رائٹ فلائر
رائٹ فلائر | |
---|---|
پہلے طیارے کی دوسری پرواز، بمقام کٹی ہاک، شمالی کیرولائنا; 17 دسمبر 1903ء، پہلی تصویر 1908ء میں جاری کردہ | |
کردار | پہلا طیارہ |
اصلی وطن | ریاست ہائے متحدہ |
ڈیزائنر | رائٹ برادران |
اولین پرواز | دسمبر 17, 1903[1] |
تعداد تعمیر | 1 |
تبدیل یافتہ از | رائٹ گلائیڈر |
جس میں تبدیل شدہ | رائٹ فلائر دوم رائٹ فلائر سوم |
دیگر نام | فلائر I, 1903 فلائر |
قسم | تجرباتی کنرڈ دو سطحی طیارہ |
صانع | رائٹ سائیکل کمپنی |
تاریخ | 1903 |
اولین پرواز | 17 دسمبر 1903ء |
مالکان اور چلانے والے | رائٹ برادران |
آخری پرواز | 17 دسمبر 1903ء |
پروازیں | 4 |
کل گھنٹے | 00:02 |
کل فاصلہ | 1,500 فٹ (0.45 کلومیٹر) |
معین وقت | نیشنل ایئر اینڈ اسپیس میوزیم میں رکھا گیا ہے[2] |
مقام حفاظت | سمتھسنونی[2] |
رائٹ فلائر (اسے استقداماً فلائراول یا 1903 فلائر بھی کہا جاتا ہے) ہوا سے بھاری پہلا کامیاب طیارہ تھا جس نے پرواز کی۔ اس کا نمونہ اور تیاری رائٹ برادران نے کی۔ اس نے چار بار پرواز کی 17 دسمبر 1903ء، نزد کل ڈیول ہلز، کٹی ہاک، امریکا کے تقریباً چار میل جنوب میں۔ اب، یہ طیارہ نیشنل ایئر اینڈ اسپیس میوزیم واشنگٹن ڈی سی، امریکا میں نمائش کے لیے رکھا ہوا ہے۔ سمتھسنونی انسٹی ٹیوٹ نے طیارے کو "پہلی طاقتور، ہوا سے بھاری قابل گرفت مشین، جس نے ایک سوار پائلٹ کے ساتھ مسلسل پرواز کی" قرار دیا ہے۔[2] پرواز فلائر اول کو ہوابازی کے "دور اولین" کے آغاز قرار دیا جاتا ہے۔
نمونہ اور تیاری
[ترمیم]رائٹ فلائر، رائٹ برادران نے اپنے 1900ء سے 1902ء کے درمیان میں گلائیڈر کے تجربات کی بنیاد پر تیار کیا تھا۔ ان کے آخری گلائیڈر، واضع طور پر رائٹ فلائر کے نمونے کی بنیاد رکھی۔
رائٹ برادران نے 1903ء میں رائٹ فلائر کو اونچے صنوبر کی لکڑی سے بنایا۔ جہاز کے بازؤں کا خم 1؛20 کے تناسب سے محدب رکھا گیا۔ چونکہ اس وقت اس کام کے لیے مناسب آٹو موبائل انجن موجود نہیں تھا، انھوں نے اپنے ملازم چارلی ٹیلر کو خاکے کے مطابق ایک خام تیل کا انجن بنانے کا کہا!۔ ایک دندانے دار چین ڈراہیو، جو سائیکل میں استعمال ہوتی ہے، ہاتھ سے تیار کردہ دو دھکیلو پنکھے (پروپیلر)۔
فلائر ایک دو سطحی طیارہ تھا جس کی پرواز مستحکم کرنے اور اٹھانے والے حصے اس کے بازؤں کے سامنے لگے ہوئے تھے۔ اس کو لمبے صنوبر کی لکزی، کورے لٹھے اور فولادی تاروں کے ذریعے تیار کیا گیا تھا۔ اس میں بارلہ گھوڑوں کی طاقت کا انجن نصب تھا جن کا وزن 152 پاؤنڈ تھا جب کہ بغیر پائلٹ کے طیارے کا کل وزن چھ سو پاؤنڈ تھا۔
کٹی ہاک میں جانچ
[ترمیم]1902ء میں کٹی ہاک میں جہاں پر دونوں بھائیوں نے اپنے گلائیڈر کی جانچ کی تھی، اب دوبارہ 1903ء میں اسی جگہ واپس ائے۔ 14 دسمبر 1903ء کو، وہ اپنے فلائر کو پہلی پرواز کے لیے تیار مان چکے تھے۔ قریبی گورنمٹ لائف سیونگ اسٹیشن کے لوگوں کی مدد سے رائٹ برادران نے فلائر کو نکلالا اور ریل کے ذریعے کٹی ہاک کے ریگتستانی علاقے تک لے آئے، جہاں ویت اور جھازیوں کی وجہ سے وہ آسانی سے اتر بھی سکتے تھے اور حادثے کی صورت میں نقصان سے بچ سکتے تھے۔
تصاویر
[ترمیم]-
اے 1945 newsreel covering various firsts in human flight, بشمولرائٹ فلائر فوٹیج
معلومات (رائٹ فلائر)
[ترمیم]نمایاں خصوصیات
- عملہ: ایک
- لمبائی: 21 فٹ (6 میٹر) 1 in (6.43 میٹر)
- وسعت پر: 40 فٹ (12 میٹر) 4 in (12.31 میٹر)
- بلندی: 9 فٹ (3 میٹر) 0 in (2.74 میٹر)
- پر سطح: 510 فٹ² (47 میٹر²)
- خالی وزن: 605 پونڈ (274 کلوگرام)
- بوقت پرواز حد وزن: 745 پونڈ (338 کلوگرام)
- ایئرکرافٹ انجن: 1 × straight-4 واٹر کولڈ پسٹن انجن, 12 hp (9 kW)، 170 lbs (77.3 kg)، (2 Wright "Elliptical" props, 8 فٹ (2 میٹر)۔ 6in.، port prop carved to counter-rotate left, starboard prop carved to rotate to the right)
کارکردگی
- Maximum speed: 30 mph (48 کلومیٹر/گھنٹہ)
- Service ceiling: 30 فٹ (9 میٹر)
- Wing loading: 1.4 پونڈ/فٹ² (7 کلوگرام/میٹر²)
- Power/mass: 0.02 hp/پونڈ (30 W/کلوگرام)
مزید دیکھیے
[ترمیم]
- متعلقہ ترقی
حوالہ جات
[ترمیم]ملاحظات
[ترمیم]- ↑ "ارول رائیٹ کا ٹیلی گرام کٹی ہاک، شمالی کیرولینا، کامیاب پرواز کی خبر کا اعلان اپنے باپ کے نام، 1903 دسمبر 17"۔ عالمی ڈجیٹیل کتب خانہ۔ 1903-12-17۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2013
- ^ ا ب پ "Exhibitions"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اپریل 2018
کتابیات
[ترمیم]- Hallion, Richard P. The Wright Brothers: Heirs of Prometheus۔ Washington, D.C.: Smithsonian, 1978. آئی ایس بی این 0-87474-504-7۔
- Hise, Phaedra. "In Search of the Real Wright Flyer." Air&Space/Smithsonian، جنوری 2003, pp. 22–29.
- Howard, Fred. Orville and Wilbur: The Story of the Wright Brothers۔ London: Hale, 1988. آئی ایس بی این 0-7090-3244-7۔
- Jakab, Peter L. "The Original." Air&Space/Smithsonian، مارچ 2003, pp. 34–39.
- Mikesh, Robert C. and Tom D. Crouch. "Restoration: The Wright Flyer." National Air and Space Museum Research Report، 1985, pp. 135–141.
- "The Wright Flyer"، Flight، صفحہ: 787–788، 11 دسمبر 1953
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر رائٹ فلائر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Nasa.govآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ wright.nasa.gov (Error: unknown archive URL)
- Wrightflyer.orgآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ wrightflyer.org (Error: unknown archive URL)
- Wrightexperience.comآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ wrightexperience.com (Error: unknown archive URL)
- Under The Hood of A Wright Flyer Air & Space Magazine
- 1942 Smithsonian Annual Report acknowledging primacy of the Wright Flyer
- History of the Wright Flyer Wright State University Library