Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

محمد شاہ الحسین السدھومی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد شاہ الحسین السدھومی
معلومات شخصیت

سید محمد شاہ الحسینی السدھومی کااصل نام محمد شاہ تھا جو سلسلہ چشتیہ سہروردیہ کے معروف بزرگ ہیں۔

ولادت

[ترمیم]

ان کی ولادت 14 ذی الحجہ 1093ھ بمطابق 11 نومبر 1685ء کو کنڈر کلے گاؤں علاقہ سدھوم ضلع مردان خیبر پختونخوا میں ہوئی جبکہ آئینہ تصوف میں ان کی ولادت قلات بلوچستان میں لکھی ہے۔ان کے والد سید بھائی خان بن سید علی المعروف آلو خان تھے آپ کے والد آپ کی پیدائش سے پہلے پشین بلوچستان سے پشاور آئے ایک معرکہ میں موضع کاتلنگ ضلع مردان میں شہید ہوئے اور اسی جگہ مزار ہے جو جمال گڑھی میں واقع ہے اسے مقامی زبان میں شکڑئی بابا کے نام سے شہرت ہے۔[1]

بیعت

[ترمیم]

سید محمد شاہ الحسینی نے 1115ھ کو مولانا محمد نعیم کاموی کے ہاتھ پر بیعت کی۔

وفات

[ترمیم]

آپ کی وفات 14 ذو الحجہ بروز بدھ 1191ھ بمطابق 13 جنوری 1778ء 98 سال کی عمر میں وفات پائی۔ ان کا مزار اقدس سدھوم قریہ رستم مردان سے شمال کی جانب ہے۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. احوال العارفین،ص 52،حافظ غلام فرید ،نذیر سنز پبلشر اردو بازار لاہور
  2. تاریخ اولیاء،ابو الاسفارعلی محمد بلخی،صفحہ252،نورانی کتب خانہ قصہ خوانی بازار پشاور