بیت بازی
بیت بازی : اردو شاعری کا ایک آسان روپ جسے ایک کھیل کی طرح کھیلا جاتا ہے۔ اس کھیل میں دیگر شعرا کے اشعار پیش کرنا ہوتا ہے۔ یہ کھیل پاکستان، ایران اور بھارت میں بھی مقبول ہے۔ خاص طور پہ بھارت میں یہ کھیل انتاکشری کے نام سے کھیلا جاتا ہے، اشعار کی جگہ فلمی گیتوں کے اشعار پیش کیے جاتے ہیں۔
قوانین
[ترمیم]یہ کھیل ایک شعر یا مصرع کو پیش کرنے کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ پہلا شعر حروف تہجی کے جس حرف پر ختم ہو گا مقابل فرد یا افراد کو اسی لفظ سے شروع ہونے والا شعر سنانا ہوتا ہے، ایک ہی شعر دہرایا نہیں جا سکتا۔ جس مقام پر بھی کوئی مطلوبہ شعر نہیں سنا پاتا تو یوں وہ ہار جاتا ہے، عام طور پر ایک وقت (خاص کر ٹی وی پر دیکھائے جانے والوں اور اسکول وغیرہ کے مقابلوں میں) مقرر ہوتا ہے۔ اگر اس وقت تک ہار جیت کا فیصلہ نہ ہو سکے تو، مقابلہ غیر فیصلہ کن قرار پاتا ہے اور بعض جگہ پہلے سے طے شدہ اصول (جو عام طور پر یہ ہوتے ہیں) کے ذریعے کسی ایک کو زیادہ معیاری شعروں کی وجہ سے فاتح قرار دیا جاتا ہے یا کسی کھلاڑی کی طرف سے غلط تلفظ کے ساتھ شعر پڑھنے کی وجہ سے اسے ہارا ہوا قرار دیا جاتا ہے۔ بعض خاص مواقع پر کسی خاص شاعر جیسے پاکستان میں یوم اقبال پر صرف علامہ اقبال کی شاعری میں سے ہی شعر سنانے کا مقابلے ہوتے ہیں۔
تاریخ
[ترمیم]اردو زبان میں اردو شاعری اس کا گہنا مانا جاتا ہے۔ اس کھیل میں شاعری کو استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کھیل خاص طور پر خواتین کے درمیان مشہور ہے۔ اس کے علاوہ اسکول اور کالجوں میں بھی بیت بازی کے مقابلے، ٹی۔ وی۔ پر بیت بازی کے مقابلاتی شو بھی کافی پسند کیے گئے۔ بیت بازی کے مقابلے ریڈیو اور ٹی۔ وی۔ پر بھی کافی کامیاب رہے۔ پاکستانی ٹیلی وژن پر پی ٹی وی پر معروف طارق عزیز کا پروگرام بزم طارق عزیز بھی کافی مقبول ہے جو تین دہاہیوں سے پیش کیا جا رہا ہے،[1] اس پروگرام کا نام 1990ء تک نیلام گھر تھا[2][3] بعد میں 1997ء میں طارق عزیز شو کیا گيا اور 2006ء میں بزم طارق عزیز کر دیا گیا۔ نوجوان طبقہ میں ادبی بیداری پیدا کرنے میں یہ پروگرام اور شو ایک حد تک کامیاب رہا۔ پاکستانی و بھارتی پنجاب میں بیت بازی کی ایک قسم شادی اور ختنے وغیرہ پر دیکھنے میں ملتی ہے جس میں ماہیے، دوہڑے یا لوگ گیت وغیرہ مقابلے کی طرز پر پیش کیے جاتے ہیں۔
بیت بازی ابلاغ میں
[ترمیم]بالی وڈ کی فلم مغل اعظم میں بیت بازی کا ایک مقابلہ گیت ہے جو دو گروہوں کے بیچ گایا جاتا ہے۔ اس گیت کے بول ہیں
” | تیری محفل میں قسمت آزما کر ہم بھی دیکھیں گے - گھڑی بھر کو تیرے نزدیک آکر ہم بھی دیکھیں گے | “ |
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- Online Urdu Word Game [1]
- Baitbaazi Guide
- Rekhta Baitbaazi
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2014-07-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-19
- ↑ About: Bazm E Tariq Aziz
- ↑ Days Of Yore | a chronicle of recollections | Page 2