قزلباش
Appearance
13 ویں صدی عیسوی میں اناطولیہ اور کردستان میں پھیلے مسلح شیعہ گروہ قزلباش کہلاتے تھے جنھوں نے بعد ازاں موجودہ ایران میں صفوی سلطنت کی توسیع میں بڑی مدد دی۔ قزلباش کا مطلب "سرخ ٹوپی والے" ہے۔ دراصل شاہ اسماعیل صفوی کے والد حیدر صفوی نے اپنے پیروؤں کے لیے سرخ رنگ کی ایک مخصوص ٹوپی مقرر کی تھی جس میں 12 اماموں کی نسبت سے 12 کنگورے تھے۔ ٹوپی کا رنگ چونکہ سرخ تھا اس لیے ترکی زبان میں ان کو قزلباش یعنی سرخ ٹوپی والے کہا گیا۔ جبکہ اس ٹوپی کو صفوی "تاجِ حیدر" کہا کرتے تھے۔ انہی قزلباشوں کی نسل آج افغانستان، ایران، آذربائیجان، پاکستان، شام اور ترکی تک پھیلی ہوئی ہے۔ پاکستان میں ان کی اکثریت اثنائے عشری شیعہ عقیدے سے تعلق رکھتی ہے۔ پاکستان کے ایک صدر یحیٰی خان بھی قزلباش تھے۔