Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

مداک لشٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مداک لشٹی
مداک لشٹی بہ خطِ نستعلیق
مداک لشٹی بہ خطِ نستعلیق.
مداک لشٹی بہ خطِ نستعلیق.
مستعمل چترال، پاکستان
خطہ مرکزی ایشیا
کل متتکلمین 10 ہزار
رتبہ بارھواں
خاندان_زبان ہند- یورپی
  • ہند- ایرانی
    • مداک لشٹی
نظام کتابت پارسی-عربی
باضابطہ حیثیت
باضابطہ زبان چترالی
نظمیت از کھوار اکیڈمی
رموزِ زبان
آئیسو 639-1 mdk
آئیسو 639-2 per (B)  mdk (T)
آئیسو 639-3 prsMadaklashti
فائل:مداک لشٹی زبان نقشہ.png
علاقہ جہاں مداک لشٹی(بطورِ مادری زبان) بولنے والے آباد ہیں.

مداک لشٹی چترال میں بولی جانے والی ایک ہند-یورپی زبان ہے جو چترال کے مداک لشٹ میں بولی جاتی ہے۔ چترال میں اس زبان کو خطرات لاحق ہیں اور مداک لشٹ کے لوگوں نے اس زبان کو بچانے کی طرف ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ مداک لشٹ کے تقریبا دس ہزار افراد کی یہ مادری زبان ہے۔ کھوار اکیڈمی نے چترال اور شمالی علاقہ جات کی جن معدوم ہونے والے زبانوں کو بچانے کے لیے یونیسکو (UNESCO) سے اپیل کی ہے ان زبانوں میں مداک لشٹی بھی شامل ہے۔ کھوار زبان نے چترال میں بولی جانے والی جن بارہ زبانوں پر اپنا اثر چھوڑا ہے ان میں مداک لشٹی بھی شامل ہے اور مداک لشٹی بولنے والے اب کھوار بولنے کو ترجیع دینے لگے ہیں

کل تعداد

[ترمیم]

مداک لشٹی بولنے والوں کی تعداد سمر انسٹی ٹیوٹ نے 1992ء میں صرف 1400 لکھی ہے لیکن چترالی زبانوں کے فروع کے لیے قایم ادبی تنظیم کھوار اکیڈمی نے رحمت عزیز چترالی کی حالیہ تحقیق کے حوالے سے پاکستان میں مداک لشٹی بولنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار لکھی ہے جو صحیح اعداد و شمار ہیں

دیگر نام

[ترمیم]

مداک لشٹی زبان کو بدخشی، دری، تاجکی اور چترالی فارسی بھی کہا جاتا ہے اور اس زبان نے سب سے زیادہ اثر کھوار زبان سے قبول کیا ہے۔

نقل مکانی

[ترمیم]

کھوار اکیڈمی کی حالیہ تحقیق کے مطابق مداک لشٹی بولنے والے دو سو سال قبل افعانستان سے نقل مکانی کرکے چترال کے مداک لشٹ نامی وادی میں آبسے ہیں اور انھوں نے چترال میں آنے کے بعد بھی اپنی زبان کو اصلی حالت میں برقرار رکھا ہے جو ان کی زبان دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے

مذاہب

[ترمیم]

مداک لشٹ میں مسلمان آباد ہیں اکثریت اسمعیلی مسلمانوں کی ہے لیکن اہل سنت بھی آباد ہیں اور دونوں مذہبی رواداری کا خاص خیال رکھتے ہیں

جماعت بندی

[ترمیم]

مداک لشٹی، ایرانی زبانوں کے مغربی گروہ سے تعلق رکھتی ہے جو ہند-یورپی زبانوں کی ایک شاخ ہے ۔

کتابیں

[ترمیم]
  • مداک لشٹی حروف تہجی
  • مداک لشٹی قاعدہ
  • چترال کی زبانیں- مداک لشٹی

بیرونی روابط

[ترمیم]