Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

رجب طیب ایردوان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رجب طیب ایردوان
 

مناصب
میئر استنبول   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
27 مارچ 1994  – 6 نومبر 1998 
رکن قومی اسمبلی ترکیہ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
9 مارچ 2003  – 28 اگست 2014 
وزیر اعظم ترکی (25  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
14 مارچ 2003  – 29 اگست 2007 
عبد اللہ گل  
رجب طیب ایردوان  
وزیر اعظم ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
29 اگست 2007  – 6 جولا‎ئی 2011 
رجب طیب ایردوان  
رجب طیب ایردوان  
وزیر اعظم ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
6 جولا‎ئی 2011  – 29 اگست 2014 
رجب طیب ایردوان  
احمد داؤد اوغلو  
صدر ترکی (12  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
28 اگست 2014 
عبد اللہ گل  
 
معلومات شخصیت
پیدائش 26 فروری 1954ء (71 سال)[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قاسم پاشا ،  بےاوغلو   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش استنبول   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ترکیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 1.85 میٹر [4]  ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت ملی سلامتی پارٹی (1970ء کی دہائی–1980)
رفاہ پارٹی (1983–1997)
فضیلت پارٹی (1997–1998)
جسٹس اینڈ ڈویلمپنٹ پارٹی (14 اگست 2001–)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ امینہ ایردوان (4 جولا‎ئی 1978–)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد سمیہ ایردوان ،  نجم الدین بلال ایردوان ،  احمد براق ایردوان ،  اسرا ایردوان   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی امام خطیب اسکول
مرمرہ یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ
مادری زبان ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ترکی ،  انگریزی [5]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل سیاست   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
اگ نوبل انعام (ستمبر 2020)
 قومی اعزاز مڈغاسکر (2017)
بین الاقوامی شاہ فیصل اعزاز برائے خدمات اسلام   (2010)
 نشان پاکستان   (2009)
 آرڈر آف زاید
 آرڈر آف دی لبرٹور
 مبارک الکبیر اعزاز
 حیدر علییف اعزاز
 قومی اعزاز نائجر
 نشان جمہوریہ   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

رجب طیب اردوغان یا اردوگان یا ایردوان (ترکی: Recep Tayyip Erdoğan) ( پیدائش: 26 فروری 1954ء ) ایک ترک سیاست دان، استنبول کے سابق ناظم، جمہوریہ ترکی کے سابق وزیر اعظم اور بارہویں منتخب صدر ہیں۔ رجب28 اگست2014ء سے صدارت کے منصب پر فائز اور جماعت انصاف و ترقی (ترکی) (AKP) کے سربراہ ہیں جو ترک پارلیمان میں اکثریت رکھتی ہے۔ 28 مئی 2023ء کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں رجب طیب ایردوان کو ایک دفعہ پھر ترکیہ کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ ‏[6]

پیدائش

[ترمیم]

اردوغان کی پیدائش 26 فروری 1954ء میں استنبول میں ہوئی۔ ان کے خاندان کا تعلق ترکی کے شمال مشرق میں واقع ریزہ نامی شہر سے تھا۔

تعلیمی سفر

[ترمیم]

ابتدائی تعلیم مدرسہ قاسم پاشا سے حاصل کی اور 1965ء میں وہاں سے فراغت حاصل کی۔ اس کے بعد استنبول امام خطیب ہائی اسکول میں ماہرین سے تعلیم حاصل کی اور 1973ء میں میٹرک پاس کیا۔ اسی طرح دیگر اضافی مضامین کا امتحان پاس کرنے کے بعد ایوب ہائی اسکول سے ڈپلوما کی سند حاصل کی۔ اس کے بعد مرمرہ یونیورسٹی کے کامرس و اکنامکس کے شعبہ میں داخلہ لیا اور 1981ء میں بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔

سیاسی جدوجہد

[ترمیم]

رجب طیب اردوغان اپنی ابتدئی جوانی سے مضبوط اجتماعی اور سیاسی زندگی کی جدوجہد کی وجہ سے مشہور تھے۔ اور انھوں نے 1969ء سے لے کر 1982ء تک یعنی چودہ سال کے درمیانی حصہ میں اپنی ٹیم کے ساتھ اجتماعی کام کے تجربہ کی روشنی میں سلیقہ عمل اور ڈسپلن سیکھا۔ چونکہ وہ ایک وسیع النظر اور روشن فکر جوان تھے اور پختہ یقین تھا کہ اپنے ملک و ملت کا بڑا فائدہ اس میں ہے کہ وہ سیاسی زندگی میں قدم رکھے، چنانچہ بڑے دھوم دھام اور متحرک صورت میں سیاسی زندگی میں داخل ہوئے۔

رجب طیب اردوغان 1983ء میں رفاہ پارٹی کی تاسیس کے ساتھ بڑی طاقت کے ہمراہ میدان میں اترے، اور 1984ء میں استنبول کے ضلع بے اوغلو کی ایک تحصیل کے صدر بن گئے،پھر استنبول شہر صدر بن گئے اور 1985ء میں رفاہ پارٹی کے مرکزی قرارداد کمیٹی کے رکن مقرر پائے۔ اسی عرصہ میں طیب اردوغان نے بڑے پیمانے پر کوششیں کیں ، خصوصاً جوانوں اور عورتوں کو سیاست کی طرف راغب کیا، اس اردوغان معاشرے میں سیاست کی ترویج اور قومی مفادات کے لیے اہم اقدامات اٹھائے اور یہی وجہ تھی کہ ان اقدامات کے نتیجے میں نئی تنظیم رفاہ پارٹی نے واضح برتری حاصل کی،اس پارٹی نے 1989ء میں ضلع بے اوغلو کے بلدیاتی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی اور یہ ملکی سیاست میں قابل تقلید سمجھی جانے لگی۔27 مارچ 1994ء میں ہونے والے لوکل الیکشن میں رجب طیب اردوغان ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول کے گورنر منتخب ہوئے۔ اس وقت استنبول کا شمار دنیا کے ان شہروں میں ہوتا تھا جہاں نہ امن قائم تھا اور نہ ہی ترقی تھی، اس شہر میں جہاں پانی برقی کی قلت تھی، وہیں کوڑا کرکٹ اور کچرے کا مسئلہ تھا ان جیسے بہت سارے بڑے بڑے مسائل کو حل کرنے کا ایسا حل نکالا کہ دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے اسے ایک بنا دیا۔ اور1994ء سے 1998ء تک استنبول کے مئیر رہے۔

1997ء میں رجب طیب اردوغان نے سیرت شہر کے ایک جلسہ عام میں دوران خطاب ایک شعر ی مصرع پڑھا تھاجس کے الفاظ یہ تھے: گنبد ہماری جنگی ٹوپیاں ہیں ، مسجدیں ہماری فوجی چھاؤنیاں ہیں ، صالح مسلمان ہمارے سپاہی ہیں،کوئی دنیاوی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ اس جلسہ عام کے عام کے بعد محض اس شعری مصرع کی وجہ سے 12 دسمبر 1997ء کو جیل جانا پڑا، جس کے نتیجے میں انھیں ترکی کے بڑے شہر استنبول کے گورنری سے معزول کر دیا گیا۔اور 2001ء میں عبد اللہ گل کے اتحاد میں جسٹس اینڈ ڈیولیپمنٹ پارٹی بنائی۔ لیکن شہر سیرت کے جلسہ عام کے مقدمے کی وجہ سے رجب طیب اردوغان نومبر 2002ء کے انتخابات میں امیدوار نہ بن سکے کیونکہ اس کی اہلیت کے بارے میں اسی مقدمے کی روشنی میں عدالتی حکم آیا تھا۔ اور پھر جب اس معاملے میں قانونی ترامیم ہوئیں تو انتخابی رکاوٹیں دور ہوئیں ۔ جس کے بعد 9 مارچ 2003ء کو جب رجب طیب اردوغان نے اسی سیرت شہر سے پارلیمانی امیدوار کے لیے انتخابات لڑا توپچاسی فیصد85% ووٹ حاصل کیے جس کی بدو لت وہ بائیسویں الیکشن میں سیرت شہر سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے،اور 2003ء کے الیکشن میں وزیر اعظم بنائے گئے۔

2014ء میں ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدارتی انتخابات ہوئے ، اس سے پہلے پارلیمانی افراد کو یہ حق تھا کہ وہ ملک کے کے صدر کا انتخاب کریں ،اور اس پہلے ترکی کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور اگست 2014ء کو ترکی کی قوم نے اپنے ووٹوں سے پہلی مرتبہ رجب طیب اردوغان کو جمہوریہ ترکی کا صدر منتخب کر لیا۔ اور 16اپریل 2017ء کو ترکی کے تاریخی ریفرنڈم انتخابات میں اکیاون اعشاریہ اکتالیس فیصد ٪51.41 ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگی کی ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی۔

2023ء صدارتی انتخابات

[ترمیم]

28 مئی کے رزلٹ کے بعد رجب طیب اردوغان نے اکثریت سے یہ الیکشن جیت لیا۔  [7]انتخابات میں آنے والے موجودہ صدر اردوغان نے 49.5٪ ووٹ حاصل کیے ، جو پچھلے انتخابات میں 52.59٪ سے کم ہے۔[8] ‏انتخابات میں آنے والے موجودہ صدر رجب طیب اردوغان نے 49.52 فیصد ووٹ حاصل کیے جو گذشتہ انتخابات میں 52.59 فیصد تھے۔[9] ‏‏ دوسرے مرحلے میں بیرون ملک سے ووٹوں کے ٹرن آؤٹ کی شرح 53.8٪ سے بڑھ کر 54.35٪ ہو گئی۔‏[10]دوسرے مرحلے میں 99.4 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد ‏‏سپریم الیکشن کونسل‏‏ نے رجب طیب ایردوان کو نئے صدر کے طورر پر منتخب قرار دیا۔[11]

99.9% reporting
CandidatePartyFirst roundSecond round
Votes%Votes%
رجب طیب اردوغانجماعت انصاف و ترقی (ترکی)27,133,84949.5227,725,13152.16
کمال قلیچ دار اوغلوجمہوریت خلق پارٹی (ترکی)24,595,17844.8825,432,95147.84
سنان اوغانآزاد2,831,2395.17
محرم اینجہمملکت جماعت235,7830.43
Total54,796,049100.0053,158,082100.00
Valid votes54,796,04998.1453,158,08298.73
Invalid/blank votes1,037,1041.86683,1471.27
Total votes55,833,153100.0053,841,229100.00
Registered voters/turnout64,145,50487.0464,197,41983.87
Source: YSK, 1st round; Haber Türk, 2nd round

صدارت (2014ء – تا حال)

[ترمیم]

رجب طیب اردوغان نے 28 اگست 2014ء کو اپنے عہدے کا حلف لیا اور وہ ترکی کے 12 ویں صدر بنے۔ انھوں نے 29 اگست کو نئے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کو منتخب کیا۔ 28 مئی 2023ء کو ‏دوسرے مرحلے کے رزلٹ کے بعد اور 99.4 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد ‏‏سپریم الیکشن کونسل‏‏ نے رجب طیب ایردوان کو نئے صدر کے طورر پر منتخب قرار دیا۔ ‏[12]

اعزازات

[ترمیم]

رجب طیب اردوغان کو جامعہ سینٹ جانز، گرنے امریکن جامعہ، جامعہ سرائیوو، جامعہ فاتح، جامعہ مال تپہ، جامعہ استنبول اور جامعہ حلب کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند سے بھی نوازا گیا ہے۔ فروری 2004ء میں جنوبی کوریا کے دار الحکومت سیول اور فروری 2009ء میں ایران کے دار الحکومت تہران نے رجب اردوغان کو اعزازی شہریت سے بھی نوازا۔

اکتوبر 2009ء میں دورۂ پاکستان کے موقع پر رجب اردوغان کو پاکستان کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا۔

اسرائیل کے خلاف رد عمل

[ترمیم]

2008ء میں غزہ پٹی پر اسرائیل کے حملے کے بعد رجب طیب اردوغان کے زیرقیادت ترک حکومت نے اپنے قدیم حلیف اسرائیل کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا اور اس پر سخت احتجاج کیا۔ ترکی کا احتجاج یہیں نہیں رکا بلکہ اس حملے کے فوری بعد ڈاؤس عالمی اقتصادی فورم میں ترک رجب طیب اردوغان کی جانب سے اسرائیلی صدر شمعون پیریز کے ساتھ دوٹوک اور برملا اسرائیلی جرائم کی تفصیلات بیان کرنے کے بعد ڈاؤس فورم کے اجلاس کے کنویئر کیک جانب سے انھیں وقت نہ دینے پر رجب طیب ایردوان نے فورم کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور فوری طور پر وہاں سے لوٹ گئے۔ اس واقعہ نے انھیں عرب اور عالم اسلام میں ہیرو بنادیا اور ترکی پہنچنے پر فرزندان ترکی نے اپنے ہیرو سرپرست کا نہایت شاندار استقبال کیا۔

اس کے بعد 31 مئی بروز پیر 2010 ء کو محصور غزہ پٹی کے لیے امدادی سامان لے کر جانے والے آزادی بیڑے پر اسرائیل کے حملے اور حملے میں 9 ترک شہریوں کی ہلاکت کے بعد پھر ایک بار اردوغان عالم عرب میں ہیرو بن کر ابھر اور عوام سے لے کر حکومتوں اور ذرائع ابلاغ نے ترکی اور ترک رہنما رجب طیب اردوغان کے فلسطینی مسئلے خاص طور پر غزہ پٹی کے حصار کے خاتمے کے لیے ٹھوس موقف کو سراہا اور متعدد عرب صحافیوں نے انھیں قائد منتظر قرار دیا۔ اور وہ واحد وزیر اعظم ہیں جنھوں نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کی پھانسی پر ترکی کے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/4808109 — بنام: Recep Tayyip Erdogan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. https://brockhaus.de/ecs/julex/article/erdogan-recep-tayyip — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. بنام: Recep Tayyip Erdogan — Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000022729 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. https://www.milligazete.com.tr/haber/8945272/erdogandan-cok-konusulacak-sozler-mezarim-buyuk-olacak-siz-dusunun
  5. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/161591395
  6. "YSK Başkanı Yener: Erdoğan Cumhurbaşkanı seçilmiştir". www.ntv.com.tr (ترکی میں). 28 مئی 2023. Retrieved 2023-05-28.
  7. Ben Hubbard؛ Gulsin Harman (14 مارچ 2023)۔ "Nail-Biter Turkish Election Goes to Round 2 as Majority Eludes Erdogan"۔ The New York Times۔ 2023-05-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-15
  8. Paul Kirby (15 مئی 2023). "Turkey's Erdogan appears to have upper hand after tense night". BBC News (برطانوی انگریزی میں). Retrieved 2023-05-15.
  9. Paul Kirby (15 مئی 2023). "Turkey's Erdogan appears to have upper hand after tense night". BBC News (برطانوی انگریزی میں). Archived from the original on 2023-05-17. Retrieved 2023-05-15.
  10. "28 Mayıs Cumhurbaşkanlığı Seçimi'nde yurt dışı katılım oranı kaç?" (ترکی میں). Euronews. Archived from the original on 2023-05-24. Retrieved 2023-05-24.
  11. "YSK Başkanı Yener: Erdoğan Cumhurbaşkanı seçilmiştir". www.ntv.com.tr (ترکی میں). 28 مئی 2023. Retrieved 2023-05-28.
  12. "YSK Başkanı Yener: Erdoğan Cumhurbaşkanı seçilmiştir". www.ntv.com.tr (ترکی میں). 28 مئی 2023. Retrieved 2023-05-28.
سیاسی عہدے
ماقبل  میئر استنبول
1994–1998
مابعد 
ماقبل  وزیر اعظم ترکیہ
2003–2014
مابعد 
صدر ترکیہ
2014–موجودہ
برسرِ عہدہ
سیاسی جماعتوں کے عہدے
نیا عہدہ رہنما جماعت انصاف و ترقی
2001–2014
مابعد 
ماقبل  رہنما جماعت انصاف و ترقی
2017–موجودہ
برسرِ عہدہ
سفارتی عہدے
ماقبل  چیئرپرسن جی20معیشتیں
2015
مابعد