13 نومبر
Appearance
11 نومبر | 12 نومبر | 13 نومبر | 14 نومبر | 15 نومبر |
واقعات
[ترمیم]- 1993ء - سردار فاروق احمد خان لغاری پاکستان کے صدر منتخب ہوئے۔
- 2009ء - پاکستان کے شہر پشاور میں کینٹ کے علاقے میں آئی۔ ایس۔ آئی کے دفتر کے باہر گاڑی سے کیے گئے ایک خود کش حملے میں 17 افراد ہلاک اور 62 زخمی ہوئے۔
- 2009ء - پاکستان کے شہر بنوں میں پولیس اسٹیشن پر گاڑی سے کیے گئے ایک خود کش بم حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
- 1990ء - صوبہ سرحد میں آئی جے آئی، اے این پی، حکومت نے حلف اٹھایا [1]
- 1989ء - سانحہ اوجھڑی کیمپ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہوئی [1]
- 1988ء - ووٹ دہندگان کے لیے قومی شناختی کارڈ کی شرط برقرار رکھنے کا فیصلہ [1]
- 1973ء - غلام مصطفی کھرنے وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالا [1]
- 1971ء - بھارت پاکستانی حدود میں مداخلت کر رہا ہے سلامتی کونسل میں پاکستان کا خط [1]
ولادت
[ترمیم]1916ء پاکستان کے نامور سیاست دان اور شاعر، بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان اپنے آبائی گاؤں خان گڑھ مظفر گڑھ میں پیدا ہوئے
وفات
[ترمیم]- 1969ء - سابق صدر پاکستان سکندر مرزا کا لندن میں انتقال [1]