باب:یورپ
خطا: تصویر نا درست یا غیر موجود ہے۔ یورپ دنیا کے سات روایتی براعظموں میں سے ایک ہے تاہم جغرافیہ دان اسے حقیقی براعظم نہیں سمجھتے اور اسے یوریشیا کا مغربی جزیرہ نما قرار دیتے ہیں۔ اصطلاحی طور پر کوہ یورال کے مغرب میں واقع یوریشیا کا تمام علاقہ یورپ کہلاتا ہے۔ منتخب سیربینمنتخب مضمون
اسٹونیا جسے سرکاری طور پر جمہوریہ اسٹونیا بھی کہتے ہیں، شمالی یورپ کے بالٹک ریجن میں واقع ہے۔ شمال میں خلیج فن لینڈ، مغرب میں بحیرہ بالٹک، جنوب میں لٹویا اور مشرق میں روس واقع ہے۔ بحیرہ بالٹک کے پار سوئیڈن واقع ہے۔ اسٹونیا کا کل رقبہ 45٫227 مربع کلومیٹر ہے۔ استونین قوم فِننک قوم سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی واحد سرکاری زبان اسٹونین ہے جو فِننش زبان سے مماثل ہے۔
اسٹونیا پارلیمانی جمہوریہ ہے اور اس میں کل 15 کاؤنٹیاں ہیں۔ سب سے بڑا شہر اور دارلحکومت ٹالِن ہے۔ اس کی کل آبادی 13٫40٫000 ہے۔ یورپی یونین، یورو زون اور ناٹو کے رکن ممالک میں کم گنجان آباد ممالک میں سے ایک ہے۔ سابقہ روسی ریاستوں میں اسٹونیا فی کس آمدنی کے اعتبار سے سب سے آگے ہے۔ عالمی بینک کے مطابق اسٹونیا کی معیشت امیر ممالک میں شمار ہوتی ہے۔ اقوامِ متحدہ اسٹونیا کو ترقی یافتہ ملک قرار دیتی ہے اور انسانی ترقی کے اعشاریے میں اسٹونیا کا درجہ انتہائی بلند ہے۔ آزادئ صحافت، معاشی آزادی، جمہوریت اور سیاسی آزادی اور تعلیم کے حوالے سے بھی اسٹونیا کا درجہ بہت بلند ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں۔۔۔
منتخب تصویرذیلی ابوابزمرہ جاتویکیمیڈیا ساتھی منصوبے |