11 فروری
Appearance
9 فروری | 10 فروری | 11 فروری | 12 فروری | 13 فروری |
واقعات
[ترمیم]- 1752ء - ریاستہائے متحدہ امریکا میں پینسلوانیا نامی اسپتال کا افتتاح ہوا،یہ امریکا کا پہلا اسپتال ہے [1]
- 1944ء - جرمن افواج نے اطالیہ کے علاقے اپریلیا پر دوبارہ قبضہ کیا [1]
- 1964ء - یونانی اور ترک افواج قبرص میں ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہوئیں [1]
- 1964ء - تائیوان نے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے [1]
- 1978ء - چین نے ارسطو، شکیسپیئر اورچارلس ڈکنز کی تصانیف پرسے پابندی ختم کر دی [1]
- 1990ء - جنوبی افریقا میں نیلسن منڈیلا ستائیس سالہ طویل قیدوبند کی صعوبتیں اٹھانے کے بعد رہا ہوئے [1]
- 1996ء - جنرل جہانگیر کرامت پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف بنے۔
- 1999ء - افغانستان کے صوبے وردک میں چھ اعشاریہ صفر کی شدت سے زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں ستر افراد ہلاک پانچ سو زخمی،سات ہزار مکان تباہ، جبکہ چودہ ہزار افراد بے گھر ہو گئے [1]
- 2008ء - پاکستانی سفیر طارق عزیزالدین کو کابل جاتے ہوئے جمرود میں اغوا کر لیا گیا۔
ولادت
[ترمیم]- 1847ء - تھامس ایلوا ایڈیسن، امریکی انجینئر اور تاجر
- 1917ء - سڈنی شیلڈن، امریکی مصنف
- 1920ء - شاہ فاروق اول، شاہ مصر
- 1925ء - کم اسٹینلے، امریکی اداکارہ
- 1926ء - لیزلی نائیلسن، کینیڈین اداکار
- 1934ء - جون سرٹیز، انگریزی موٹر سائیکل ریسر اور ریس کار ڈرائیور
- 1936ء - برٹ رینلڈز، امریکی اداکار
- 1964ء - سارہ پیلن، امریکی صحافی اور سیاست دان
- 1969ء - جینیفر انیسٹن، امریکی اداکارہ
- 1986ء - ابو عمر الشیشانی، جارجیائی کمانڈر
وفات
[ترمیم]- 641ء - ہرقل، بازنطینی شہنشاہ
- 1650ء - رینے دیکارت، فرانسیسی ریاضی اور فلسفی
- 1862ء - الزبیتھ سڈل، انگریز شاعرہ اور ماڈل
- 1868ء - لیون فوکاؤلٹ، فرانسیسی طبیعیات دان
- 1940ء - جان بکن، سکاٹ کینیڈین مؤرخ اور سیاست دان
- 1948ء - سرجی آئزنٹائن، روسی ڈائریکٹر
- 1973ء - جے ہنس ڈی ہنسن، جرمن طبیعیات دان
- 1977ء - فخرالدین علی احمد، بھارتی وکیل اور سیاست دان، صدر بھارت
- 1978ء - ہیری مارٹنسن، سویڈش ناول نگار، مقالہ نگار اور شاعر
- 1993ء - رابرٹ ڈبلیو ہولی، امریکی حیاتی کیمیادان
- 2006ء - پیٹر بینچلے، امریکی مصنف اور سکرین
- 2012ء مشہور امریکی گلوکارہ وٹنی ہیوسٹن 48 سال کی عمر میں کیلیفورنیا امریکا میں انتقال کرگئیں
- 2018ء - قاضی واجد، پاکستانی ٹی وی اداکار کراچی میں انتقال کر گئے ۔
- 2018ء عاصمہ جہانگیر، معروف پاکستانی وکیل
تعطیلات و تہوار
[ترمیم]- 1979ء ایران میں آ یت اللہ خمینی کی قیادت میں اسلامی انقلاب آیا [1]
- جاپان کا قومی دن [1]