Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

چھوٹے غلام علی خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
استاد چھوٹے غلام علی خان
معلومات شخصیت
پیدائش 1910ء
ضلع قصور، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان)
وفات دسمبر 29، 1986(1986-12-29)ء
لاہور، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
پیشہ گلو کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت گلوکاری، موسیقاری
صنف کلاسیکل، غزل، دھرپد، دادرا
اعزازات
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی

استاد چھوٹے غلام علی خان (پیدائش: 1910ء - وفات: 29 دسمبر، 1986ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور کلاسیکی گلوکار اور موسیقار تھے۔

حالات زندگی

[ترمیم]

استاد چھوٹے غلام علی خان 1910ء کو ضلع قصور، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق قصور کے ایک موسیقی دان گھرانے سے تھا۔ انھوں نے موسیقی کی ابتدائی تربیت اپنے والد میاں امام بخش سے حاصل کی جو دھرپد انداز گائیکی میں اختصاص رکھتے تھے۔ استاد چھوٹے غلام علی خان خیال،ترانہ، ٹھمری، دادرا اور غزل سبھی یکساں مہارت سے گاتے تھے۔ وہ ایک عرصہ تک الحمرا آرٹس کونسل لاہور سے وابستہ رہے جہاں انھوں نے موسیقی کی تربیت کے لیے ایک اکیڈمی قائم کی تھی۔ ان کے شاگردوں میں شاہدہ پروین اور بدرالزماں، قمر الزماں کے نام نمایاں ہیں۔[1]

اعزازات

[ترمیم]

حکومت پاکستان نے استاد چھوٹے غلام علی خان کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں14 اگست، 1985ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[1]

وفات

[ترمیم]

استاد چھوٹے غلام علی خان 29 دسمبر، 1986ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ص 607، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء