Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

سانپ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کالاکوبرا، سانپ کی مشہور ترین قسم

سانپ ایک رینگنے والا جانور ہے۔ جو جانوروں کی زمرہ بندی (Animal classification) خزندہ (reptile) سے تعلق رکھتا ہے۔

سانپ اپنی زبان کیوں باہر نکالتے ہیں

[ترمیم]

سانپوں میں یہ صلاحیت نہیں ہوتی کہ وہ اپنے نتھنوں کے ذریعے ہوا اندر کھینچ سکیں اور تیزی سے اپنے شکار کی بو سونگھ سکیں۔ ایسا کرنے کے لیے انھیں ایک خصوصی عضو پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ جسے جیکب سنز آرگن یا عضو کہتے ہیں۔ یہ سانپ کے منہ کی اندر کی طرف بالائی سطح کے اندر گہرائی میں پایا جاتا ہے۔ یہ عضو بو یا باس وغیرہ کی شناخت کرتا ہے۔ دو شاخے جیسا سرا رکھنے والی زبان کو بار بار اور تیزی سے اپنے منہ سے نکال کر سانپ بو کو جیکب سنز آرگن تک اس کے ذریعے پہنچاتے ہیں۔ سانپوں کو دو شاخہ زبان حساس انٹینا کی طرح نہ صرف فضا میں سے بو کو جذب کرتی ہے بلکہ شکار کے مقام، سمت اور رفتار کے بارے میں بھی معلومات مہیا کرتی ہے اس کا کام کسی حد تک ریڈار کی طرح کا ہوتا ہے۔

اقسام

[ترمیم]

سانپ کی بہت سی اقسام ہیں۔ کچھ زہریلے بھی ہوتے ہیں۔ کچھ سانب پانی میں رہتے ہیں تو کچھ زمین پر رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ سانپوں میں اڑنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔

سانچہ:Cladogram

سانپ کی زبان بہت زیادہ حساس ہوتی ہے

حوالہ جات

[ترمیم]