Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

لسٹر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لسٹر

جوزف لسٹر (1827ء-1912ء) ایک انگریز سرجن تھا۔ اس نے آپریشنوں کے دوران مریض، آپریشن کے کمرے اور اوزاروں کو جراثیموں سے بچانے کے لیے کاربولک ایسڈ (فینول) کا استعمال شروع کیا۔ پاسچر نے ثابت کیا کہ بیماری جراثیم سے ہوتی ہے اور جراثیم بھی جاندار ہوتے ہیں۔ لسٹر نے یہ تصور پیش کیا کہ اگر جراثیم جاندار ہیں تو انھيں کسی دوائی سے مارا بھی جا سکتا ہے۔ اس کی ایک دوائی لسٹرین منہ کو صاف کرنے کے لیے اب بھی استعمال ہوتی ہے۔