مینا عام
شارق | |
---|---|
ایک شارق پرندہ
| |
صورت حال | |
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ | |
کم تشویشناک انواع (IUCN 3.1)BirdLife International (2008). [http://www.iucnredlist.org/apps/redlist/details/147664 Acridotheres tristis۔. : آئی یو سی این 2008 میں. آئی یو سی این سرخ فہرست برائے معدومیت کے خطرے میں شامل انواع. اخذ کردہ 23 February 2009. |
|
اسمیاتی درجہ | نوع [1][2][3][4][5][6][7] |
جماعت بندی | |
مملکت: | Animalia |
جماعت: | Aves |
طبقہ: | عصفوری نسل |
خاندان: | Sturnidae |
جنس: | Acridotheres |
نوع: | A. tristis |
سائنسی نام | |
Acridotheres tristis[1][2][4][5][3][6][7] لنی اس ، 1766 | |
شارق پرندے کی تقسیم. اصل علاقے نیلے اور متعارف شدہ سرخ رنگ میں.
| |
| |
درستی - ترمیم |
شارق (common myna) برصغیر میں پایا جانے والا ایک عام پرندہ ہے، جو اپنے بھورے جسم، سیاہ سر، آنکھوں کے گرد پیلے حلقوں اور پیلی ٹانگوں کی وجہ سے آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے۔ شارق کی لمبائی 23 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ جبکہ نر کا اوسط وزن 109.8 گرام اور مادہ کا اوسط وزن 120-138 گرام ہوتا ہے۔
مسکن
[ترمیم]شارق کا اصل مسکن ایشیا ہے۔ لیکن یہ دیگر ممالک میں بھی پایا جاتا ہے۔ ایشیا میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، ترکمانستان، افغانستان، قازقستان، میانمار، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں پایا جاتا ہے۔ شارق درختوں، درخت کی کھوہ میں، عمارتوں اور روشندانوں میں گھونسلا بنانا پسند کرتا ہے۔ اور مادہ 4 سے 6 انڈے دیتی ہے۔ اس کا انڈا ہلکے نیلے رنگ کا ہوتا ہے۔
روّیہ
[ترمیم]شارق بنیادی طور پر ایک جارحانہ مزاج کا حامل پرندہ ہے۔ جو کسی اور پرندے کو اپنے گھونسلے کے قریب پھٹکنے بھی نہیں دیتا۔ اسے مار مار کر اڑا دیتا ہے۔ یہ تو فاختہ کو بھی نہیں بخشتا۔ شارق اگر گھریلو چڑیا کو دیکھ لے تو اس کے پیچھے پڑ جاتا ہے اور اُسے بھگا کر ہی دم لیتا ہے۔ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ شارق دوسرے پرندوں کے گھونسلوں پر قبضہ کرلیتا ہے اور اُنکے بچوں کو باہر نکال دیتا ہے۔ شارقیں آپس میں بھی گھونسلوں پر قبضے کے لیے بہت لڑتی ہیں۔ شارق خوشی سے چہچہاتی ہے اور بار بار اپنے سر کو زور سے سینے کیطرف جھکاتی ہے۔
خوراک
[ترمیم]شارق چھوٹے کیڑے مکوڑے ،چاول،گندھا ہوا آٹا،روٹی، بیج، دانہ دنکا اور پھل وغیرہ کھاتا ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]- ^ ا ب پ عنوان : Integrated Taxonomic Information System — تاریخ اشاعت: 16 ستمبر 1998 — ربط: ITIS TSN — اخذ شدہ بتاریخ: 19 ستمبر 2013
- ^ ا ب پ عنوان : IOC World Bird List Version 6.3 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.6.3 — ربط: ITIS TSN
- ^ ا ب پ عنوان : IOC World Bird List. Version 7.2 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.7.2 — ربط: ITIS TSN
- ^ ا ب پ عنوان : World Bird List — : اشاعت 6.4 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.6.4 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls
- ^ ا ب پ عنوان : IOC World Bird List Version 7.1 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.7.1 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls
- ^ ا ب پ عنوان : IOC World Bird List Version 7.3 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.7.3 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls
- ^ ا ب پ عنوان : IOC World Bird List Version 8.1 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.8.1 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls
- لال فہرست کم تشویشناک انواع
- مقالات بها خطأ في قالب التصنيف (خطأ في مدخل المملكة)
- آسٹریلیا میں پرندے
- افریقا کے پرندے
- اوقیانوسیہ کے پرندے
- بنگلہ دیش میں پرندے
- بھارت میں پرندے
- پاکستان میں پرندے
- پرندے
- تھائی لینڈ میں پرندے
- جنوب مشرقی ایشیا کے پرندے
- جنوبی ایشیا کے پرندے
- ریاستہائے متحدہ امریکہ میں پرندے
- سری لنکا میں پرندے
- سنگاپور میں پرندے
- فیجی میں پرندے
- لال فہرست کی کم تشویشناک انواع
- مشرق وسطی کے پرندے
- بحر ہند کے پرندے
- ہوائی کے پرندے