Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

لفظ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لفظ، عربی زبان کا کلمہ ہے اور اس کے معنی بنیادی طور پر خارج کرنے، نکالنے، پھینکنے وغیرہ کے آتے ہیں اور اسی سے اس کا وہ لسانیاتی مفہوم نکالا جاتا ہے جس میں یہ بکثرت زبانِ اردو میں مستعمل ہو رہا ہے یعنی منہ سے خارج، نکالی یا ادا کی گئی کوئی بات اور / یا اس کا تحریری خاکہ؛ اس کا قریبی(انگریزی: word) ہو سکتا ہے اور لفظ کی جمع الفاظ کی جاتی ہے۔ جب کوئی لفظ یعنی منہ سے خارج کی گئی کوئی آواز بامعنی ہو یا یوں کہہ لیں کہ جب اس آواز سے دماغ میں کوئی تصور یا مفہوم پیدا ہوتا ہو تو پھر ایسی صورت میں اس لفظ کو عربی و اردو قواعد کی رو سے کلمہ (speech) کہا جاتا ہے، یہاں کلمہ کے سامنے speech کا متبادل صرف وضاحت کی خاطر درج کیا گیا ہے کہ یہی لفظ دیگر معنی بھی رکھتا ہے جیسے گفتار یا کلام وغیرہ؛ اور گفتگو کرنا یا مخاطب ہونے کے لیے جو کلام کی اصطلاح آتی ہے وہ بھی لفظ کلمہ کی طرح عربی کے کلم سے ماخوذ ہے۔

لفظ

[ترمیم]

لفظ کا مفہوم

[ترمیم]

چند حروف کو آپس میں ملانے سے لفظ بنتا ہے۔

یا

چند حروف کو آپس میں ملا کر بولنے یا لکھنے سے لفظ بنتا ہے۔

لفظ کی مثالیں

[ترمیم]

لفظ کی مثالوں کے چند نمونے ملاحظہ فرمائیں۔

پاکستان لفظ بنتا ہے پ۔ ا، ک، س، ت، ا۔ ن کے حروف کو آپس میں ملانے سے ۔

مسلمان لفظ بنتاہے م، س، ل، م،ا، ن کے حروف، کو آپس میں ملانے سے ۔

3۔ منتظر لفظ بنتا ہے م، ن، ت، ظ، ر کے حروف کو آپس میں ملانے سے ۔

ایران لفظ بنتا ہے ا، ی، ر، ا، ن کے حروف کو آپس میں ملانے سے ۔

شیر لفظ بنتا ہے ش، ی، ر کے حروف کو آپس میں ملانے سے ۔

لفظ کی اقسام

[ترمیم]

لفظ کی مندرجہ ذیل دو اقسام ہیں۔[1]

  1. کلمہ
  2. مہمل

کلمہ

[ترمیم]

کلمہ کا مفہوم

[ترمیم]

وہ الفاظ جو کچھ معنی رکھتے ہوں اور سُننے والے کی سمجھ میں آسانی سے آ جائیں کلمہ کہلاتے ہیں۔

یا

کلمہ بامعنی لفظ ہوتا ہے یعنی ایسا لفظ جس کے کچھ معنی ظاہر ہوں اُسے کلمہ کہتے ہیں۔

یا

ایسا لفظ جس کے اپنے کچھ مخصوص معنی ہوں کلمہ کہلاتا ہے۔

کلمہ کی مثالیں

[ترمیم]

کلمہ کی مثالوں کے چند نمونے ملاحظہ فرمائیں۔

سیاہ، سفید، پانی، برف، سچ، جھوٹ، سورج، چاند، ستارے، زمین، آسمان وغیرہ

مہمل

[ترمیم]

مہمل کا مفہوم

[ترمیم]

ایسے تمام الفاظ جن کے اپنے کچھ معنی نہ ہوں لیکن جب یہ الفاظ کلمہ سے ملیں تو کچھ معنی بناتے ہوں مہمل کہلاتے ہیں۔[2]

یا

ایسا لفظ جس کا اپنا کوئی معنی نہ ہو لیکن ایسا لفظ جوکسی بامعنی لفظ کے ساتھ بات میں خوبصورتی پیدا کرنے کے لیے بولا جائے اُسے مہمل کہتے ہیں۔

مہمل کی مثالیں

[ترمیم]

لفظ کی مثالوں کے چند نمونے ملاحظہ فرمائیں۔

پانی وانی، بات چیت، جھوٹ موٹ، سودا سلف، کوڑا کرکٹ وغیرہ

اِن میں وانی، چیت، موٹ، سلف، کرکٹ مہمل ہیں جو کوئی معنی نہیں رکھتے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. آئینہ اردو
  2. آئینہ اردو قواعد و انشاء پرزادی