Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

اصناف فلم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فلمی نظریے میں، صنف (انگریزی: genre) (یا اصنافِ فلم) سے مراد ایسے طریقے ہیں جو فلمی بیانیے میں مشترک ہوتے ہیں اور اُن پر فلموں کی بنیاد ہوتی ہے۔ اصنافِ فلم کے بیشتر نظریات اصناف ادب ہی سے مستعار لیے گئے ہیں۔ افسانوی اور دستاویزی نوعیت کے بنیادی امتیاز کے علاوہ بھی، اصنافِ فلم کو متعدد زمروں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

فلم کے پس منظر (سیٹنگ) سے مراد وہ ماحول ہوتا ہے جس کے تحت فلم کی کہانی اور ایکشن وقوع پزیر ہوتا ہے (مثلاً، جنگی فلم، مغربی فلم، وغیرہ)۔ فلم کی تھیم یا موضوع سے مراد وہ نکات، مسائل یا تصورات ہوتے ہیں، جن کے گرد فلم گھومتی ہے (مثلاً: سائنس فکشن، فحش، جرائم، ایکشن، مزاحیہ، رومانوی اور سنسنی خیز فلم وغیرہ)۔ فلم کے فارمیٹ سے مراد فلمائے جانے (مثلاً: بڑے پردے کے لیے) یا پیش کش کا انداز (مثلاً: 35 ایم ایم، 16 ایم ایم، وغیرہ) ہوتا ہے۔ اصنافِ فلم کو مزید زمروں میں بھی تقسیم کیا جا سکتا ہے، جیساکہ بلحاظ ہدف ناظرین (مثلاً: فلم اطفال، فلم نوجوانان یا نسوانی فلم) یا بلحاظ پروڈکشن کے انداز (بی گریڈ فلم، سستی بجٹ فلم وغیرہ۔

اصنافِ فلم کی اکثر مزید ضمنی اصناف بھی ہوتی ہیں، جیسا عدالتی کارروائیوں یا مقدمے بازی پر مشتمل ڈراما فلموں کی ضمنی صنف قانونی ڈراما فلم کہلاتی ہے۔ بعض اوقات ایسی اصناف جو آپس میں بے ربط اور بے جوڑ دکھائی دیتی ہیں، مل کر ایک نئی صنف تخلیق کر لیتی ہیں، جیسے ایول ڈیڈ فلموں میں خوف اور مزاح کا امتزاج ہے۔ اس فلم کا صنف ڈراونی مزاحیہ ہے۔ ایسی دیگر معروف اصناف میں رومانوی مزاحیہ اور مزاحیہ ہنگامہ خیز فلم شامل ہیں۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔