Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔

اس صفحہ کے بارے میں

براۓ مہربانی یہ وضاحت فرما دیں کہ آپ کیوں اس صفحے"فیصل امام رضوی" کو حذف کر رہے ہیں۔ میں نے یہ صفحہ دوبارہ نئے سرے سےبھی بنایا تھا۔

HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں)

السلام علیکم طاہر صاحب۔

کچھ مہینوں قبل میں نے آپ کو، بطور ویکی اردو منتظم، ایک صارف کی متعلق شکایت کی تھی۔ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اس کے بارہ میں آپ نے کوئی قدم نہیں لیا۔ اس کے برعکس جو مضمون میں تحریر کیا تھا، اُسے ہی حذف کر دیا گیا تھا۔ نیز یہ صاحب، یعنی صارف:اقبال کا شاہین تاحال اپنے حرکتوں سے باز نہیں آ رہے۔ بظاہر، اقبال صاحب احمدی جماعت کے خلاف متعصب ہیں۔ اگر آپ مزید اس پر خاموش رہے تو پھر مجھے مجبوراً اس معاملے کو ویکی میڈیا تک لیجانا پڑے گا۔ براہ کرم، اس پر کوئی نظر ڈالیں۔ HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:54، 22 جولائی 2024ء (م ع و)

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

محترم صارف، احمدی جماعت سے متعلق ویکیپیڈیا پر کافی فاضل کاری ہوتی ہے ہم آپ کی اس بات سے متفق ہیں۔ اقبال کا شاہین سے درخواست ہے کہ وہ صفحات کے نام تبدیل نہ کریں۔ احمدی جماعت سے متعلقہ بہت سے صفحات محفوظ کیے گئے ہین کیونکہ وہ مسلسل تخریب کاری کی زد میں رہے ہیں۔ غور طلب بات یہ ہے کہ احمدی جماعت سے متعلق بے شمار صفحات اردو ویکیپیڈیا پر موجود ہیں۔ تاہم اگر آپ کہیں اور شکایت درج کروانا چاہتے ہیں تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں)

شکریہ۔ امید ہے اقبال صاحب اس پر توجہ کریں گے اور اگر پھر بھی ایسے ترامیم کرتے رہے تو مجھے امید ہے آپ مزید ان پر کوئی نہ کوئی سخت قسم کے اقدام لیں گے۔ عرض یہ ہے کہ میں خود اردو ویکی پیڈیا کی شکایت ویکی میڈیا پر نہیں کرنا چاہتا چونکہ اس سے محض اردو ویکی کے صارفین اور اس پر مطالعہ کرنے والوں کا ہی نقصان ہو گا (خوا یہ معاملہ طے ہو یا نہ ہو) البتہ اقبال صاحب جیسوں کے سمجھنا چاہیئے کہ ویکی سب مل کر بناتے ہیں اور ایک تحقیق کرنے کی جگہ ہے۔ HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:47، 22 جولائی 2024ء (م ع و)

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

معزز صارف ہم آپ کی ترامیم پر دیگر صارفین کی فاضل کاری سے تو روک سکتے ہیں لیکن اس طرح کا رویہ کہ یہاں وہاں شکایت کر دیں گے بے معنی ہے، ارو اگر آپ ایسا کرنا چاہیں تو بے شک کریں۔

HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں)

دل آزاری کرنا میرا مقصد بالکل نہیں تھا۔ میں اس کیلئے معذرت خوا ہوں۔ لیکن آپ بھی شاید سمجھ سکتے ہوں کہ اگر کوئی شخص بار بار آپ کی ترامیم رد کرنے کی کوشش کرے تو بظاہر مایوسی بھی پیدا ہوتی ہے۔ شکریہ۔HolyArtThou (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:20، 23 جولائی 2024ء (م ع و)

"صارف کی شکایت" کا جواب دیں
Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

بھائی طاہر محمود صاحب! یہ زمرہ مجھ سے دو بار بن گیا اسے فوراً حذف کر دیا جائے ۔شکریہ

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

کون سا؟

Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

وہ اس میں موجود ہے ۔ آپ اس کو کو حذف کر دیں ۔

Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

حذف: غیر معروف ، بلا حوالہ ، ، عقیل خان ، کلیال (ذات) بھائی طاہر صاحب یہ عقیل خان پر نظر ثانی کر کے حذف کیا جائے۔

Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

شکریہ

Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
سبیل (تبادلۂ خیالشراکتیں)

حضرت فضل شاہ نور والے مضمون کیوں حذف کیا گیا اگر کسی قسم کی غلطی ہے تو اس کے متعلق بتایا جائے مہربانی ہو گی

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

کون سا زمرہ؟

Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

السلام علیکم! بھائی طاہر محمود صاحب ، مضمون طبقات فقہاء کو محفوظ کیا جائے اس میں مسلسل تخریب کاری ہو رہی ہے۔ شکریہ

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

تکمیل

Tahir697 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

السلام علیکم! بھائی طاہر محمود صاحب مضمون ترمذ کو نیم محفوظ کیا جائے ۔ گمنام صارف کچھ دنوں سے تخریب کاری کر رہا ہے ؟ شکریہ

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

YesY تکمیل

"قابل حذف مضمون" کا جواب دیں
Aleeha Batool (تبادلۂ خیالشراکتیں)

السلام علیکم! سر طاہر صاحب امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔سر آپ نے میرا مضمون فیصل امام رضوی کیوں حذف کر دیا؟

Aleeha Batool (تبادلۂ خیالشراکتیں)

فیصل امام رضوی کا یہی قصور ہے کہ وہ مضافات کا شاعر ہے ؟ اس کی خدمات کا آنے والے وقتوں میں اعتراف کیا جائے گا سر پلیز مضمون بحال کروائیں ۔ اس مضمون میں بہت سی دیگر معلومات کا اضافہ بھی کرنا تھا مگر آپ نے پہلے ہی حذف کر دیا

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)
"حذف مضمون" کا جواب دیں
Ulubatli Hasan (تبادلۂ خیالشراکتیں)

السلام علیکم،

امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ آپ سے درخواست ہے کی اسے چیک کر لیں. ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے. شکریہ. ویکی بان.

"ویکی بان درخواست" کا جواب دیں
Namat ullah samore (تبادلۂ خیالشراکتیں)

امید ہے مزاجِ عالی بخیر ہوں گے اپنی پارٹی پاکستان بارے مضمون کیوں حذف ھو جاتا ھے اگر بتا دیں تو عین نوازش ھو گی. بہت شکریہ.

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

ایسی کوئی سیاسی جماعت موجود نہیں۔ جو جماعتیں موجود ہیں ان کا نام الیکشن کمشن آف پاکستان کی فہرست میں موجود ہے۔

223.123.3.121 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

وہ پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، لیکن اسکا نمبر فہرست میں ایلفابیٹیکلی نہیں لکھا ہوا بلکہ نیچے کسی رینڈم جگہ پر لکھا ہوا ہے۔ اس لیے آپ کو لگا وہ فہرست میں نہیں ہے، اسکو آپ کنٹرول اور ایف کو دبا کر سرچ کر سکتے ہیں۔

223.123.3.121 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

https://ecp.gov.pk/list-of-political-parties یہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کا لنک ھے اس میں یہ سیاسی جماعتوں کی لسٹ میں 155 نمبر پر ھے

جناب محترم چیک کر سکتے ھیں
Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جی بہتر آپ صفحہ بنا لیں

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

صفحہ بحال کر دیا گیا ہے

"اپنی پارٹی پاکستان" کا جواب دیں
Talal Bin Hasan (تبادلۂ خیالشراکتیں)

براۓ مہربانی یہ وضاہت فرما دیں کہ میں اس صفحے"میدانی برقیہ اخراج" کو کس طرح شائع کروں کہ آپ حذف نہ کریں۔ میں نے یہ صفحہ دوبارہ نئے سرے سےبھی بنایا تھا۔ براۓ مہربانی یہ وضاہت فرما دیں کہ آپ کیوں اس صفحے"میدانی برقیہ اخراج" کو حذف کر رہے ہیں۔

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

ایک صارف کے آلاتی ترجمے سے بنائے ہوئے ان مضامین میں سے ایک "میدانی برقیہ اخراج" ان کے مضامین کلی آلاتی ترجمہ پر منحصر ہوتے ہین، جس کی ممانعت ہے۔ آپ بھی شاید اسی طرح آلاتی ترجمہ سے صفحات بنا رہے ہین۔ آپ آلاتی ترجمہ کی مدد لے سکتے ہیں تایم اس ترجمہ کی خامیوں کو درست کرنے کے بعد ہی ویکیپیڈیا پر شائع کیا جانا چاہیے۔

Talal Bin Hasan (تبادلۂ خیالشراکتیں)

رہنمائی کا شکریہ مگر میں نے دوسری مرتبہ میں تمام تر خامیوں کو درست کیا تھا اور اس نتیجے پر پہنچا تھا کہ اب یہ صفحہ غلطیوں سے پاک ہے۔ میں عموماً اپنے اردو کی بورڈ سے تمام املاء ٹھیک کر کے شائع کرتا ہوں۔ براہ کرم اس مضمون کو معائنے کے بعد بحال کر دیجیے تاکہ اگر کوئی خامی ہو تو صحیح کر دی جائے۔ شکریہ

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

صفحہ بحال کر دیا گیا ہے

"میدانی برقیہ اخراج" کا جواب دیں
اس تبصرے کو 103.151.46.65 نے پوشیدہ کردیا ہے (تاریخچہ)
Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

کیا آپ اردو میں تبادلہ خیال کر سکتے ہیں؟

اس تبصرے کو 103.151.46.65 نے پوشیدہ کردیا ہے (تاریخچہ)
Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آپ تو آج ہی آئیں ہیں آپ کا اس سے پہلے کون سا مضمون حذف ہوا تھا؟

اس تبصرے کو 103.151.46.65 نے پوشیدہ کردیا ہے (تاریخچہ)
Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آپ نے اب تک جتنے صارفی نام استعمال کیے ہیں میں ان کی فہرست بنا رہا ہو۔ اب آپ مزید کوئی صفحہ نہ بنائیں کیونکہ آپ کے صفحات انگریزی سے آلاتی ترجمہ سے بنے ہوئے ہیں جس کی ممانعت ہے

اس تبصرے کو 103.151.46.65 نے پوشیدہ کردیا ہے (تاریخچہ)
Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

اس طرح کے صفحات کی ویکیپیڈیا کو ضرورت نہیں آپ یہ صفحات کہیں اور بنا لیں۔

اس تبصرے کو 103.151.46.65 نے پوشیدہ کردیا ہے (تاریخچہ)
103.151.46.65 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

سر طاہر، میں آپ اور اردو ویکیپیڈیا پر آپ کے کام کے بارے میں اپنے سخت تبصروں کے لیے مخلصانہ معذرت چاہتا ہوں۔ میں ایک ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ میں تھا، اور مجھے اپنی مایوسی اور غصہ آپ پر نہیں نکالنا چاہیے تھا۔ میرے الفاظ بلاجواز تھے اور مجھے اب احساس ہوا کہ وہ تکلیف دہ تھے۔ براہ کرم میری دلی معذرت قبول کریں۔ میں نے ہمیشہ اردو ویکیپیڈیا کمیونٹی کے لیے آپ کی لگن اور شراکت کا احترام کیا ہے، اور مجھے اپنے رویے پر افسوس ہے۔ اور اب جب کہ میں اس کے بارے میں سوچتا ہوں، آپ کے میرے صفحات کو حذف کرنے کے بعد، میں نے اسے شائع کرنے کا ایک مختلف طریقہ آزمایا اور یہ اس طرح شائع ہو گیا جیسے اسے ہونا چاہیے۔ اس لیے مجھے یہ کرنے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کیونکہ اب مجھے ویکیپیڈیا اور اس پر کام کرنے کے بارے میں کچھ زیادہ علم ہے۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اپنے مستقبل کے تعاملات میں زیادہ صبر، ذہانت اور احترام سے کام لوں گا۔

"Articles of emt" کا جواب دیں
2401:4900:4728:6695:0:45:92D:7701 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

سلام علیکم،

 امید ہے مزاجِ عالی بخیر ہوں گے.
    عرضِ خدمت ہے کہ "سید جاوید حیدر زیدی" کا صفحہ بنایا جائے کیونکہ "سید جاوید حیدر زیدی" ہندوستان کے معروف عالم دین اور کالم نگار ہیں.
   بہت شکریہ.
"سید جاوید حیدر زیدی" کا جواب دیں
سید قمر احمد سبزواریؔ (تبادلۂ خیالشراکتیں)

محترم آپ نے سراسر وکی حذف شدگی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔حذف کیلئے پیش کرنے کے بعد 10 دن کا وقت دیا جاتا ہے اور تبادلہ خیال کے بعد بھی اگر صارفین چاہیں تو حذف کیا جاتا ہے ۔لیکن آپ نے چند گھنٹوں میں ہی اسے حذف شدگی کیلئے پیش کیا اور حذف بھی کر دیا ۔نیچے آپ ہی کے اصول دیے جارہے ہیں

حذف شدگی[ترمیم]

حذف سے قبل: منتظمین درج ذیل امور کی تصدیق کے لیے مضمون، مضمون کا تاریخچہ اور نوشتہ حذف شدگی جانچ لیں:

  1. نامزد کنندہ کے خلاصہ ترمیم میں اس امر کی وضاحت کی گئی ہو کہ مضمون کو مجوزہ حذف شدگی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
  2. سانچہ {{مجوزہ حذف شدگی}} کو چسپاں کیے ہوئے 10 دن گزر چکے ہیں۔
  3. تبادلۂ خیال صفحہ میں نامزدگی کے خلاف کوئی اعتراض موجود نہ ہو۔
  4. مضمون مجوزہ حذف شدگی کے قابل ہو: مطلوبہ صفہ رجوع مکرر نہ ہو، پہلے کبھی حذف شدگی کے لیے نامزد نہ کیا گیا ہو، کبھی بحال نہ کیا گیا ہو اور مضامین برائے حذف میں کبھی زیر گفتگو نہ رہا ہو۔

اگر آپ مضمون کو حذف کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو حذف شدگی کی معلوماتی وجہ درج کریں مثلا ً نامزد کنندہ یا اس صارف کے جانب سے فراہم کردہ وجہ جس نے نامزدگی کی وجہ کو واضح کیا ہو کو درج کرسکتے ہیں، محض – نامزدگی کی مدت ختم ہو گئی تحریر نہ کریں۔ نیز اگر کسی منتظم کے جانب سے {{مجوزہ حذف شدگی}} چسپاں کیا گیا ہو تو بہتر ہے وہ منتظم مضمون حذف نہ کرے، اس سے آزاد فیصلہ کو تقویت ملے گی۔ ایک مرتبہ مضمون کے حذف ہونے کے بعد {{مجوزہ حذف شدگی}} کی وجہ منتظمین کے علاوہ کسی دیگر صارف کو نظر نہیں آتی۔ حذف کرنے کے بعد اس صفحہ سے متعلق دیگر صفحات کو ضرور جانچ لیں مبادا کوئی شکستہ رجوع مکرر موجود ہو۔

اگر آپ حذف نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو وجہ مجوزہ حذف شدگی کے مطابق مضمون کی اصلاح کریں یا مضمون کو مضامین برائے حذف میں گفتگو کے لیے پیش کریں۔ نیز مضمون کے تبادلۂ خیال صفحہ میں {{گذشتہ نامزد مجوزہ حذف شدگی}} چسپاں کرکے اس فیصلہ کو مکمل شکل دے سکتے ہیں۔

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)
سید قمر احمد سبزواریؔ (تبادلۂ خیالشراکتیں)

وکی پیڈیا اردو پر جمہوریت نہیں ڈکٹیٹر شپ ہے جو نئے آنے والوں کو بالکل آگے نہیں دیکھنا چاہتے

تو پھر یہ آزاد دائرۃ المعارف کیسے ہوا

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آپ ویکیپیڈیا کو اس کے اصولوں کی بجائے اپنے اصولوں کے مطابق چلانا چاہتے ہیں، ایسا ممکن نہیں۔

"اپنے اصول خود ملاحظہ کریں" کا جواب دیں
سید قمر احمد سبزواریؔ (تبادلۂ خیالشراکتیں)

حضرت فضل شاہ نور والے مضمون کو حذف کر نا کیوں مقصود ہے ؟یہ میری پہلی کو شش ہے اگر اس میں کسی جگہ کسی ترمیم کی گنجائش ہے تو مجھے بتایا جائے

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

اس کی متعدد وجوہات ہیں۔ سب سے پہلے القاب کا استعمال، غیر معروف شخصیت، کوئی بھی حوالہ آن لائین دستیاب نہیں، تحریر ویکی اسلوب کے خلاف ہے۔

اس سے قبل آپ [صارف:سبیل] نام سے یہی صفحہ بنا چکے ہیں جو کہ حذف بھی ہو چکا ہے۔

سید قمر احمد سبزواریؔ (تبادلۂ خیالشراکتیں)

ویکی پیڈیا اردو پر ایسے غیر معروف مضمون موجود ہیں جو کسی حوالہ کے بغیر ہیں آپ لوگوں کی وکی پیڈیا پر اجارہ داری ہے جو شخصیت آپ کی نظر سے نہ گزری ہو وہ غیر معروف ہو جاتی ہے ۔اور کیا آن لائن حوالہ ہونا ضروری ہے ،بہت سی ایسی شخصیات ہیں جن کا حوالہ کتابوں میں موجود ہے ۔اور وہ کتابیں آن لائن نہیں ہیں ۔اگر وکی پیڈیا آزاد دائرۃ المعارف ہے تو یہ کیسی آزادی ہے کہ کو ئی بھی اپنا مضمون نہیں لکھ سکتا ۔ویسے تو آپ ہر ایک کی منتیں کرتے ہیں کہ وکی پیڈیا پر لکھیں ۔لکھیں کیا خاک ۔آپ کو چاہیے کہ اگر کسی سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اسے درست کرٰیں اور نئے آنیوالوں کی رہنمائی کریں ناکہ مضمون ہی حذف کر دیں ۔بہر حال میری باتیں تلخ تو ہیں لیکن ہیں سچی ۔اور سچ ہمیشہ کڑوا ہو تا ہے ۔اور مجھے قوی امید ہے کہ میرا اکاؤنٹ بھی حذف کر دیا جائے گا ۔

"حضرت فضل شاہ نور والے" کا جواب دیں