Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

روسی ادب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

روسی ادب (روسی:Русская литература) سے مراد روس اور اس کے تارکین وطن کے ادب کے ساتھ ساتھ ان روسی بولنے والے ممالک کا ادب بھی ہے جو تاریخی طور پر روس یا سوویت یونین کا حصہ تھے۔

روسی ادب کی جڑیں قرون وسطی میں ڈھونڈی جا سکتی ہیں، جب پرانی روسی زبان میں پہلی مہاکاوی نظمیں اور کہانیاں لکھی گئیں۔ روشن خیالی کے دور میں، روسی ادب نے بہت اہمیت حاصل کی اور 1830 کی دہائی کے اوائل سے شاعری، نثر اور ڈراما اپنے سنہری دور میں داخل ہوا۔ 1917 کے انقلاب کے بعد، روسی ادب دو حصوں میں تقسیم ہو گیا: سوویت اور سفید روسی کے تارکین وطن۔ سوویت یونین عالمی خواندگی کا پرچارک تھا اور اسی وجہ سے اس نے کتاب کی طباعت کی صنعت کو مضبوطی سے ترقی دی لیکن ساتھ ہی وہ نظریاتی سنسر شپ میں بھی مصروف رہا۔

رومانویت نے شاعرانہ صلاحیتوں کو پھلنے پھولنے کی اجازت دی۔ واسیلی ژوکووسکی نے مختلف زبانوں کی شاعری کے ذریعے روسی ادب کو نئی قدروں سے روشناس کرایا۔ جدید روسی ادب انیسویں صدی کے پہلے نصف میں الیگزینڈر پشکن کے زمانے سے شروع ہوا۔ پشکن نے روسی ادب میں ایک انقلاب برپا کر کے قدیم الفاظ اور گرامر کو رد کر کے اور ان کی جگہ بولے جانے والے روسی مساوی الفاظ کو متعارف کرایا۔ مگر اب پشکن کی تخلیقات کے قارئین کو بعض الفاظ کو سمجھنے میں کچھ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ پشکن کے دور کے الفاظ بعض اوقات تاریخی بن چکے ہیں یا ان کے معنی بدل گئے ہیں۔

کرائیلوف، پشکن، ژوکووسکی اور گنیدچ سمر گارڈن Summer Garden، پینٹنگ: گریگوری چرنتسوف (Grigory Chernetsov (1832ء

روسی مصنفین جیسے پشکن، لیرمونتوو، نکولائی گوگول اور الیگزینڈر گریبائیڈوف نے اپنی تخلیقات میں جو اصطلاحات استعمال کی ہیں وہ جدید بولی جانے والی روسی زبان میں ضرب المثل بن گئی ہیں۔ میخائل لیرمونتوو اہم ترین شاعروں اور ناول نگاروں میں سے ایک تھے۔ پہلا عظیم روسی ناول نگار نکولائی گوگول تھا۔ اس کے بعد آئیوان ترگنیف آئے، جنھوں نے مختصر کہانیوں اور ناولوں دونوں میں مہارت حاصل کی۔ فیوڈور دوستوفسکی اور لیو ٹالسٹائی جلد ہی بین الاقوامی سطح پر مشہور ہو گئے۔ روسی حقیقت پسندی کی دیگر اہم شخصیات آئیون گونچاروف، میخائل سالٹیکوف-شیڈرین اور نکولائی لیسکوف تھیں۔ صدی کے دوسرے نصف میں انتون چیخوف نے مختصر کہانیوں میں مہارت حاصل کی اور ایک معروف ڈراما نگار بن گئے۔ بیسویں صدی کے آغاز کو روسی شاعری کا نقرئی دور کہا جاتا ہے۔ اس دور وابستہ شعرا میں کونسٹنٹین بالمونٹ، ویلری برائیوسوف، الیگزینڈر بلاک، انا اخماتوا، نیکولے گومیلیوف، سرگئی یسینین، ولادیمیر مایاکووسکی اور مرینا تسویتاوا شامل ہیں۔ اس دور نے کچھ اولین درجے کے ناول نگار اور مختصر کہانی لکھنے والے پیدا کیے، جیسے کہ الیگزینڈر کپرین اور نوبل انعام یافتہ ایوان بونین، لیونیڈ آندرییف، فیوڈور سولوگب، یوگینی زمیاتین، الیگزینڈر بیلیایو، آندری بیلی اور میکسم گورکی۔

چیخوف اور ٹالسٹائی، 1901ء

روسی مصنفین نے متعدد ادبی اصناف میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ روس کے پانچ ادیبوں نے ادب کا نوبل انعام حاصل کیا۔ سنہ 2011ء تک، شائع شدہ عنوانات کے لحاظ سے روس دنیا کا چوتھا سب سے بڑا کتاب تیار کرنے والا ملک تھا۔[1] ایک مشہور لوک کہاوت کا دعویٰ ہے کہ روسی "دنیا کی سب سے زیادہ پڑھنے والی قوم" ہیں۔[2]

پشکن میوزیم، بولشیائے ویازیومائے، گولتسانو، موسکوسکایا اوبلاسٹ۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Moscow International Book Fair Archived 2012-04-25 at the Wayback Machine. Academia-rossica.org. Retrieved on 2012-06-17.
  2. The Moscow Times The most reading country in the world? Archived 2013-05-10 at the Wayback Machine