ریاستہائے متحدہ امریکہ (انگریزی: United States of America؛ یونائیٹڈ سٹیٹس آف امیریکا) شمالی امریکا میں واقع ایک ملک ہے۔ اسے عرف عام میں صرف یونائیٹڈ سٹیٹس (انگریزی: United States؛ ریاستہائے متحدہ) بھی کہتے ہیں جبکہ امریکہ (انگریزی: America؛ امیریکہ) کا لفظ بھی زیادہ تر اسی ملک سے موسوم کیا جاتا ہے جو بعض ماہرین کے مطابق تکنیکی لحاظ سے غلط ہے۔
ریاستہائے متحدہ شمالی امریکہ کا دوسرا اور دنیا کا تیسرا (یا چوتھا) بڑا ملک ہے۔ اس کے شمال میں کینیڈا، جنوب میں میکسیکو، مشرق میں بحر اوقیانوس اور مغرب میں بحر الکاہل واقع ہیں۔ ریاست ہائے متحدہ ایک وفاقی آئینی ریاست ہے اور اس کا دار الحکومت واشنگٹن ڈی سی ہے۔
37 لاکھ مربع میل یعنی 96 لاکھ مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا یہ ملک دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جس میں کل تیس کروڑ سے زائد باشندے آباد ہیں۔
امریکی فوج، معشیت، ثقافت اور سیاسی اثر و رسوخ میں انیسیوں اور بیسویں صدی میں بڑھا ہے۔ روس کے زوال کے بعد جب سرد جنگ ختم ہوئی تو امریکہ دنیا کی واحد سپر پاور کے طور پر ظاہر ہوا اور اب امریکہ دنیا بھر میں کھلم کھلا مداخلت کر رہا ہے۔
نیویارک ریاستہائے متحدہ امریکا کا سب سےبڑا شہر ہے اور دنیا کےعظیم ترین شہروں میں سےشمار ہوتا ہے۔ اس کو بگ ایپل (big apple) بھی کہا جاتا ہے۔ ریاست نیویارک کے اس شہر کی آبادی 8.2 ملین ہےجبکہ شہر 321 مربع میل (تقریباًً 830 مربع کلومیٹر) پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ براعظم شمالی امریکہ کا سب سےگنجان آباد شہر ہے۔ مضافاتی علاقوں کی آبادی سمیت 18.7 ملین کی آبادی کےساتھ نیویارک دنیا کےبڑےشہری علاقوں میں سےایک ہے۔
نیویارک کاروبار، تجارت، فیشن، طب، تفریح، ذرائع ابلاغ اور ثقافت کا عالمی مرکز ہےجہاں کئی اعلیٰ نوعیت کےعجائب گھر، آرٹ گیلریاں، تھیٹر، بین الاقوامی ادارےاور کاروباری مارکیٹیں ہیں ۔ اقوام متحدہ کاصدر دفتر بھی اسی شہر میں ہےجبکہ دنیا کی کئی معروف بلند عمارات بھی اسی شہر کی زینت ہیں۔
یہ شہر دنیا بھر کےسیاحوں کےلئےپرکشش حیثیت کا حامل ہےاور وہ نیویارک کےاقتصادی مواقع، ثقافت اور طرز زندگی سےفائدہ اٹھانےکےلئےیہاں کا رخ کرتےہیں۔ نیویارک شہر میں امریکہ کےدیگر شہروں کےمقابلےمیں جرائم کی شرح سب سےکم ہے۔
اس وقت نیویارک شہر کے میئر مائیکل بلوم برگ ہیں۔
ابراہم لنکن ایک ڈاکیے اور کلرک سے زندگی شروع کر کے امریکا کا سولہواں صدر بنا۔ اپنی ذاتی محنت سے قانونی امتحان پاس کر لیا۔ وکالت کا پیشہ اختیار کیا۔ آہستہ آہستہ امریکن کانگرس کا رکن بن گیا۔ 1856 ء میں امریکا کی جمہوری جماعت میں شامل ہو گیا۔ 1860 میں امریکا کا صدر منتخب ہوا۔ 1864 ء میں دوبار صدر منتخب ہوا۔ 1863 ء میں حبشیوں کی آزادی کا اعلان کیا۔ حبشیوں کو غلامی سے آزاد کرانے کی سر توڑ کوشش کی۔ انسان کو انسان کا غلام ہونا غیر فطری سمجھتا تھا۔
1865 ء میں کسی پاگل نے اسے اس وقت گولی مار کر قتل کر ڈالا جب وہ فورڈ تھیٹر میں ڈرامہ دیکھ رہا تھا۔
ہیوسٹن (انگریزی: Houston) امریکا کی ریاست ٹیکساس کا سب سے بڑا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کا چوتھا سب سے بڑا شہر ہے۔ 600 مربع میل (1600 مربع کلومیٹر) پر پھیلا یہ شہر ہیرس کاؤنٹی کا مرکز ہے جو ملک کی تیسری سب سے زیادہ آبادی رکھنے والی کاؤنٹی ہے۔ 2005ء کی امریکی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی اندازاً 20 لاکھ سے زائد ہے۔ یہ ہیوسٹن-شوگر لینڈ-بیٹن شہری علاقے کے مرکز میں واقع ہے، جو خلیج (میکسیکو) کے ساحلی علاقے کا ثقافتی و اقتصادی مرکز ہے اور 10 کاؤنٹیز کی مجموعی 53 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ امریکہ کا ساتواں سب سے بڑا شہری علاقہ ہے۔
ہیوسٹن دنیا بھر میں اپنی توانائی (خصوصاً تیل) اور طیارہ سازی کی صنعتوں اور جہازوں کی گزرگاہ کے باعث شہرت رکھتا ہے۔ ہیوسٹن کی بندرگاہ بین الاقوامی تجارت کے لحاظ سے ملک میں اول درجے پر ہے اور دنیا کی چھٹی سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔ فورچیون 500 ہیڈکوارٹر فہرست میں نیو یارک شہر کے بعد دوسرے درجے پر آنے والے ہیوسٹن میں ٹیکساس میڈیکل سینٹر بھی واقع ہے جو دنیا کے سب تحقیق اور صحت عامہ کے اداروں کا دنیا کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
گلوبلائزیشن اور ورلڈ سٹیز اسٹڈی گروپ اینڈ نیٹ ورک کی جانب سے امریکہ کے 11 عالمی معیار کے شہروں میں ہیوسٹن اول درجے پر ہے۔