پاکستان کی زبانیں
پاکستان کی زبانیں | |
---|---|
دفتری زبان(یں) | انگریزی زبان, اردو |
قومی زبان(یں) | اردو[1] |
بنیادی زبان(یں) | پنجابی زبان (38.78%), پشتو زبان (18.24%), سندھی زبان (14.57%), سرائیکی زبان (12.19%) اردو (7.08%)[ا], بلوچی زبان (3.02%) |
اقلیتوں کی زبان(یں) | ہندکو (2.24%); براہوی زبان (1.24%); کشمیری زبان (0.17%); بروشسکی زبان; کالاشہ زبان; کھوار زبان; شینا زبان; بلتی زبان |
اشاراتی زبان(یں) | Pakistani Sign Language |
کی بورڈ کا عمومی خاکہ |
اسلامی جمہوریہ پاکستان آپسی محبت اور اتحاد کی ایک اعلیٰ مثال ہے کیونکہ یہاں پہ مختلف علاقوں اور مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ متحد رہتے ہیں۔ جہاں پہ ہماری بہت سے زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے ایک ہماری قومی زبان اردو ہے۔ اس کے علاوہ چار بڑی صوبائی زبانیں اور بہت سی اور زبانیں بولی جاتی ہیں۔
پاکستان میں کئی زبانیں بولی، لکھی اور سمجھی جاتی ہیں۔ ایتھنولوگ پاکستان میں 74 زبانوں کی فہرست دیتا ہے۔ ان میں سے 66 مقامی اور 8 غیر مقامی ہیں۔ انگریزی پاکستان کی سرکاری زبان ہے، تمام معاہدے اور سرکاری کام انگریزی زبان میں ہی طے کیے جاتے ہیں، جبکہ اردو پاکستان کی قومی زبان ہے۔
پاکستان کی صوبائی زبانوں میں پنجابی اور سرائیکی,صوبہ پنجاب، پشتو صوبہ خیبر پختونخوا، سندھی صوبہ سندھ، بلوچی صوبہ بلوچستان اور شینا صوبہ گلگت بلتستان میں تسلیم شدہ زبانیں ہیں۔[2]
<br /ایک اندازے کے مطابق گوجری کثیر العلاقائی زبان کے طور پ رہے جو ہند۔پاکستان۔افغانستان۔چین۔آزربائیجان۔ آرمینیا۔چیچنیا میں بولی اور سمجھی جاتی ہے
پاکستان میں رائج دوسری زبانوں اور لہجوں میں، آیر، بدیشی، باگری، بلتی، بٹیری، بھایا، براہوی، بروشسکی، چلیسو، دامیڑی، دیہواری، دھاتکی، ڈوماکی، فارسی، دری، گواربتی، گھیرا، گوریا، گوورو، ہریانی زبان، گجراتی، گوجری، گرگلا، ہزاراگی، ہندکو، جدگلی، جنداوڑا، کبوترا، کچھی، کالامی، کالاشہ، کلکوٹی، کامویری، کشمیری، کاٹی، کھیترانی، کھوار، انڈس کوہستانی، کولی (تین لہجے)، لہندا لاسی، لوارکی، مارواڑی، میمنی، اوڈ، ارمری، پوٹھواری، پھالولہ، سانسی، ساوی، شینا (دو لہجے)، توروالی، اوشوجو، واگھری، وخی، وانیسی اور یدغہ شامل ہیں۔[3]
ان زبانوں بعض کو عالمی طور پر خطرے میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ ان زبانوں کو بولنے والوں کی تعداد نسبتاً نہایت قلیل رہ گئی ہے۔ وجود کے خطرات میں گھری یہ زبانیں زیادہ تر ہند فارس شاخ اور ہند یورپی زبانوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ پاکستان کے ضلع چترال کو دنیا کا کثیرالسانی خطہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اس ضلع میں کل چودہ زبانیں بولی جاتی ہیں-
زبانوں کی فہرست
ایتھنولوگ کے 2022ء ایڈیشن میں پاکستان میں 77 قائم شدہ زبانوں کی فہرست دی گئی ہے۔ ان میں سے 68 مقامی اور 9 غیر مقامی ہیں۔ ان کی زندگی کے لحاظ سے، 4 کو 'ادارہاتی'، 24 کو 'ترقی پزیر'، 30 'جوش مند'، 15 'مصیبت میں' اور 4 'معدام' والی ہیں۔ [4]
شماریات
درجہ | زبان | 2017 کی مردم شماری | 1998 کی مردم شماری | 1981 کی مردم شماری | 1961 کی مردم شماری | 1951 کی مردم شماری |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | پنجابی زبان* | 38.78% | 44.15% | 48.17% | 56.39% | 57.08% |
2 | پشتو زبان | 18.24% | 16.42% | 13.35% | 8.47% | 8.16% |
3 | سندھی زبان | 14.57% | 14.1% | 12.7% | 12.59% | 12.85% |
4 | سرائیکی زبان* | 12.19% | 10.53% | 9.54% | ||
5 | اردو | 7.08% | 7.57% | 7.60% | 7.57% | 7.05% |
6 | بلوچی زبان | 3.02% | 3.57% | 3.02% | 2.49% | 3.04% |
7 | دیگر | 6.12% | 4.66% | 5.62% | 12.49% | 11.82% |
- 1951ء اور 1961ء کی مردم شماری میں سرائیکی کو پنجابی کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔
زیل میں پاکستان کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کی فہرست دی جا رہی ہے۔ پاکستانیوں کی مادری زبانوں کے لحاظ سے تناسب بھی زیل میں شامل ہے۔
زبان | 1998ء مردم شماری | 2008ء اندازہ | بولنے والوں کے گنجان علاقے | ||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
1 | پنجابی زبان | 76,367,360 | 44.17% | 58,433,431 | 44.15% | پنجاب، پاکستان | |||
2 | پشتو زبان | 26,692,890 | 15.44% | 20,408,621 | 15.42% | خیبر پختونخوا | |||
3 | سندھی زبان | 24,410,910 | 14.12% | 18,661,571 | 14.10% | اندرون سندھ | |||
4 | سرائیکی | 18,019,610 | 10.42% | 13,936,594 | 10.53% | جنوبی پنجاب | |||
5 | اردو | 13,120,540 | 7.59% | 10,019,576 | 7.57% | شہری سندھ | |||
6 | بلوچی زبان | 6,204,540 | 3.59% | 4,724,871 | 3.57% | بلوچستان |
- نوٹ: 1951ء اور 1961ء کی مردم شماری میں سرائیکی کو پنجابی زبان میں ہی شمار کیا گیا تھا جبکہ 1998ء میں اسے بطور الگ زبان شمار کیا گیا ہے۔
دیگر زبانیں
لسانی اقلیتوں میں بولی جانے والی دوسری زبانوں میں درج شامل ہیں۔ [6]
- آیر زبان
- بدیشی زبان
- باگڑی زبان/Vagri
- بلتی زبان
- بٹیری زبان
- Bhaya
- براہوی زبان
- بروکھسٹ
- پرگی زبان/Purik
- بروشسکی زبان
- Changthang
- چیلیسو زبان
- کھوار زبان
- دری
- دامیلی زبان
- ڈوگری زبان
- فارسی زبان
- Dhatki/Thari
- ڈوماکی
- گواربتی زبان
- Ghera
- Goaria
- گورو زبان
- گجراتی زبان
- گوجری
- Gurgula
- ہزارگی زبان
- ہندکو
- جدگالی زبان
- Jandavra
- جوگی زبان
- سانسی زبان
- کچھی زبان/Kutchi
- گاوری زبان
- کالاش زبان
- کلکوٹی زبان
- کاٹی زبان
- Kati
- کھیترانی زبان
- کھوار زبان
- کوہستانی زبان
- کولی زبان
- Koli-Parkari
- کولی زبان
- سندھی زبان
- Loarki
- مارواڑی زبان
- Memoni
- Od/Odki
- اورمڑی
- پھالولہ زبان
- پوٹھوہاری لہجہ
- سانسی زبان
- توروالی زبان
- اویغور زبان
- اشوجی زبان/Ushoji
- وخی زبان
- ونیسی
- یدغہ زبان
- Zangskari
مزید دیکھے
حوالہ جات
- ↑ "Article: 251 National language"۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جولائی 2018
- ↑ "پاکستان کی زبانیں"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2009
- ↑ گارڈن، ریمنڈ (2005)۔ "پاکستان کی علاقائی زبانیں"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2009
- ^ ا ب Ethnologue 2022.
- ↑ "Final Results of Census-2017"۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اگست 2021
- ↑ Gordon, Raymond G., Jr. (2005). Languages of Pakistan. In Ethnologue Languages of the World (15th ed.). Dallas, TX: SIL International.
بیرونی روابط
- شماریات پاکستانآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ statpak.gov.pk (Error: unknown archive URL)
- پاکستانی زبانوں کی فہرست