Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

بھارت کا قومی پرچم

بھارت کا قومی پرچم تین مختلف رنگوں کی افقی مستطیل پٹیوں پر مشتمل ہے، جو زعفرانی، سفید اور سبز رنگوں کی ہیں۔ اس پرچم کے درمیان میں نیلے رنگ کا اشوک چکر ہے جو وسطی سفید پٹی پر نظر آتا ہے۔ اس پرچم کو ڈومنین بھارت کے اجلاس مورخہ 22 جولائی، 1947ء کے موقع پر اختیار کیا گیا اور بعد ازاں جمہوریہ بھارت کے قومی پرچم کے طور پر اسے برقرار رکھا گیا۔ بھارت میں لفظ ترنگا (ہندی: तिरंगा) سے مراد ہمیشہ اسی پرچم کو لیا جاتا ہے۔ یہ پرچم سوراج کے جھنڈے سے مشابہت رکھتا ہے جو انڈین نیشنل کانگریس کا جھنڈا تھا اور اس کے خالق پینگالی ونکایا تھے۔م

گاندھی کی خواہش کو دیکھتے ہوئے قانونی طور پر اس جھنڈے کو کھادی (ہاتھوں سے بُنا گیا کپڑا) اور ریشم کے کپڑے سے بنایا جاتا ہے۔ اس جھنڈے کو بنانے کے مراحل کی نگرانی بیورو آف انڈین سٹینڈرڈ کرتا ہے۔ اسے بنانے کے حقوق کھادی ڈیولپمنٹ اینڈ لیج انڈسٹریز کمیشن مختلف علاقوں کو جاری کرتا ہے۔ سنہ 2009ء تک کرناٹک کھادی گرام ادیوگ سنیوکتا سنگھ ہی اس جھنڈے کو بنانے والی واحد کمپنی تھی۔

بھارتی قانون کے مطابق اس پرچم کے استعمال کے قواعد مقرر ہیں جو دیگر قومی علامات پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق عام شہری اسے صرف قومی دن جیسے یوم آزادی اور یوم جمہوریہ وغیرہ پر لہرا سکتے ہیں۔ سنہ 2002ء میں ایک شہری ناوین جندل کی درخواست پر بھارتی عدالت عظمی نے حکومت بھارت کو حکم دیا کہ وہ عام شہریوں کو پرچم کے استعمال میں رعایت دیں۔ اس پر یونین کیبنٹ نے شہریوں کو بعض حدود میں اسے استعمال کرنے کی رعایت فراہم کی۔ 2005ء میں قانون میں ترمیم کرتے ہوئے اس پرچم کو کچھ خاص قسم کے کپڑوں سے تیار کرنے کی اجازت دی گئی۔ فلیگ کوڈ اس قومی پرچم کے لہرانے اور خصوصاً دیگر قومی اور غیر قومی پرچموں کے ساتھ اسے لہرانے کے اصول و ضوابط بیان کرتا ہے۔

خبروں میں

ندیم بوداپست
ندیم بوداپست

کیا آپ جانتے ہیں؟

ٹینک
ٹینک

 • …کہ زید بن حارثہ وہ واحد صحابی ہیں جن کا نام قرآن مجید میں آیا ہے؟
 • …کہ نیپال کا جھنڈا واحد قومی پرچم ہے جس کے پانچ کونے ہیں؟
 • …کہ ہندوستان کا آئین دنیا میں ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا سب سے طویل تحریری آئین ہے؟
 • …کہ برطانوی فوج ٹینک (تصویر میں) استعمال کرنے والی دُنیا کی سب سے پہلی فوج ہے؟
 • …کہ پاکستان کا چھانگا مانگا جنگل دنیا کا سب سے بڑا انسانی ہاتھوں سے لگایا جانے والا مصنوعی جنگل ہے؟

اقتباس

انگریزی سے نابلد اور اردو پڑھنے اور سمجھنے والوں کے لیے جدید معلومات کا حصول ممکن بنائیے!

آج کا لفظ

5
عموماً کہا جاتا ہے: اس لفظ کی تحقیق کے لیے ہم نے فلاں لغت دیکھی
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: اس لفظ کی تحقیق کے لیے ہم نے فلاں لغت دیکھا
اس لیے کہ: لفظ لغت بہ معنی فرہنگ مذکر ہے، مونث نہیں۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 209,059 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

کرس گیل ایک ویسٹ انڈین کرکٹ کھلاڑی ہیں جنھوں نے 2007ء سے 2010ء تک ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز اس نے بالترتیب 15 اور 25 مواقع پر ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی یچوں میں سنچریاں (ایک اننگز میں 100 یا اس سے زیادہ رنز) بنائی ہیں۔ انھوں نے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں دو مواقع پر سنچری بھی اسکور کی ہے۔ گیل نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو مارچ 2000ء میں زمبابوے کے خلاف کیا، اس نے 33 اور رنز بنائے۔ اس نے اگلے سال اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی، اسی ٹیم کے خلاف 2001ء کی سیریز کے پہلے میچ کے دوران میں 175 رنز بنائے۔ گیل کی پہلی ڈبل سنچری جون 2002ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوئی جب انھوں نے کوئینز پارک میں مین آف دی میچ پرفارمنس میں 204 رنز بنائے۔ انھوں نے اپنی پہلی ٹرپل سنچری جنوبی افریقہ کے خلاف مئی 2005ء میں اینٹیگوا کے تفریحی میدان میں بنائی۔ ان کا سب سے زیادہ سکور 333 ویسٹ انڈیز کے لیے چوتھا سب سے بڑا سکور نومبر 2010ء میں گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف آیا۔ گیل ٹیسٹ کرکٹ میں دو ٹرپل سنچریاں بنانے والے چار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔نے 7 مختلف مخالفین کے خلاف سنچریاں اسکور کی ہیں اور نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے زیادہ کامیاب رہے ہیں، ان میں سے ہر ایک کے خلاف تین سنچریاں بنائی ہیں۔ انھوں نے 12 مختلف کرکٹ گراؤنڈز پر ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی ہیں جن میں آٹھ ویسٹ انڈیز سے باہر کے مقامات پر ہیں۔

مکمل فہرست دیکھیں

تاریخ

آج: پير، 12 اگست 2024 عیسوی بمطابق 6 صفر 1446 ہجری (م ع و)

واقعات
سالگرہ
برسی

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 209,059 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!