سکتہ (رموز اوقاف)
Appearance
سکتہ یا وقفِ خفیف(،) رموز اوقاف کا حصہ ہے۔ یہ نامکمل فقرے میں ایک عارضی توقف ہے۔ یہ حسب ذیل صورتوں میں مستعمل ہے:
- کسی جملے میں شامل سلسلہ وار عناصر میں فرق لانا:
- کسی فقرے کے دو آزادانہ حصوں کو جوڑنے کے لیے:
- اس نے شروع میں اچھا کام کیا، بعد میں اس نے میں غفلت برتی۔
- ان چھوٹے چھوٹے جملوں کے درمیان اس کا استعمال ہوتا ہے جن سے مل کر ایک بڑا جملہ بنتا ہے اورایک بات مکمل ہوجاتی ہے۔
- استاذ محترم آئے، درسگاہ میں داخل ہوئے، کرسی پر بیٹھے اور سبق پڑھایا۔
- کسی تعارفی پہلو کو آگے لانے کے لیے:
- جب وہ اس خالی کمرے میں داخل ہوا، وہاں اس نے شکیلہ کو دیکھا۔
- کسی شے کے متعلق مزید معلومات فراہم کرنے کے لیے:
- یہ باغ جو آپ دیکھ رہے ہیں، سو سال پرانا ہے۔
- کئی اسمائے صفت اور متعلقہ الفاظ میں فرق لانے کے لیے:
- ایک ایسی لڑکی جو نمازی ہو، پرہیزگار ہو، امورِ خانہ داری سے واقف ہو، شادی کے رشتے کے لیے مطلوب ہے۔
- چلتی گفتگو کو لکھنے کے لیے:
- "مجھے انڈے خریدنا ہے،" اس نے نرمی سے کہا "آپ کتنے میں دوگے۔"