Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

گنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ
جی ایف ڈی ایل کا لوگو
مصنفFree Software Foundation
تازہ ترین نسخہ1.3
ناشرآزاد سافٹ ویئر فاؤنڈیشن، انکارپوریشن
تاریخ اشاعتموجودہ نسخہ:
3 نومبر، 2008ء
DFSG سے ہم آہنگہاں، بدون تغیر پزیر دفعات
FSF کا منظور شدہہاں
گنو عمومی العوام اجازہنہیں
کاپی لیفٹہاں

گنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ (انگریزی: GNU Free Documentation License) (مختصراً GNU FDL یا محض جی ایف ڈی ایل، GFDL) آزاد دستاویزات کا ایک کاپی لیفٹ اجازت نامہ ہے جسے آزاد سافٹ ویئر فاؤنڈیشن نے گنو منصوبہ کے لیے تیار کیا ہے۔ یہ اجازت نامہ گنو عام عوامی اجازت نامہ کی طرح ہے، جو قارئین سے نقل و اشاعت اور ترمیم کی اجازت نیز جملہ نقلوں اور اشتقاقات کو یکساں اجازت نامہ کے تحت جاری کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ ان نقلوں کو فروخت بھی کیا جا سکتا ہے، تاہم اگر بڑی تعداد میں (100 سے زائد) نقلیں تیار کر کے فروخت کی جا رہی ہو تو اصل دستاویز یا سورس کوڈ خریداروں کو فراہم کرنا لازمی ہے۔
جی ایف ڈی ایل کو رہنما کتابچوں، کتابوں، دیگر مرجعی و ہدایتی مواد اور اس دستاویز کے لیے تیار کیا گیا ہے جو عموماً گنو سافٹ ویئر میں شامل ہوتا ہے۔ تاہم مواد کے موضوع سے قطع نظر، اس اجازت نامہ کو کسی بھی دستاویز اور متن پر مبنی کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً آن لائن آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا جو اپنے تمام متون اور مواد کے لیے جی ایف ڈی ایل کو (کریئیٹیو کامنز انتساب-یکساں شراکت اجازت نامہ کے ساتھ) استعمال کرتا ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط