خرم سلطان
| ||||
---|---|---|---|---|
خاصکی سلطان | ||||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | ت 1502/04 ممکنہ طور پر روہاتین, مملکت پولینڈ |
|||
وفات | 15 اپریل 1558 (عمر 53-56) توپ قاپی محل, قسطنطنیہ, سلطنت عثمانیہ |
|||
شہریت | سلطنت عثمانیہ | |||
مذہب | آرتھوڈوکس مسیحی سے تبدیل اسلام | |||
شریک حیات | سلیمان اعظم | |||
اولاد | شہزادہ محمد ، مہر ماہ سلطان ، سلیم دوم ، شہزادہ بایزید ، شہزادہ جہانگیر ، شہزادہ عبداللہ | |||
خاندان | عثمانی خاندان | |||
نسل | شہزادہ محمد مہر ماہ سلطان شہزادہ عبداللہ شہزادہ سلیم شہزادہ بایزید شہزادہ جہانگیر |
|||
درستی - ترمیم |
خرم سلطان (ترکی تلفظ: [hyɾˈɾem suɫˈta:n]، عثمانی ترکی زبان: خرم سلطان) جس کا شادی سے قبل نام روکسیلانہ (Roxelana) تھا سلیمان اعظم کی بیوی اور ملکہ اور شہزادہ محمد، مہر ماہ سلطان، شہزادہ عبد اللہ، سلیم دوم، شہزادہ بایزید اور شہزادہ جہانگیر کی والدہ تھی۔ .[3] وہ سلطنت عثمانیہ کی تاریخ میں سب سے طاقتور خواتین میں سے ایک تھی اور سلطنت خواتین کے طور پر جانے جانے والے دور کی ایک ممتاز شخصیت تھی۔ اس نے اپنے شوہر کے ذریعے سلطنت عثمانیہ میں اقتدار کی طاقت حاصل کی اور سیاست میں متاثر کن کردار نبھایا۔[4]
اسماء
اسے عام طور پر خاصکی خرم سلطان (Haseki Hürrem Sultan) (عثمانی ترکی: خاصکی خرم سلطان) یا خرم خاصکی سلطان کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یورپی زبانوں میں اسے روکسیلانہ (Roxolana), روکسیلینہ (Roxolena), روکسیلین (Roxelane) اور روزا (Rossa) کے ناموں سے جانا جاتا ہے۔ ترکی میں خرم (فارسی سے خرم معنی "خوش") جبکہ عربی میں اسے کریمہ (عربی: كريمة) کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نام کی اشتقاقیات میں حور ام (فارسی سے معنی "میری حور") بھی شامل ہے۔ روکسیلانہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے اصل نام کی بجائے اس کے یوکرائنی خاندانی ورثے کے حوالہ سے اس کی عرفیت ہو سکتی ہے۔ جبکہ اس کا پیدائشی نام کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے جس میں اس کا نام الیگزینڈرا لیزووسکا (Alexandra Lisowska), لا روزا (La Rossa) اور ایناستاسیا (Anastasia) کہا جاتا ہے۔
تصاویر
حوالہ جات
- ↑ The Encyclopædia Britannica, Vol.7, Edited by Hugh Chisholm, (1911), 3; Constantinople, the capital of the Turkish Empire...
- ↑ Britannica, Istanbul آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ concise.britannica.com (Error: unknown archive URL):When the Republic of Turkey was founded in 1923, the capital was moved to Ankara, and Constantinople was officially renamed Istanbul in 1930.
- ↑ The Imperial House of Osman GENEALOGY
- ↑ "Ayşe Özakbaş, Hürrem Sultan, Tarih Dergisi, Sayı 36, 2000"۔ 2012-01-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-04-10
ویکی ذخائر پر خرم سلطان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- 1500ء کی دہائی کی پیدائشیں
- 1558ء کی وفیات
- پولش مسلم
- روہاتین کی شخصیات
- سابقہ مسیحی
- سلیمان اعظم
- سولہویں صدی کا عثمانی خانوادئہ شاہی
- سولہویں صدی کی پولش شخصیات
- سولہویں صدی کی عثمانی شخصیات
- عثمانی سابقہ مسیحی
- عثمانی سلاطین کی ازواج
- عثمانیہ خاندان
- یوکرائنی شخصیات
- یوکرائنی نژاد عثمانی شخصیات
- کنیزیں
- عثمانی کنیزیں
- یوکرائنی مسلم
- سولہویں صدی کی عثمانی سلاطین کی بیویاں