Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

پرماتیش بروا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پرماتیش چندر بروا

معلومات شخصیت
پیدائش 24 اکتوبر 1903ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آسام   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 29 نومبر 1951ء (48 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کولکاتا   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ جمنا بروا   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کلکتہ
پریزیڈنسی یونیورسٹی، کولکاتا
ہیئر اسکول   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکار [2]،  فلم ہدایت کار [2]،  منظر نویس ،  فلم اداکار ،  فلم ساز   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پرماتیش چندر بروا (ولادت: 24 اکتوبر 1903ء - وفات: 29 نومبر 1951ء) بھارتی اداکار، ہدایتکار اور آزادی سے قبل کے دور میں ہندوستانی فلموں کے اسکرین رائٹر تھے، جو آسام کے گوری پور میں پیدا ہوئے تھے۔[3]

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

پرماتیش بروا کی ولادت 24 اکتوبر 1903ء میں آسام کے گوری پور میں ہوئی۔ ان کے والد زمیندار تھے اور پرماتیش نے اپنا بچپن گوری پور میں گزارا۔ [4] انھوں نے ہیر اسکول، کلکتہ میں تعلیم حاصل کی اور 1924ء میں کلکتہ کے پریزیڈنسی یونیورسٹی[5] سے بی ایس سی مکمل کیا۔ 18 سال کی عمر میں، جب وہ کالج میں تعلیم حاصل رہے تھے تبھی ان کی شادی ہو گئی۔ اس کا اہتمام اہل خانہ نے کیا تھا۔ پرماتیش کی دو اور شادیاں ہوئیں۔ ان کی تیسری اہلیہ فلمی اداکارہ جمنا بروا تھیں۔ ان کی ایک بیوی، مادھوری لتا یا امابالا اور گلوکارہ مینا کپور کی والدہ، دونوں بہنیں تھیں۔ دوسرے لفظوں میں، ان کی ایک بیوی مینا کپور کی خالہ تھیں۔ [6] فارغ التحصیل ہونے کے بعد، انھوں نے یورپ کا سفر کیا، جہاں انھیں فلموں کی پہلی نمائش ملی۔ واپس آنے کے بعد، اسام قانون ساز اسمبلی میں کچھ عرصہ خدمات انجام دیااور انھوں نے سوراج پارٹی میں شمولیت اختیار کی لیکن بالآخر کلکتہ چلے گئے اور بعد ازاں فلموں میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

پیشہ وارانہ زندگی

[ترمیم]

پرماتیش بروا کا فلموں کی دنیا میں قدم رکھنا حادثاتی تھا۔ پرماتھیش بروا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1926ء میں برٹش ڈومینین فلمز لمیٹڈ کے ارکان کی حیثیت سے کیا۔ 1929ء میں، وہ پہلی بار چاندی کے پردے پر پنششر نامی فلم میں نظر آئے جس کی ہدایتکاری دیباکی کمار بوس نے کی تھی۔ اس نے گنگولی کی ہدایت کاری میں بننے والی ایک اور فلم تکائے کی ہی میں بھی کام کیا۔ [7]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0059400/ — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اکتوبر 2015
  2. ربط: https://d-nb.info/gnd/140940693 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
  3. "Calcuttaweb Cinema – Pramathesh Barua"۔ www.calcuttaweb.com۔ 24 ستمبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2008 
  4. Manujendra Bhanja۔ "Indian Cinema : The Platinum Touch"۔ www.bfjaawards.com۔ 2 مئی 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2008 
  5. "Presidency University bicentenary celebrations: Independent thinking in varsities under threat, says Manmohan Singh"۔ 2017-01-21۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جون 2017 
  6. "Remembering playback singer Meena Kapoor on her 1st death anniversary"۔ 22 نومبر 2018 
  7. Shoma A. Chatterji (1 جنوری 2008)۔ "The Maxing Of A Creative Artist"۔ P.C. Barua۔ SCB Distributors۔ صفحہ: 43۔ ISBN 978-81-8328-226-0۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 ستمبر 2015 

کتابیات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]