Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

معاد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

معاد عربی زبان کا لفظ ہے اور عربی میں ظرف مکان ہے، معاد کا معنی واپس لوٹنے کی جگہ یا وقت ہے، جب معاد جسمانی کہا جاتا ہے تو معانی ہوتے ہیں جسم کا دنیا میں فنا ہونے کے بعد آخرت میں دوبارہ لوٹنا یعنی زندہ ہونا۔

سورہ القصص آیت۔85۔ میں ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک معاد کی طرف پھیرنے والا ہے معاد کے لغوی معانی ہیں وہ مقام جس کی طرف آخر کار آدمی کو پلٹنا ہو۔ بعض مفسرین نے اس سے مراد جنت لی ہے۔ لیکن اسے جنت کے ساتھ مخصوص کر دینے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔ بہتر ہے کہ اسے ویسا ہی عام رکھا جائے جیسا خود اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے، تاکہ یہ وعدہ دنیا اور آخرت دونوں سے متعلق ہو جائے۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. تفہیم القرآن ابو الاعلیٰ مودودی