بھارت نے ایک بار پھر
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے سندھ پر متنازع منصوبوں کی تعمیر شروع کردی ہے، معاملے پر
پاکستان نے سخت احتجاج کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کے حصےمیں آنے والےدریائے سندھ پر6متنازع منصوبوں کی تعمیر شروع کردی ہے، پاکستان نے بھارتی انڈس واٹر کمیشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، سنگین معاملے پر بھارتی انڈس واٹرکمشنر پی کےسکسینا کا مارچ تک دورہ متوقع ہے۔