گروہ 7
Appearance
گروہ 7 اور یورپی اتحاد |
---|
گروہ 7 (نیلے رنگ میں) اور یورپی اتحاد
ریاستہائے متحدہ (2020 host) |
جی 7 (انگریزی: Group of Seven) یا 7 کا گروہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے 7 ترقی یافتہ ممالک پر مشتمل ایک بین الاقوامی تنظیم ہے۔ وہ ممالک کینیڈا، فرانس، جرمنی، اطالیہ، جاپان، مملکت متحدہ اور ریاستہائے متحدہ امریکا ہیں۔[1] 2018ء کے اعداد و شمار کے مطابق یہ 7 ممالک عالمی دولت کا 58 فیصد ($317 ٹریلین)[2] کے مالک ہیں۔ اور ان کے پاس دنیا کے 46 فیصد خام ملکی پیداوار ہے اور مساوی قوت خرید کی بنیاد پر یہ ممالک کل 32 فیصد عالمی جی ڈی پی کے مالک ہیں۔[3] یورپی اتحاد گروہ 7 میں ایک مہمان کی حیثیت سے شریک ہوتا ہے۔ جی 7 کے اجلاس میں ان ممالک کے سربراہ شریک ہوتے ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "World Economic Outlook Database"۔ International Monetary Fund. imf.org۔ اکتوبر 2017۔ Major Advanced Economies (G7)
- ↑ Research Institute – Global Wealth Databook 2018[مردہ ربط]
- ↑ "Report for Selected Countries and Subjects"۔ www.imf.org