انٹرچینج (سڑک)
Appearance
ایک محدود رسائی والی سڑک (موٹروے) کی راہ میں آنے والی کوئی شاہراہ جس مقام پر موٹروے سے ملتی ہے، وہاں موٹروے سے اس شاہراہ تک رسائی یا شاہراہ سے موٹروے تک رسائی کے لیے انٹرچینج بنایا جاتا ہے۔ انٹرچینج میں کم از کم ایک پل یا انڈرپاس ضرور ہوتا ہے، تاکہ موٹروے ہی پر سفر جاری رکھنے والی ٹریفک اس کی مدد سے دوسری سڑک کی ٹریفک سے بالکل بھی متاثر نہ ہو سکے۔