Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

جارحیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Aggression (war crime)

بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی حکومت کا مسلح طاقت کے استعمال پر اتر آنا۔ ماضی میں اس کی تعریف مختلف شکلوں میں کی جاتی رہی ہے۔ مثلا اعلان جنگ، حملہ، بمباری، ناکابندی اور فوج کی نقل و حرکت، باہمی جھگڑوں کے پر امن تصفیے سے انکار یا بین الاقوامی اداروں کے کہنے کے باوجود جنگ بند کرنے سے گریز۔ یہ تمام کوائف جارحیت کے مترادف ہیں۔ متعدد ذرائع سے جارحیت کا سدباب کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ مثلا میثاق انجمن اقوام متحدہ، معاہدہ باہمی استمداد، منشور جینوا، معاہدہ پیرس۔ اور اقوام متحدہ لا منشور جس کی رو سے جنگ کو خلاف قانون قرار دیا گیا ۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد نورمبرگ میں جنگی جرائم کی سماعت کرنے والے ٹریبونل کا خیال تھا کہ جرمنی نے واضح طور پر ایک جارحانہ حکمت عملی وضع کرکے اس پر عمل کیا۔ اور اس نظریے کے تحت مختلف نازی رہنماؤں کو، جن کے متعلق خیال تھا کہ انھوں نے متذکرہ حکمت عملی وضع کرنے اور اس پر عمل درآمد کرانے میں حصہ لیا تھا۔ قابل مواخذہ سمجھا گیا۔