کرشن
کرشن کُش | |
---|---|
رحم، شفقت اور محبت کا دیوتا | |
دیوناگری | कृष्ण |
سنسکرت نقل حرفی | کرشنہ |
تمل | கிருஷ்ணா |
تمل نقل حرفی | Kiruṣṇā |
کنڑ | ಕೃಷ್ಣ |
کنڑ نقل حرفی | Kr̥ṣṇa |
جنگیں | جنگ کروکشیتر |
متون | بھاگوت پران، ہری ونش، وشنو پران، مہابھارت (بھگود گیتا)، گیتا گوند |
تہوار | کرشن جنم اشٹمی، ہولی |
ذاتی معلومات | |
پیدائش | |
والدین | دیوکی (ماں) اور واسو دیو (باپ)، یشودا (رضاعی ماں) اور نندا بابا (رضاعی باپ) |
بہن بھائی | بلرام، سبھدرا |
سلسلہ شاہی | چندراونشی |
ہندو مت میں کرشن کش وشنو کے آٹھویں اوتار گذرے ہیں۔ سنسکرت میں کرشن کے لفظی معانی سیاہ کے ہیں۔ گووند، گوپال، کنھیا، ہری اور جگن ناتھ ان کے مختلف القاب اور صفاتی نام ہیں۔ کرشن کو بھگتی کا معلم اعظم گردانا جاتا ہے۔ بھگوت گیتا کرشن کی تعلیمات کا خلاصہ ہے۔
وشنو اپنے آٹھویں اوتار، کرشن اوتار میں ہندوؤں کے آئیڈیل نیم دیوتا کی حالت کو پہنچا۔ متھرا کے ظالم بادشاہ کالنگر (کنس) کو نجومی بتاتے ہیں کہ اس کی بہن دیوکی کا آٹھواں بیٹا اسے تخت و تاج سے محروم کر دے گا۔ چنانچہ وہ اپنی بہن کے تمام بچوں کو مار ڈالنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ تاہم اس کا آٹھواں بچہ کرشن (وشنو کا اوتار جو پیدا ہونے کے فوراً بعد بولنے لگا) اپنی ماں کو دلاسا دیتا اور اپنے باپ واسو دیو کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ اسے کیسے بچائے۔ واسو دیو اپنے نومولود بیٹے کو ناگ بادشاہ کی مدد سے دریا کے کنارے لے جاتا اور گوکل میں اسے ایک لڑکی سے بدل دیتا ہے جو گڈریے نندا کے گھر کچھ ہی دیر پہلے پیدا ہوئی تھی۔ کالنگر فوراً لڑکی کو قبضے میں لے لیتا ہے لیکن وہ فضا میں بلند ہوتی اور غضب ناک بادشاہ کو بتاتی ہے کہ کرشن بچا لیا گیا ہے۔ اس کے بعد وہ بجلی کی شکل میں غائب ہو جاتی ہے۔ اب کنس (کالنگر) اپنی سلطنت کے تمام بچوں کو مار ڈالنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ مگر کرشن پھر بچ نکلتا ہے۔ ایک راکشس عورت کو بھیجا جاتا ہے کہ وہ کرشن کو اپنا زہریلا دودھ پلائے، لیکن کرشن اس کے پستان پر کاٹ کر اسے مار ڈالتا ہے، جبکہ اس کا سوتیلا باپ اسے کسی دور دراز علاقے میں بھیج دینے کا فیصلہ کرتا ہے۔ کرشن مختلف قسم کے راکشسوں کو ہلاک کرتا ہے۔
جوان ہونے پر وہ گوکل کی عورتوں کا پسندیدہ بن گیا۔ عورتیں اس کی بانسری کی دھن سن کر مست ہو جاتیں۔ وہ ایک دیہاتی لڑکی رادھا کا عاشق بن گیا۔ کرشن نے گوالنوں کو طوفان اور آگ سے بچایا اور آخر کار کنس کے خلاف چڑھائی کی، اسے قتل کیا اور تخت و تاج سنبھال لیا۔
پیدائش
[ترمیم]کرشن 3228 ق م میں پیدا ہوئے اور ان کی وفات 3102 ق م مِیں ہوئی۔ ان کے والد کا نام واسو دیو اور والدہ کا نام دیوکی تھا۔ ان کی پیدائش متھرا میں ہوئی۔ متھرا یادوؤں گجروں کی دار الحکومت تھی۔ یادو پر کرشن کے والدین کی حکومت تھی۔ کرشن کی پیدائش کے وقت کرشن کے ماموں کنس نے ان کے والدین کو قید کر رکھا تھا اور خود تخت سنبھال رکھا تھا۔ کسی نے کنس کو بتایا تھا کہ دیوکی کا آٹھواں بیٹا اس کوقتل کر دے گا۔ اس انجام سے بچنے کے لیے کنس اپنی بہن کے ہر بیٹے کو پیدا ہوتے ہی مار دیتا تھا۔ کرشن جی پیدا ہوئے تو انھیں خفیہ طور پر قید سے باہر یشودا اور نندا کے پاس بھجوا دیا گیا، جنھوں نے ان کی پرورش کی۔ کنس کو جب اس بات کی خبر ہوئی توکہا جاتا ہے کہ اس نے ایک آدم خور بلا پٹان کو بھجوائی تاکہ وہ کرشن کو اپنا دودھ پلا کر مار دے۔ مگر اس نے جب انھیں اپنا زہریلا دودھ پلا کر مارنے کی کوشش کی تو ننہے کرشن نے الٹا اس کے دودھ میں سے قوت حیات چوس لی۔
خاندان
[ترمیم]کرشنا کے پاس سولہ ہزار سے زاید بیویاں تھیں۔
درج ذیل تفصیل دی گیٔ ہے اس نے ان میں سے کیٔ کو کس طرح حاصل کیا:
پینایٔ اس کی کزن، جسے اس نے نفس (مال) کو ہرا کر جیتا۔[1]
آٹھ بڑی بیویاں، جن میں سے دو اس کی پہوپہی ذاد بہنیں تھیں، جن میں ہر ایک سے اس نے دس بچے پائے۔[2]
سولہ ہزار چھوٹی بیویاں جن کو اس نے ناراکا کو قتل کر کے جیتیں-[3]
کرشن کو ختم کرنے کی کوششیں اور ان کوششوں کی ناکامی
[ترمیم]کرشن کا رضاعی باپ نندا گوالوں کے قبیلے کا سربراہ تھا اور برندا بن میں رہتا تھا۔ چنانچہ کرشن کا بچپن اور جوانی گایوں کے چرواہے کے طور پر گذری۔ جب کرشن نے آدم خور بلا پٹان کو ہلاک کیا، جو انھیں قتل کرنے کے لیے بھیجی گئی تھی، تو ہندو عقائد کے مطابق کالیا نام کے ایک سانپ کو دریائے جمنا کے پانیوں میں زہر ملانے بھیجا گیا تھا تاکہ وہاں کی گائیں مر جائیں۔ کرشن نے اس سانپ کو سدھا لیا۔ ہندو پینٹنگز میں اکثر کرشن کو کالیا کے ساتھ رقص کرتے دکھایا جاتا ہے۔ مزید یہ بھی عقیدہ ہے کہ کرشن نے دیوتاؤں کے بادشاہ اندر کو بھی خوب سبق سکھایا۔ بھگوت پران کے مطابق کرشن نے لوگوں کو بتایا کہ بارش برسانے والا اندر نہیں، اس لیے وہ اس کی پوجا نہ کیا کریں بلکہ اس پہاڑ کی پوجا کریں جہاں سے بارش برستی ہے۔ اس پر اندر کرشن کا دشمن ہو گیا اور اس نے ان سے بدلہ لینے کی ٹھانی، مگر اسے شکست ہوئی۔
گوپیاں
[ترمیم]اسی زمانے میں کرشن کی دوستی گوپیوں سے ہو گئی۔ یہ گوپیاں چرواہوں کی بیویاں اور بیٹیاں تھیں۔ رادھا رانی ان میں سب سے مشہور گوپی تھی۔ کرشن جی گوپیوں کو ان کے گھروں سے بلانے کے لیے بانسری بجاتے تھے۔ ان گوپیوں کی کرشن سے محبت کوہندو عقیدے کے مطابق خدا سے محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ کرشن اور گوپیوں کی عشق و محبت کی داستانوں کو ہندو مت میں بہت اہمیت حاصل ہے، یہاں تک کہ گوپیوں کی پوجا بھی کی جاتی ہے۔
سیاسی اتھل پتھل
[ترمیم]کرشن جب سن بلوغ کو پہنچے تو انھوں نے اپنے ماموں کا قتل کیا اور اپنے نانا اُگراسین کو تخت پر بٹھا دیا۔ یہیں ان کی دوستی ارجن اور پانڈووں سے ہوئی جو کورووں کی سلطنت کے سردار اور کرشن جی کے رشتے کے بھائی تھے۔ کرشن نے ودربھ کی راجکماری رکمنی سے شادی کی۔ یہ شادی رکمنی کو اس کی مرضی سے اغوا کرکے کی گئی کیونکہ وہ شیشو پل سے بیاہ نہیں کرنا چاہتی تھی۔ بعد میں کرشن نے 16100 کنواریوں سے بھی شادی کی، جن کو نارا کسور راکھشس نے اغوا کر رکھا تھا۔ جب کرشن نے اس راکھشس کو قتل کر کے اس کی قید میں موجود ان خواتین کو آزاد کروایا تو ان سے کوئی بھی شادی کرنے کے لیے تیار نہ تھا۔ کرشن جی نے ان سے شادی کرکے سماج میں ان کی حیثیت کو بحال کروایا۔
ہَستِنا پور کے تخت کے لیے کورووں اور پانڈووں میں جنگ ہوئی۔ یہ جنگ مہا بھارت کے نام سے جانی جاتی ہے۔ کورَواور پانڈَو آپس میں رشتہ دار تھے۔ کرشن جی نے دونوں فریقوں کو پیشکش کی کہ اس جنگ میں وہ چاہیں تو کرشن جی کی فوج نارائنی سینا اور کرشن جی میں سے کسی ایک کو چن لیں۔ مگر اس جنگ میں کرشن جی خود کسی پر ہتھیار نہیں اٹھائیں گے۔ پانڈووں کے ایک سردار ارجن نے کرشن کو چن لیا، جبکہ کورووں نے کرشن کی فوج کو چنا۔ اس جنگ میں کرشن نے ارجن کے رتھ بان کے فرائض انجام دیے۔
بھگوت گیتا
[ترمیم]- ہندو دھرم کی مقدس اور روحانی کتاب بھگوت گیتا یا گیتا ہے۔ اس کتاب میں 700 اشلوک ہیں۔ اس کتاب میں کرشن اور ارجن کے درمیان ہوئی گفتگو ہے۔ اس کتاب کے معلم کرشن ہیں۔
1966 ء میں قائم ہونے والی سوامی پربھوپد کی روحانی جماعت انٹرنیشنل سوسائٹی فار کرشن کونشیئس کے پیروکاروں کے نزدیک کرشن اور ان کی تعلیماتِ حب کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ کرشن کا یوم ولادت جنم اشٹمی بڑے عقیدت سے ہر سال بھادوں کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔
مہابھارت کی محاذ جنگ کُرُکْ شیتْر پر پہنچنے پر ارجن نے جب دیکھا کہ مخالف فوج میں اس کے گرو اور بزرگ موجود ہیں، تو وہ جنگ کے متعلق مخمصے کا شکار ہو گیا۔ اس موقع پر کرشن نے اسے ایک شاندار وعظ دیا۔ یہی بھگوت گیتا یعنی خدا کا گیت کہلاتا ہے اور ہندوؤں کی مقدس کتاب مانا جاتا ہے۔ یہ کتاب خدا کی محبت اور اس کی موجودگی میں رہنے کا نہ صرف درس دیتی ہے۔ کرشن کی کامیاب جنگی حکمت عملیوں کے باعث کورو یہ جنگ جیت گئے۔
انتقال
[ترمیم]اپنی زندگی کے آخری دنوں میں کرشن مراقبے کے لیے جنگل میں چلے گئے۔ ایک شکاری کا تیر ایک دن غلطی سے انھیں جا لگا اور کرشن کا انتقال ہو گیا۔ ارجن نے ان کی ارتھی جلا کر ان کی آخری رسومات ادا کیں۔ ہندو عقیدے کے مطابق کرشن کی وفات پر دواپار یگ کا اختتام ہو گیا اور کل یگ شروع ہو گیا۔[4]
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر کرشن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- http://www.krishna.com
- http://www.iskcon.com
- http://krishna.avatara.orgآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ krishna.avatara.org (Error: unknown archive URL)
- http://www.krishnajanmashtami.com
- http://www.radhavallabh.com
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Periya Tirumoli 2.9.9
- ↑ Bhagavata Purana 10.59.43; 4.1.4
- ↑ Bhagavata Purana 10.59.42–45
- ↑ Cogito, Ergo Sum: (کرشن جی مہاراج) A Brief Biography of Krishna
- Pages using infobox deity with unknown parameters
- کرشن
- بانیان مذاہب
- تاریخ ہندوستان
- تیسرے ہزارے ق م کی وفیات
- خالق خداہان
- شلاکا پرش
- عقیدۂ مسیح
- متھرا کی شخصیات
- مدعیان مسیح
- مہابھارت کی شخصیات
- ویشنو مت
- وشنو کے اوتار
- ہندو دیوتا
- ہندو دیوتاؤں کے نام
- کرامات دکھانے والی شخصیات
- بھگوت پران میں مذکور کردار
- قسمت کے دیوتا
- سو سالہ مرد