Location via proxy:   [ UP ]  
[Report a bug]   [Manage cookies]                
مندرجات کا رخ کریں

چمگادڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چمگادڑ ایک اڑنے والا مملیائی جاندار ہے۔ جو جانوروں کی جماعت(Class) ممیلیا سے تعلق رکھتا ہے۔ لیکن یہ پرندوں کے برعکس جو اڑنے کے ساتھ ساتھ چل بھی سکتے ہیں، اپنے پاؤں پہ کھڑے ہونے اور چلنے کی صلاحیت کھو چکا ہے۔ اس کی وجہ چارلس ڈارون کی ارتقائی تھیوری سے بیان کی جا سکتی ہے۔ اس ارتقا نے اس کے پنجوں کو ایسی شکل دی ہے کہ وہ اسے ہوا میں اڑنے میں اسی مدد ہی نہیں کرتے بلکہ ہوا میں سہارا بھی فراہم کرتے ہیں۔ آرام کرنے کے لیے چمگادڑ کا آسان ترین طریقہ سر کے بل لٹک جانا ہوتا ہے۔ یہ درختوں کی شاخوں سے اپنے خصوصی قسم کے پنجوں کی مدد سے لٹک جاتے ہیں جو ان کے پردوں کے کنارے پر موجود ہوتے ہیں۔

  • چمگادڑ کے بارے میں حیرت انگیز حقیقت یہ ہے کہ یہ پرندہ کھاتا پیتا بھی منہ سے اور فاصل مادوں کا اخراج بھی منہ ہی سے کرتا ہے۔
فائل:Bat.JPG
الٹی لٹکی چمگادڑ کے ڈھانچے کا خاکہ

چمگادڑ کا خوف

[ترمیم]

ہمارے دلوں میں چمگادڑ کے ڈر سے منسلک بہت سی باتوں کا ذمہ دار ڈریکولا ہے۔

یہ خون چوسنے والے بدخو چمگادڑوں کے ٹھکانوں کے ساتھ رہنے والے خون چوسنے والی ٹرانسلوانیائی چڑیلوں کی بدولت ہے کہ چمگادڑ جیسے بے ضرر اڑن ممالیہ کی شہرت ایک خوفناک مخلوق کے طور پر ہو گئی ہے۔ ڈریکولا کے ساتھ چمگادڑوں کی ڈراؤنی نسبت کے سبب بہت سے لوگ ان سے خوف کھاتے ہیں۔ وہ انھیں انتہائی خطرناک مخلوق سمجھتے ہیں جو ڈراؤنے خوابوں کا سامان بنتی ہے۔

اس بدنامی کا نقش اس مقبول عام قصے نے مزید گہرا کیا ہے جس کے مطابق چمگادڑ آپ کے بالوں میں گھس کر وہیں اٹکی رہ جاتی ہیں۔ ان ممالیہ جانوروں کے بارے میں بننے والے ایک تازہ دستاویزی فلم Bat Superpowers کی پروڈیوسر سیلی بلیک نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پہلے ان سے بہت خوفزدہ تھیں۔ ’یہ بالکل ہی افسانوی بات ہے کہ چمگادڑ آپ کے بالوں میں پھنس جاتی ہیں لیکن یہ فلم بنانے سے پہلے میں ان سے بہت خوفزدہ تھی۔

’جوانی کے ایام کے دوران میرے ابتدائی بوائے فرینڈز میں سے ایک کے خاندان کی ملکیت کینیڈا میں ایک کاٹیج تھا۔ وہ اس کی ایک اور منزل تعمیر کر رہے تھے اور اس کی چھت نہیں تھی۔ انھوں نے مجھے کاٹیج کے اوپری حصے میں زبردستی چھوڑ دیا۔ آدھی رات کو اڑتی چمگادڑوں سے میری آنکھ کھل گئی اور میں سچ میں بہت زور سے چِلانے لگی۔ اس کے بعد اس سخت جاں کینیڈین خاندان نے کہا، ’اوکے، یہ لڑکی ہمارے لیے نہیں ہے۔‘

چمگادڑ ایک قسم کے ایسی مخلوق بن گئی جسے ہر جگہ خوفزدہ کرنے کے لیے استعمال کیا جانے لگا۔ ان سے ہالووین کے تہوار میں بچوں کو ڈرانے کا کام لیا جاتا ہے اور یہ بیلا لگوسی کی 1940 میں آنے والی ’دا ڈیول بیٹ‘ جیسی لافانی ڈراؤنی فلموں اور ’دا بیٹ پیپل‘ اور چمگادڑوں کو خوشگوار نام سے پیش کرنے والی ’ہیومن ہارویسٹ‘ جیسی (اکثر مضحکہ خیز) فلموں میں نمودار ہوتے ہیں۔ اسی طرح جب اوزی اوزبورن نے مشہورِ زمانہ سٹیج پر سب کے سامنے چمگاڈر کا سر منہ سے کاٹ ڈالا تو اس نے ان کے بارے میں قائم شدہ تاثر بالکل بھی مثبت انداز میں تبدیل نہیں کیا۔

دنیا کے کونے کونے میں چمگادڑوں کو شیطان بنا دیا گیا۔ مثال کے طور پر سپین کی جانب سے امریکیوں کو اپنی نوآبادیات بنانے سے تین ہزار سال قبل پروان چڑھنے والی میزو امریکن ثقافت میں چمگادڑوں کا سایہ لوگوں کے لیے برا شگون سمجھا جاتا تھا۔ یہ مردہ لوگوں کی سرزمین کا نشان تھیں۔ کسی شخص کا چمگادڑ دیکھنے کا مطلب موت کی آمد ہوتی تھی۔

گویا پہلے ان کے برا ہونے میں کوئی گنجائش باقی تھی کہ 2020 میں کوویڈ 19 کی عالمی وبا کی ذمہ داری بھی ان پر ڈال کر بدنامی کی شدت میں اضافہ کرتے ہوئے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی گئی۔ پہلے ہی یہ مخلوق عذاب کی خوفناک شب کا پیشہ خیمہ سمجھی جاتی تھی کہ ان پر صدی کی بدترین وبائی بیماری پھیلانے کا الزام بھی لگا دیا گیا۔ غیر معمولی مدافعتی نظام کی مالک اس مخلوق کے لیے یہ نئی بات نہ تھی کیونکہ ماضی میں بھی یہ ایبولا، سارز اور مرز جیسے وائرس پھیلانے کے الزامات کی زد میں رہی ہے۔

ڈیوک میڈیکل اسکول سے وابستہ لنفا وانگ ان ممالیہ جانوروں کے ممکنہ طبی فوائد کے مطالعہ میں مصروف دنیا کے معروف ماہرین میں سے ایک ہیں۔ ان کا تو ایک طرح سے نام ہی ’بیٹ مین‘ پڑ گیا ہے۔

انھوں نے چمگادڑوں سے انسان میں منتقل ہونے والے وائرس کے خطرات کو واضح کیا ہے۔ ’چمگادڑ کے جسم میں رہتے ہوئے وائرس کو ایک مضبوط دفاعی نظام کے خلاف جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ لیکن جب وہ انسان جیسے میزبان کے گھر چھلانگ لگاتے ہیں تو انھیں گویا کھلا میدان مل جاتا ہے جہاں وہ ہنگامہ برپا کر سکتے ہیں۔‘

چونکہ کوویڈ 19 سے دنیا کو لاکھوں اموات اور عالمی لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا اس لیے کچھ صدائیں ایسی بھی بلند ہوئیں کہ چمگادڑوں کی بڑے پیمانے پر مکمل بیخ کنی کی جائے۔ بلیک اس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں: ’ایک خوف تھا کہ ایشیا میں لوگ چمگادڑوں کو بڑے پیمانے پر مار ڈالیں گے جہاں مختلف قسم کے وائرس سے چمگادڑوں کا تعلق جڑ رہا تھا۔

’شروع میں لوگوں کا فطری رد عمل یہی تھا۔ لوگ کہہ رہے تھے اگر یہ وائرس چمگادڑوں سے پھیلا ہے تو آؤ ان سے جان چھڑائیں۔‘ لیکن بالآخر ہم نے ایسا ہوتا نہیں دیکھا۔ شاید لوگوں نے چئیرمن ماؤ کی چین سے چڑیا ختم کرنے کی ناکام مہم سے کچھ سبق سیکھا ہو۔‘

1958 میں مستقبل کی سمت عظیم جست لگانے کے سلسلے کی پہلی کڑیوں میں سے ایک کے طور پر ’چڑیاں مکاؤ مہم‘ شروع کی گئی کیونکہ ان میں سے ہر ایک پر سالانہ کم و بیش دو کلو اناج کھانے کا الزام تھا۔ نتیجتاً انھیں ذبح کرنے کی اجتماعی کاوشوں نے ماحولیاتی نظام بالکل ہی غیر متوازی کر ڈالا اور چین کی عظیم قحط سالی کو جنم دیا۔ بلیک کہتی ہیں: ’ماحولیاتی نظام کا وسیع پیمانے پر یہ پہلا سبق تھا۔ لوگوں کو اچانک احساس ہوا کہ یہ سب چیزیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔‘

لیکن اور کیا آپ کو ابھی معلوم نہیں تھا کہ یہاں ایک ’لیکن‘ ہو گا؟، چمگادڑوں کو غیر منصفانہ طور پر بدنام کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ کئی سال سے انھیں میڈیا میں خوب رگیدا گیا۔

تاہم اب نئی سائنسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ ننھے سے ہوا کے دوش پر اڑنے والے جانور انسانوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ ہماری لمبی عمر کے لیے ان کا کردار واقعی بہت اہم ہو سکتا ہے۔

چمگادڑ ہر وقت 60 ایسی بیماریاں ساتھ لیے پھرتی ہیں جو ان کے توانا مدافعاتی نظام کے خلاف کارگر نہیں ہوتیں لیکن ان میں سے اکثر (جیسا کہ rabies) انسانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ وہ حیران کن طور پر اپنے سائز جیسی مخلوق کی نسبت زیادہ مدت تک زندہ رہتی ہیں۔ اس کا راز کیا ہے؟ اور ان کی منفرد بائیولوجی کا مطالعہ کرتے ہوئے ہم اپنے بارے میں کیا جان سکتے ہیں؟

سائنس دان اس امکان کی کھوج لگا رہے ہیں کہ ممکن ہے چمگادڑ انسانی نسل کو کینسر، الزائمر، ذیابیطس، آٹو امیون بیماریوں، فالج اور دل کی مختلف امراض سے لڑنے میں مدد دے سکے۔ کئی صدیوں تک انسانوں کو خوفزدہ رکھنے والا یہ جانور کیا غیر متوقع طور پر ہمارا نجات دہندہ بن کر نکلے گا؟

28 اپریل بروز جمعرات، شام آٹھ بج کر 50 منٹ پر بی پی ایس امریکا پر دکھائی جانے والی ’بیٹ سپر پاورز‘ نامی دستاویزی فلم ایسی حیران کن پیش رفت کا ذکر کرتی ہے جو ہمارے لیے نجات دہندہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ یہ دستاویزی فلم دلائل پیش کرتی ہے کہ چمگادڑوں میں حیاتیاتی خصوصیات سے پُر ایسا خزانہ ہوتا ہے جو ہماری بہت مدد کر سکتا ہے۔

ان کے اندر بہت سی بے مثل طاقتیں موجود ہیں۔ مثال کے طور پر ان کے پاس ایکو لوکیشن (echo-location) سسٹم ہے جو مکمل اندھیرے میں انھیں واضح دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ وہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتی ہیں جو کسی بھی دوسرے جانور سے زیادہ ہے۔

مزید برآں وہ بہت سے وائرس اور عمر رسیدگی کے خلاف ناقابل تسخیر قوت کی مالک ہیں اور منظم انداز میں کام کرنے والا بہترین مدافعتی نظام جیسا قابل فخر اثاثہ رکھتی ہیں۔ لاکھوں برس کا ارتقا کے نتیجے میں چمگاڈر غیر معمولی مخلوق بن کے ابھری ہیں جو ممکنہ طور پر طویل اور صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہونے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں۔

اب اس جانور کے لیے وہ حقارت آمیز رویہ بھی نہیں جو ماضی میں کم و بیش ہر جگہ رہا ہے۔

’بیٹ سپر پاورز‘ ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح یہ چونکا دینے والی تحقیقات چمگادڑ کے بارے میں وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی ہماری حقارت آمیز سوچ کو ختم کر کے ہمیں اس سے محبت کرنا سکھا رہی ہے۔

بلیک بتاتی ہیں کہ ان کی فلم کا مقصد عرصہ دراز سے مذموم قرار دی جانے والی اس ممالیہ جانور کا صحیح تصور بحال کرنا تھا۔ ’بیٹ مین ایک ہیرو ہے سو بیٹ (چمگادڑ) بھی اسی درجے پر فائز ہے۔ ہم انھیں شیطان بنا ڈالتے ہیں جبکہ اصل میں وہ بہت شاندار ہیں۔ یہ مکڑوں کی طرح ہے۔ انھیں رینگنے والی خوفناک مخلوق کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن وہ باغات کے لیے بہترین ہیں۔

’چمگادڑوں کا معاملہ بھی بالکل ایسا ہی ہے۔ انھیں خوب بدنامی سمیٹنا پڑی لیکن ایکو سروسز اور کیڑوں مکوڑوں سے ہماری جان چھڑانے جیسی بہت سی وجوہات کی بنا پر ہمیں ان سے محبت کرنی چاہیے۔ لیکن اس سے بڑھ کر وہ طبی اعتبار سے بھی ایک خزانہ ہیں۔ ان کے پاس ایسا بہت کچھ ہے جو ہمارے لیے رہنما ثابت ہو سکتا ہے۔

چمگادڑوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے معاملے میں بلیک تنہا نہیں ہیں۔ پوری دنیا میں چمگادڑوں کا دفاع ان کے منہ پھٹ اور پرجوش محبت کرنے والے کر رہے ہیں۔ پروڈیوسر کا کہنا ہے، ’دنیا بھر میں واقعی چمگادڑوں کے بہت متحرک اور پرجوش پرستار گروہ ہیں جو ان کی ساکھ بہتر بنانے کے لیے لڑتے ہیں۔

’بہت سارے لوگ چمگادڑوں کی دلچسپ اور اہم نوعیت کے بارے میں آگاہ ہو رہے ہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے دنیا کی بہت سی انواع کے بارے میں لوگوں کو احساس ہو رہا ہے کہ وہ قیمتی ہیں اور انھیں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔‘

بیٹ سپر پاورز کے ڈائریکٹر رفائل ہٹیئر یہی بات دہراتے ہیں: ’کہانی سنانا کافی مشکل کام تھا کیونکہ ایک طرف چمگادڑ کئی طرح کے وائرس سے بھری ہوتی ہیں جبکہ دوسری طرف ان کے اندر بہت ساری امراض کا ممکنہ علاج ہے۔ ہم نے یہ سب پیچیدگی سکرین پر دکھانے کی کوشش کی۔ ہو سکتا ہے چمگادڑ خطرے کا باعث ہو لیکن یہی خطرے سے نجات کا ذریعہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے ہمیں بہت کم خوف محسوس کرنا چاہیے۔

’مجھے امید ہے کہ دستاویزی فلم کے اختتام تک لوگ جان لیں گے کہ چمگادڑ نہایت غیر معمولی اور حیران کن مخلوق ہے۔ میں اس بات کو ترجیح دوں گا کہ لوگ کسی بھی جانور کو خطرے یا پریشانی کی بجائے حیرت اور استعجاب سے دیکھیں۔ ایک چمگادڑ واقعی ناقابلِ یقین مشین ہے۔ میرا خیال ہے لوگ اس کی سطحی سوجھ بوجھ کے ساتھ اس سے دور بھاگ جاتے ہیں۔‘

اس سلسلے میں اہم کام Bat1k نامی پروجیکٹ کے ذریعے کیا جا رہا ہے جو اس وقت موجود چمگادڑوں کی 1400 نسلوں کے جینوم کو ترتیب دینے کی اہم کوشش ہے۔  بلیک کا کہنا ہے کہ ’اس میدان میں بہت زیادہ امید اور جذبہ ہے۔

Bat1k نے پہلا پتھر رکھ دیا ہے کیونکہ اس سے پہلے کسی نے چمگادڑوں کے جینوم ترتیب دینے کی زحمت نہیں کی تھی۔ وہ بغیر وجہ ایسا نہیں کر رہے۔‘ چمگادڑ کے جینوم انسانوں کے لیے بہت سی مہلک بیماریوں کی ہماری بہتر تفہیم میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تحقیق کی بنیادی کلید چمگادڑ کے مضبوط مدافعتی نظام اور اڑنے کی صلاحیت کے درمیان گہرے تعلق میں پوشیدہ ہے۔ ہٹیئر اس بات کی مزید وضاحت کرتے ہیں: ’یہ دونوں چیزیں باہم منسلک ہیں۔ چمگادڑوں کے اڑنے کا عمل ان کے جسم میں مدافعتی رد عمل کا باعث بنتا ہے۔

’سو ان کا مدافعتی نظام دیکھ بھال کے لیے ہمیشہ بیدار رہتا ہے۔ اس کا مطلب ہوا جب کوئی انفیکشن ہوتا ہے تو اس سے نمٹنے کے لیے مدافعتی نظام پہلے سے تیار ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ بالکل ابتدائی مرحلے میں ہوتا ہے اس لیے جسم کو زیادہ مشقت کی ضرورت نہیں پڑتی۔ وہ انفیکشن سے لڑنے کے لیے تیار ہیں اور یہ ان کی اڑنے کی صلاحیت کا ضمنی نتیجہ ہے۔‘

یہ حقیقت حیران کن ہے کہ چمگادڑ پیش بندی کے طور پر Interferon Alpha نامی مادہ پیدا کرتی ہے جس کا کام مدافعاتی خلیوں کو متحرک کرنا ہوتا ہے۔

ہٹیئر اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں: ’اس کے برعکس ہمارا مدافعاتی نظام عمومی طور پر غیر متحرک ہوتا ہے۔ اس لیے جب کوئی انفیکشن ہو جائے تو ہماری جوابی کارروائی انتہائی شدید ہونی چاہیے۔‘ اگر ہم یہ سیکھ سکیں کہ چمگادڑ کے سپر چارجڈ مدافعتی نظام کو کیسے اپنانا ہے تو انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔‘

دوسرا پہلو جو ہمارے لیے سودمند ثابت ہو سکتا ہے وہ ہے چمگادڑ کی غیر معمولی لمبی عمر۔ فطرت کا معمول یہ ہے کہ جانور جتنا بڑا ہو اتنا ہی زیادہ عرصہ زندہ رہتا ہے۔ مگر چمگادڑ کا معاملہ اس سے بالکل الٹ ہے۔ ایک چوہا اوسطاً دو سال زندہ رہتا ہے لیکن برینڈٹ نسل کی چمگادڑ سال کی عمر تک پہنچ سکتی ہے۔ گویا اس کی عمر توقع سے دس گنا زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے جسم کے لحاظ سے اس کی ممکنہ عمر انسان کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہے۔

بلیک پرجوش انداز میں کہتی ہیں: ’میرے بنیادی نکات میں سے ایک یہ ہے کہ چمگادڑ کبھی بوڑھی نہیں ہوتی۔ شاید یہ ڈریکولا کی طرح ہیں! آپ دو، 10 یا 20 سالہ چمگادڑ کو دیکھ کر ان کی عمروں کا فرق نہیں بتا سکیں گے۔

ان کی جسامت کے مقابلے میں یہ ناقابلِ یقین لمبی عمر ہے۔

’Bat1k ‘پروجیکٹ کے حیرت انگیز نتائج میں سے ایک یہ ہے کہ چمگادڑ کے ٹیلومیر Telomeres (کروموسومز کے آخرے سرے پر ٹھوس سٹرکچر) عمر کے ساتھ گھِستے یا کم نہیں ہوتے۔ کیا ہم تصور کر سکتے ہیں کہ کسی طرح اسے سمجھیں اور نسل انسانی پر منطبق کریں؟ ‘

بدقسمتی سے چمگادڑوں کی مزید تفہیم کے راستے میں رکاوٹ شاید ہم خود ہوں گے۔ ہم انسان واہیات انداز میں بالعموم وہی چیز تباہ کر رہے ہیں جس کی ہمیں مدد درکار ہے۔  بلیک کا کہنا ہے: ’چمگادڑوں کی رہائش گاہیں انسانی تجاوزات کے ممکنہ خطرے کی زد میں ہیں لہٰذا ہمیں ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔‘

ٹیکساس میں واقع سیل بیمبرگر علاقے میں چمگادڑوں کا مطالعہ کرنے والے سائنس دان جیرڈ ہومز بھی دیگر مخلوقات کی انسانی تباہی سے فوری تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ وہ یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ’ایک ماہر حیاتیات کے طور پر لوگوں کو چمگادڑوں کی اہمیت سے آگاہ کرنا میرا کام ہے۔‘

ہٹیئر کو امید ہے کہ بیٹ سپر پاورز کے دیگر فوائد بھی ہیں، جو ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ ’ان چیزوں کے بارے میں زیادہ متجسس ہوں جو ڈراؤنی محسوس ہوتی ہوں۔ ان کے پیچھے ہمیشہ دلچسپ کہانی چھپی ہوتی ہے۔‘

بلیک اس بات سے اتفاق کرتی ہیں ’میں دوبارہ کبھی چمگادڑوں کو پہلے کی طرح نہیں دیکھوں گی۔ اگر آپ چمگادڑوں سے خوفزدہ ہیں تو میرا خیال ہے یہ فلم آپ کے دیکھنے کے انداز کو بدل کر رکھ دے گی۔ میں چمگادڑوں سے ڈرتی تھی لیکن اب ان کی مداح ہوں۔ ‘

آئیے حرف آخر کے لیے  Bat1k کی شریک بانی ایما ٹیلنگ سے رجوع کرتے ہیں۔ وہ یونیورسٹی کالج ڈبلن میں پروفیسر بھی ہیں جہاں انھوں نے ممالیہ جانوروں کے مالیکیولائی ارتقا کے لیے لیبارٹری قائم کر رکھی ہے، جسے عرف عام میں ’بیٹ لیب‘ کہتے ہیں۔

وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ چمگادڑ ہماری بقا کے لیے کس قدر ضروری ہو سکتی ہیں۔ ’چمگادڑ اب تک کے تمام جانوروں میں سب سے زیادہ دلچسپ ہیں۔ وہ قابل توجہ اور غیر معمولی مخلوق ہیں۔

دلچسپ معلومات

[ترمیم]

’چمگادڑ تمام ممالیہ جانوروں میں سب سے زیادہ بدنام اور ممکنہ طور پر سب سے زیادہ خوفناک مخلوق ہے۔ لیکن اگر ہم انھیں ذرا مختلف ڈھنگ سے دیکھیں تو انسانی وجود کو بہتر بنانے کے لیے بہت کچھ سیکھ سکیں گے۔‘

چمگادڑ ایک اڑنے والا مملیائی جاندار ہے۔جو جانوروں کی جماعت(Class) ممیلیا سے تعلق رکھتا ہے۔کیونکہ یہ انسان ہی کی طرح اپنے بچوں کو دودھ پلاتا ہے۔ لیکن یہ دوسرے پرندوں کے برعکس جو اڑنے کے ساتھ ساتھ چل بھی سکتے ہیں، اپنے پاؤں پہ کھڑے ہونے اور چلنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ۔ چمگادڑ نے اپنے ارتقا سے ہی پنجوں کو ایسی شکل دی ہے کہ وہ اسے ہوا میں اڑنے میں اسے مدد ہی نہیں کرتے بلکہ ہوا میں سہارا بھی فراہم کرتے ہیں۔ آرام کرنے کے لیے چمگادڑ کا آسان ترین طریقہ سر کے بل لٹک جانا ہوتا ہے۔یہ بھی قدرت الہی کا شاہکار ہے کہ یہ جانور الٹا لٹک کر ہی آرام پاتاہے ۔ یہ درختوں کی شاخوں سے اپنے خصوصی قسم کے پنجوں کی مدد سے لٹک جاتے ہیں جو ان کے پردوں کے کنارے پر موجود ہوتے ہیں۔

چمگادڑ کے بارے میں سب سے حیرت انگیز حقیقت یہ ہے کہ یہ پرندہ کھاتا پیتا بھی منہ سے اور فاصل مادوں کا اخراج بھی منہ ہی سے کرتا ہے۔

رات کی تاریکی میں اس کی پرواز عجیب تر ین ہوتی ہے۔اندھیری رات میں چمگا دڑ کا انتہائی سرعت کے ساتھ پروازکرنا اور کسی چیز سے اس کا نہ ٹکرانا اس قدر تعجب انگیز ہے کہ جتنا بھی اس پر غور کیا جائے اس پر اسرار پرندہ کے بارے میں نئے نئے اسرار معلوم ہو تے ہیں۔یہ پرندہ رات کی تاریکی میں اسی سرعت وشجاعت کے ساتھ پرواز کرتا ہے کہ جیسے ایک تیز اڑنے والا کبوتر دن کے اجالے میں پرواز کر تا ہے۔یقینا اگر اس پرندہ میں اطلاع دینے والا (صوتی نظام) کا کوئی وسیلہ نہ ہو تا تو بڑی احتیاط سے اور آہستہ آہستہ پرواز کر تا۔

چمگادڑوں کو فلموں میں نہایت ہی خوفناک جانور کے روپ میں پیش کیا جاتا رہا ہے۔چمگاڈروں کا وائی فائی نیٹ ہارر فلموں اور خون چوسنے کے پروپیگنڈہ سے قطع نظر چمگاڈر درحقیقت کافی معصوم قسم کا پرندہ ہوتا ہے، ہو سکتا کہ آپ کو معلوم ہو کہ بیش تر چمگاڈریں اپنی صوتی لہروں کو نیوی گیشن کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنی جذباتی کیفیات بیان کرتی ہیں۔ مگر یہ صلاحیت فاصلے کے اعتبار سے کافی محدود ہوتی ہے کچھ اقسام میں یہ 10 میٹر یا تیس فٹ تک ہوتی ہے۔ تاہم ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چمگاڈریں بھی اپنی اس محدود صلاحیت سے واقف ہیں اور اسی لیے وہ اکثر گروپس کی شکل میں شکار کرتے ہوئے ایک دوسرے کی آوازوں کو استعمال کرتے ہیں اور اپنی رینج 160 میٹر تک بڑھا دیتی ہیں، یہ بالکل اسی طرح کا کمال ہے جیسا وائی فائی ہاٹ اسپاٹس کا نیٹ ورک کرتا ہے۔چمگاڈریں خفیہ سن گن لینے کی موثر صلاحیت رکھتی ہیں اور خوراک حاصل کرنے والی دیگر چمگاڈروں کی باتیں سن کر انھیں اپنی غذا کے حصول کے لیے بطور گائیڈ استعمال کرتی ہیں۔تاہم چمگاڈریں اپنی رینج کو بہت زیادہ بڑھانے میں ناکام رہتی ہیں کیوں کہ ان کی شکاری پارٹی کی تعداد محدود ہوتی ہے ورنہ فضاء میں آپس میں ٹکرانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے آواز کی رینج کو بڑھانے کے لیے قریب رہنا ہوتا ہے۔

امید ہے آپ کے لیے اس میں کچھ نہ کچھ ضرور نیا ہوگا۔ جو آپ نے پہلے کبھی نہیں پڑھا ہوگا۔

چمگادڑ پرندہ یا جانور

[ترمیم]

چمگادڑ اڑنے والا ایک ممالیہ جاندار ہے، یہ پرندوں کے برعکس اڑنے کے ساتھ ساتھ چل پھر بھی سکتے ہیں مگر یہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے اور چلنے کی صلاحیت کھوچکا ہے، قدرت نے اس کے پنچوں کو ایسی شکل دی ہے کہ وہ ہوا میں اس کی اڑنے میں مدد کے ساتھ ساتھ اسے سہارا بھی فراہم کرتے ہیں۔

چمگاڈر واحد دودھ پلانے والا جانور ہے جو اڑتا ہے اس کے علاوہ کوئی جانور نہیں اڑتا، چمگادڑوں کی چودہ سو اقسام ہیں، ان میں سے تین اقسام ایسی ہے جو انسانوں اور جانوروں کو خون بھی چوستی ہیں جو انسانیت کے لیے خطرناک ہے، ان کی عمر دس سے اکتیس سال تک ہوتی ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق ان کے منہ میں ایسا مادہ ہوتا ہے جو ایک چیخ کے آواز نکالتی ہے جس سے انھیں فاصلہ متعین کرنے میں مدد ملتی ہے، اسی خاصیت کی بدولت وہ راستے کا تعین کرتی ہیں، چمگا دڑ کے آواز نکالنے کے عمل کو "چرک” کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق شیطانی کاموں کے لیے بھی ماضی میں چمگادڑوں کا استعمال کیا جاتا رہا ہے، مگر اب یہ سلسلہ معدوم ہو گیا ہے۔

کیڑے مکوڑوں کو کھانے والی چمگادڑوں کو ماحول دوست اور انسان دوست بھی مانا جاتا ہےِ، خاص طور پر آم اور کیلوں کی فصلوں کی پولی نیشن کے لیے یہ بہت اہم ہے اس کے علاوہ جنگلی کیڑوں سے نجات دلانے میں معاون رات کی یہ دلچسپ مخلوق ماحولیات کا لازمی حصہ ہے۔

چمگادڑ گھونسلا نہیں بناتی بلکہ پرانی عمارتوں، غاروں اور درختوں سے اپنے پنجے کے بل لٹک کر زندگی گزارتی ہے۔

چمگادڑ پرندہ نہیں اصل میں جانور ہے، جانوروں کی طرح بچے دیتی ہے اور انھیں دودھ پلاتی ہے، بصارت سے محروم ہونے کے باوجود یہ بڑی مہارت سے شکار کرنے کا فن رکھتی ہے۔

تیزی سے بڑھتی کو آبادی کے باعث بنتے شہر اور زرعی زمینیں ختم ہونے کے باعث چمگادڑوں نے شہروں سے نقل مکانی کررہی ہے۔

چمگاڈر واحد دودھ پلانے والا جانور ہے جو اڑتا ہے اس کے علاوہ کوئی جانور نہیں اڑتا، چمگادڑوں کی چودہ سو اقسام ہیں، ان میں سے تین اقسام ایسی ہے جو انسانوں اور جانوروں کو خون بھی چوستی ہیں جو انسانیت کے لیے خطرناک ہے، ان کی عمر دس سے اکتیس سال تک ہوتی ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق ان کے منہ میں ایسا مادہ ہوتا ہے جو ایک چیخ کے آواز نکالتی ہے جس سے انھیں فاصلہ متعین کرنے میں مدد ملتی ہے، اسی خاصیت کی بدولت وہ راستے کا تعین کرتی ہیں، چمگا دڑ کے آواز نکالنے کے عمل کو "چرک” کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق شیطانی کاموں کے لیے بھی ماضی میں چمگادڑوں کا استعمال کیا جاتا رہا ہے، مگر اب یہ سلسلہ معدوم ہو گیا ہے۔

کیڑے مکوڑوں کو کھانے والی چمگادڑوں کو ماحول دوست اور انسان دوست بھی مانا جاتا ہےِ، خاص طور پر آم اور کیلوں کی فصلوں کی پولی نیشن کے لیے یہ بہت اہم ہے اس کے علاوہ جنگلی کیڑوں سے نجات دلانے میں معاون رات کی یہ دلچسپ مخلوق ماحولیات کا لازمی حصہ ہے۔

چمگادڑ گھونسلا نہیں بناتی بلکہ پرانی عمارتوں، غاروں اور درختوں سے اپنے پنجے کے بل لٹک کر زندگی گزارتی ہے۔

چمگادڑ پرندہ نہیں اصل میں جانور ہے، جانوروں کی طرح بچے دیتی ہے اور انھیں دودھ پلاتی ہے، بصارت سے محروم ہونے کے باوجود یہ بڑی مہارت سے شکار کرنے کا فن رکھتی ہے۔

تیزی سے بڑھتی کو آبادی کے باعث بنتے شہر اور زرعی زمینیں ختم ہونے کے باعث چمگادڑوں نے شہروں سے نقل مکانی کررہی ہے۔

معلومات

[ترمیم]

چمگادڑ اللہ تعالی نے ہی پیدا کی ہے؟ ظاہر ہے جب اللہ تعالی نے ہر چیز پیدا کی ہے تو چمگادڑ بھی اسی نے بنائی ہے۔ کسی آیت یا حدیث مبارکہ میں تو یہ بیان نہیں ہے کہ چمگادڑ عیسی علیہ السلام نے پیدا کی ہے۔ ہاں یہ ضرور قرآن پاک میں آتا ہے کہ عیسی علیہ السلام مٹی سے پرندے کی شکل بنا کر اس میں پھونک مارتے تو وہ اللہ کے حکم سے اڑ جاتا۔ جیسا کہ قرآن مجید میں ہے:

وَرَسُولاً إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنِّي قَدْ جِئْتُكُم بِآيَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ أَنِّي أَخْلُقُ لَكُم مِّنَ الطِّينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَأَنفُخُ فِيهِ فَيَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللّهِ.

اور وہ بنی اسرائیل کی طرف رسول ہو گا (ان سے کہے گا) کہ بیشک میں تمھارے پاس تمھارے رب کی جانب سے ایک نشانی لے کر آیا ہوں میں تمھارے لیے مٹی سے پرندے کی شکل جیسا (ایک پُتلا) بناتا ہوں پھر میں اس میں پھونک مارتا ہوں سو وہ اﷲ کے حکم سے فوراً اڑنے والا پرندہ ہو جاتا ہے۔

(آل عِمْرَان ، 3 : 49)

دوسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ لفظ کن کے ذریعے اللہ تعالی نے اپنی طاقت کا اظہار فرمایا ہے اور چھ دنوں (یعنی چھ مدتوں یا مرحلوں) کا ذکر کر کے ہمیں تعلیم دی ہے کہ جلد بازی نہ کی جائے کیونکہ جو ’’کن‘‘ کے ذریعے کسی بھی چیز کو بنا سکتا ہے لیکن پھر بھی ایک نظم کے ساتھ ہر چیز کو پیدا فرمارہا ہے۔ جیسے آدم علیہ السلام کو باپ اور ماں کے بغیر پیدا فرمایا، حضرت عیسی علیہ السلام کو بغیر باپ کے پیدا فرمایا، حضرت صالح علیہ السلام کی ناقہ (اوٹنی) کو آپ کی دعا سے پتھر سے پیدا فرمایا، عصا سے اژدہا اور رسیوں سے سانپ بنا دیے یہ سارے قدرت الہی کے مظاہر ہیں کہ وہ ایسا بھی کر سکتا ہے۔ لیکن عام قانون یہ ہے کہ بچہ ماں باپ کے ملاپ سے پیدا فرماتا ہے۔ اسی طرح ہر چیز کا ایک وقت اور طریقہ ہے۔

لہذا یہ جو چھ دنوں، مدتوں یا مرحلوں کا ذکر کیا یہ ہماری تعلیم کے لیے ہے اور اس میں حکمت ہے۔ جب وقت ہی نہیں تھا تو دن رات کہاں سے آئے؟

حیران کن حقائق

[ترمیم]

مگاڈر ، ممالیہ جانوروں میں شمار ہوتا ہے ۔۔ الٹا لٹک کر کھانا پینا اور منہ کے ذریعے ہی اخراج کرنے والا یہ پرندہ شکاری پرندہ ہے ۔۔ قدرتی ریڈار سسٹم کے ذریعے اپنا روٹ طے کرتا ہے اور اندھیروں میں راج کرنے والا یہ عجیب و غریب جاندار ہے ۔

سیکڑوں انواع: چمگادڑوں کو عموماً دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اول، میگا کیروپٹرا جو بڑی ہوتی ہیں، دوم، مائیکرو کیروپٹرا جو چھوٹی ہوتی ہیں۔ بعض اتنی بڑی ہوتی ہیں کہ پَروں کا پھیلاؤ پانچ فٹ تک ہو سکتا ہے اور بعض اتنی چھوٹی کہ یہ صرف چھ انچ ہوتا ہے۔ چمگادڑوں کی تین انواع خون پیتی ہیں۔ ان کی کل 12 سو انواع ہیں۔

واحد ممالیہ: تمام دوسرے ممالیہ کی طرح چمگادڑ کے بچے ماں کا دودھ پیتے ہیں۔ لیکن یہ واحد ممالیہ ہے جو اڑ سکتا ہے۔ بعض گلہریاں اور ان سے ملتے جلتے ممالیہ بڑی چھلانگیں لگا سکتے ہیں جو اڑان معلوم ہوتی ہیں لیکن اسے صحیح معنوں میں اڑنا نہیں کہا جا سکتا۔ اڑنے کو ممکن بنانے کے لیے چمگادڑیں اپنی خوراک بہت تیزی سے ہضم کرتی ہیں۔ بعض اوقات وہ 30 سے 60 منٹ میں خوراک مکمل ہضم کر لیتی ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کا وزن کم رہتا ہے۔

فضلے سے بارود: چمگادڑوں سے خارج ہونے والے فضلے میں پوٹاشیم نائٹریٹ (قلمی شورہ) کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اسے بطور کھاد بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں سے قلمی شورہ نکال کر بارود اور دھماکا خیز مواد تیار کیا جاتا ہے۔ امریکی خانہ جنگی میں چمگادڑوں کے فضلے کو اس مقصد کے لیے بہت زیادہ استعمال کیا گیا۔

لٹکنا: چمگادڑوں کی تقریباً تمام انواع الٹی لٹکتی ہیں۔ ان کے پاؤں کچھ اس طرح کے ہیں کہ وہ الٹی حالت میں آرام محسوس کرتی ہیں۔ انسانوں کے لیے ایسا کرنے کے بارے میں سوچنا بھی مشکل ہے۔ جب وہ اڑنے کے لیے تیار ہوتی ہیں تو خود کو نیچے پھینکتی ہیں اور گرنے سے پیدا ہونے والی رفتار انھیں اڑان بھرنے میں مدد دیتی ہے۔ عام پرندوں کی ٹانگیں چمگادڑوں کے برعکس لمبی اور مضبوط ہوتی ہیں، اس لیے وہ دوڑ کر اڑان بھر سکتے ہیں۔ تاہم چمگادڑوں کی چھ انواع ایسی ہیں جو الٹا نہیں لٹکتیں۔

اندھی نہیں: عام تاثر کے برخلاف چمگادڑوں کی صرف چھوٹی انواع صوتی لہروں سے مقام اور رخ کا تعین کرتی ہیں کیونکہ وہ دیکھ نہیں سکتیں۔ بڑی چمگادڑوں کی نظر انسانوں سے بھی بہتر ہوتی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]