Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:متصادم مفاد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

متصادم مفاد ترامیم میں ویکیپیڈیا پر خود کے بارے میں، خاندان، گاہک، آجر یا مالی یا روابط کے بارے میں مواد شامل کرنے کو کہتے ہیں۔ کوئی بھی خارجی تعلق تصادم مفاد کا سبب بن سکتا ہے۔ (لفظ مفاد یہاں پر کسی بھی چیز سے متعلق ہو سکتا ہے جس سے کسی شخص کا فائدہ جڑا ہو یا جس سے کسی کو،کچھ حاصل کرنا وابستہ ہو۔

متصادم مفاد اصل بنیاد سے جڑا نہیں ہے۔ یہ ایک شخص کے مختلف کرداروں اور تعلقات، اور اس ترجیحی رجحان سے جڑا ہے جسے ہم متصادم مفاد کا نام دیتے ہیں۔ کسی کا متصادم مفاد ہونا صورت حال کی تعریف ہے نہ کہ اس شخص کی سوچ پر کوئی فیصلہ۔

ویکیپیڈیامتصادم مفاد یا ویکیپیڈیا تنازع دلچسپی (Wikipedia Conflict of interest) سے مراد ویکیپیڈیا کے مقصد ایک غیر جانبدار قابل اعتماد انسائیکلوپیڈیا (دائرۃ المعارف) اور ایک صارف کے درمیان عدم مطابقت ہے۔

متصادم مفاد کی ترامیم کی سختی سے حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔ اس سے ویکیپیڈیا پر عوامی اعتماد ڈگمگا جاتا ہے۔ ایک اور اندیشہ عوام کےآگے پشیمانی کا سبب ہوسکتی ہے اگر ان شخصیات کی تشہیر کی جائے۔ اگر اس خلفشار واقع ہو تو اس کھاتے پر پابندی لگ سکتی ہے۔ معاونین جنہیں مالی متصادم مفاد ہو، جس میں ادائیگی پر مبنی معاونین شامل ہیں، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ متعلقہ مضامین میں ترمیم نہ کریں۔ یہ لوگ ان تبدیلیوں کو تبادلہ خیال کے صفحات پر تبدیلیاں سُجھا سکتے ہیں اور انہیں اپنا متصادم مفاد کا اظہار بھی کرنا چاہیے۔ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے استعمال کی شرائط کی رو سے مضامین کے معاونین کو اپنے آجر، گاہگ اور اس وابستگی کو واضح کرنا ضروری ہے جہاں سے انہیں اپنے تعاون کے بدلے معاوضہ مل رہا ہے یا ملنے کی توقع ہے۔ دیکھیے ویکیپڈیا:ویکیپڈیا ادائیگی پر مبنی تعاون کا خلاصہ

متصادم مفاد کی ترامیم پر تحقیق کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ ترامیم کرنے والے معاونین کی شناخت ان کی مرضی کے خلاف واضح نہ ہو۔ ویکیپیڈیا کی ہراسانی سے جڑی پالیسی اس رہنمایانہ خط پرتقدم رکھتی ہے۔ معاونین جو اس رہنمایانہ خط میں تبدیلیاں چاہتے ہیں یہ واضح کرنا چاہیے کہ کہیں انہیں ویکیپیڈیا ترامیم کے لیے کچھ ادائیگی تو نہیں حاصل ہوئی ہے۔