Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

ڈم بیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈم بیل کے ساتھ با وزن اُچھلنا

ڈم بیل یا ڈمب بیل (انگریزی: Dumbbell) ایک ورزشی آلہ ہے جو وزن اور طاقت کی تربیت کے لیے مستعمل ہے۔ یہ کبھی ایک آلے کے طور مستعمل ہے تو کئی بار جوڑی کی شکل میں یعنی بہ یک وقت ڈم بیل کے طور پر مستعمل ہے۔ ڈم بیل کا استعمال مختلف کسرتوں میں ہوتا ہے۔ یہ کبھی دھات کا بنا ہوتا ہے تو کبھی پلاسٹک کا۔ اس کا وزن بھی الگ الگ ہوتا ہے۔

جب وزن کم کرنے کی بات آتی ہے تو لوگ سب صرف پیٹ پر جمع چربی کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب کہ چربی لوگوں کے جسم پر کہیں بھی جمع ہو سکتی ہے۔ اگر لوگوں کے ہاتھوں پر چربی جمع ہو جائے تو اسے کم کرنے کے لیے ڈم بل کی مدد لی جا سکتی ہے۔<[1]

مثال کے طور پر اگر کوئی کندھے پر جمع چربی کو کم کرنا چاہتا یا چاہتی ہے تو اس کو ایک مخصوص ورزش آرنلڈ ڈمبل پریس کی مشق کرنے کی ضرورت ہوگی جو ورزش کی دنیا میں زبان زد عام ہے ۔ اس ورزش کو کرتے ہوئے ایک شخص اپنی صلاحیت کے مطابق 2.5 کلو یا 5 کلو کے وزن کے ساتھ 12 تکرار کے تین سیٹ کر سکتا ہے۔ آرنلڈ ڈمبل پریس کرنے کے لیے اس شخص کو پہلے کسی بینچ پر بیٹھنا ہوگا اور دونوں ہاتھوں میں ڈمبل رکھنا ہوگا۔ پھر اسے اپنی کہنی کو موڑتے ہوئے ڈمبل کو اپنی چھاتی کے قریب لانا ہوگا۔ اس دوران آپ کے ہاتھ اندر کی طرف ہوں گے۔ پھر اپنے ہاتھوں کو اوپر کی طرف لے جانا ہوگا۔ اور کہنی کو سیدھا کرنا ہوگا۔ اب اس قدم کو دوبارہ دہرانا ہوگا تاوقتیکہ تکرار کی مقررہ دورانیہ ختم نہ ہو۔[1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]