Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

اعجاز صدیقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اعجاز صدیقی (1911ء-1978ء) ایک معروف اردو ادیب اور شاعر تھے۔ مشہور اردو شاعر، سیماب اکبرآبادی کے بیٹے تھے۔ اترپردیش کے آگرہ شہر میں پیدا ہوئے۔ 1923ء میں سیماب نے قصر الادب کی بنیاد رکھی تھی۔ سیماب اکبرآبادی نے 1930ء میں "شاعر" نامی رسالے کی ادارت شروع کی۔ وہی اس کے پہلے ایڈیٹر تھے۔ چند سال بعد یعنی 1935ء میں انھوں نے میں قصر الادب کی اہم سرگرمیوں کے علاوہ کسی اور پر توجہ مرکوز نہ کرنے کے لیے "شاعر" کے ادارت کی ذمے داری اعجاز صدیقی کے حوالے کر دی تھی۔

مہندر ناتھ جو کرشن چندر کے چھوٹے بھائی تھے اور خود افسانہ نگار تھے، "شاعر" کے کئی شماروں کی ادارت کی دیکھ ریکھ کرتے تھے۔

اس وقت اعجاز صدیقی کی نظموں کے دو مجموعے موجود ہیں ؛

  • خوابوں کے مسیحا
  • کرب خود کلامی

ان دونوں کی اشاعت 1966ء میں ہوئی تھی۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]