لاس ویگاس، نیواڈا
لاس ویگاس (جسے مختصراً ویگاس بھی کہا جاتا ہے) امریکی ریاست نیواڈا کا سب سے بڑا شہر ہے۔ جو تعطیلات کے ایام گزارنے، خریداری، تفریح اور قمار بازی کے لیے بین الاقوامی شہرت رکھتا ہے۔ 1905ء میں قائم کرنے کے بعد اسے 1911ء میں باضابطہ شہر کا درجہ دیا گیا۔ یہ 20 ویں صدی میں قائم کیا گیا امریکا کا سب سے بڑا شہر ہے۔
2005ء کے مطابق شہر کی کل آبادی تقریباً ساڑھے 5 لاکھ ہے۔،جس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، کیونکہ غیر ملکی یہاں آکر سکونت اختیار کر رہے ہیں٭
امریکا میں قمار بازی کے مرکز کی حیثیت سے اسے دنیا کا تفریحی دار الحکومت بھی کہتے ہیں جبکہ الکحل کے مشروبات کی ہمہ وقت دستیابی، قانونی جوئے بازی اور بالغان کے لیے تفریح کے مرکز کی حیثیت سے اسے "شہرِ عصیاں" (Sin City) بھی کہا جاتا ہے۔ شہر کی اس فریب نظری کے باعث یہ فلموں اور ٹیلی وژن پروگراموں کے تیار کنندگان کے لیے بڑی کشش کا حامل ہے۔
جڑواں شہر
[ترمیم]- پرنیک ، بلغاریہ {{{2}}}
- آنسان ، جنوبی کوریا {{{2}}}
- جیجو سٹی ، جنوبی کوریا {{{2}}}
- ہولوڈاؤ ، چین {{{2}}}
- فوکٹ ، تھائی لینڈ {{{2}}}
- اینجلز سٹی ، فلپائن {{{2}}}
- پاموق قلعہ ، ترکی {{{2}}}
- اسلام آباد ، پاکستان {{{2}}}