"ویکیپیڈیا:اسلوب نامہ" کے نسخوں کے درمیان فرق
Addbot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م Bot: Migrating interwiki links, now provided by Wikidata on d:q4994848 |
م Syed Wamiq Ahmed Hashmi نے صفحہ ویکیپیڈیا:رہنمائے اسلوب کو بجانب ویکیپیڈیا:اسلوب نامہ منتقل کیا: بہتر نام |
(کوئی فرق نہیں)
|
نسخہ بمطابق 17:16، 7 نومبر 2013ء
صفحے کے انداز کے ليے ڈھنگ پرچہ دیکھئے۔
اردو ویکیپیڈیا پر کوئی مضمون تحریر کرتے وقت دائرۃ المعارف کے اندازِ مقالات (style of articles) کے مندرجہ ذیل طریقۂ کار کو مدنظر رکھیۓ ؛ یہ انداز مقالات آنے والے صارفین (باالفاظ دیگر مستقبلیات (futurology)) کو پیش نظر رکھ کر منتخب کیا جارہا ہے تاکہ موجودہ مصنف کی تحریر آنے والے دنوں (یعنی بصورت مصنف کی عدم دستیابی) میں نۓ لکھنے والوں کے ليے ابہام پیدا نا کرے اور وہ باآسانی اس میں اضافہ جات اور وقتِ حاضر کی ضروریات کے مطابق ترامیم کرسکیں۔
عنوان
- ممکنہ حد تک کوشش کیجئے کہ مضمون کا عنوان ایک عبارت نا بنے بلکہ ایک اصطلاح کی صورت میں ہو۔ مثال کے طور پر اسی صفحے کا عنوان لیججئے؛ اسے مقالات کا انداز لکھنے بجائے انداز مقالات لکھنا زیادہ احسن ہے۔
- مضمون یا مقالے کا عنوان بہرصورت اردو میں ہونا چاہیے؛ اگر آپ ضرورت محسوس کریں تو عنوان کے انتخاب کے بارے میں دیوان عام میں یا کسی بھی دوسرے ساتھی کے صفحے کے تبادلۂ خیال پر گفت و شنید کر سکتے ہیں۔
- مقالے کے عنوان میں اعراب ہرگز استعمال نہیں کئے جانے چاہیں ؛ اس سے نا صرف یہ کہ درون الویکی (intra wiki) تلاش میں دقت پیدا ہوتی ہے بلکہ کسی روۓ خط (online) چلنے والے محرکیۂ تلاش (search engine) پر بھی ناکامامی یا مشکل پیش آسکتی ہے۔ (بصورت مجبوری برائے تلفظ کی وضاحت کے ليے نیچے قطعہ دیکھئے اعراب کا استعمال)۔
عنوان کے دیگر استعمال
ایسا بھی ممکن ہے کہ آپ کے مضمون کا جو عنوان ہو وہ ایک سے زائد مفاہیم یا مطالب میں آتا ہو اور ان پر الگ الگ صفحات یا مضامین کی ضرورت ہو۔ ایسی صورت میں بہتر طریقہ یہ ہے کہ مضمون کی ابتداء (یعنی پہلی سطر) ہی میں اس بات کا ذکر کر دیا جاۓ اور اس نام کے دیگر استعمالات کے صفحے کی جانب ربط (link) دے دیا جائے۔ عام طور پر ایسے صفحے کے نام کے ساتھ قوسین میں لفظ ----- (ضدابہام) ----- کا اضافہ پایا جاتا ہے۔ ایسا کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ مضمون کی ابتداء میں سانچہ {{دیگر}} رکھ دیا جائے ، جس کے ليے مندرجہ ذیل ترمیز یا کوڈنگ اختیار کی جاتی ہے۔
- سب سے پہلی سطر میں سانچہ {{دیگر}} کو لکھ کر اس میں موجود لفظ دیگر کے بعد | لگا کر اپنے صفحہ کا عنوان لکھ دیجیۓ ، یعنی {{دیگر|عنوان}}
- اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ آپ کے مضمون کا عنوان ورائے متن (ہائپر ٹیکسٹ) ہو جائے گا اور اس میں خود بخود قوسین میں لفظ ، (ضدابہام) کا اضافہ بھی ہو جائے گا۔
- اب اس ورائے متن میں نظر آنے والے سرخ ربط پر طق (کلک) کیجئے اور جو صفحہ کھل کر سامنے آئے اس پر اپنے عنوان کے دیگر استعمالات درج کر دیجئے۔
- مثال کے طور پر اگر آپ کے مضمون کا عنوان حرکیات ہے اور آپ کے خیال میں اس کے ایک سے زیادہ استعمالات ہو سکتے ہیں تو حرکیات کے مضمون کی ابتداء میں {{دیگر|حرکیات}} لکھ دیجئے۔
- اس کا نتیجہ تدوینی خانے کے نیچے محفوظ دبانے کے بعد اس طرح نظر آئے گا۔
- حرکیات کے دیگر استعمالات کیلیے دیکھیے حرکیات (ضد ابہام)۔
- اب آپ اس سرخ ----- حرکیات (ضد ابہام) ----- پر طق کر کہ کھلنے والے صفحے پر دیگر استعمالات درج کر سکتے ہیں۔
- بعض اوقات ایسی صورتحال بھی پیش آسکتی ہے کہ جس میں سانچہ {{دیگر}} کا استعمال ممکن نا ہو ، مثال کے طور پر مطلوبہ ضد ابہام صفحہ پہلے سے موجود ہو ، یا یہ کہ وہ انگریزی عبارت میں موجود ہو۔ ایسی صورت میں اضافی رجوع مکرر (Redirect) بنانے سے بچنے کے ليے سانچہ {{اگر}} استعمال کرنا بہتر ہوگا۔ اسکا استعمال یوں کیا جاتا ہے کہ سانچہ {{اگر}} اپنے مضمون کی ابتداء میں رکھ کر اسکے آگے اس طرح [[عنوان (ضد ابہام)]] اپنے ضد ابہام صفحے کا نام درج کردیجیۓ۔ عملی مثال کے ليے دیکھیۓ ضد (سائنس)۔
ابتدائیہ
- مضمون کی ابتداء کبھی بھی سرخی سے نہیں کی جانی چاہیۓ۔
- کوشش کیجیۓ کہ مقالے کی ابتداء ہی مضمون کے عنوان اور (قوسین) میں اسکے انگریزی متبادل سے ہو، اگر ایسا ممکن نا نظر آتا ہو تو ابتدائی چند سطور میں ایسا ضرور کر دیا جانا چاہیۓ۔
- مضمون کا ابتدائیہ اسکے عنوان یا موضوع کا ایک مختصر تعارف ہونا چاہیۓ اور یہ احسن ہوگا کہ اس ابتدائیے میں اس موضوع کی مروجہ تعریف (خواہ طبی ہو، تاریخی ہو، ریاضیاتی ہو یا کوئی اور) بھی درج کی جاۓ تاکہ مضمون مکمل نا کیۓ جاسکنے کی صورت میں بھی کم از کم اپنی برقراری کی وجہ رکھتا ہو۔
- کوشش کیجیۓ کہ اگر ممکن ہوسکے تو ابتدائیہ کم از کم 100 الفاظ کی جسامت ضرور رکھتا ہو۔
- مضمون کا ابتدائیہ اصل میں عنوان کی تعریف ہونا چاہیے؛ یعنی جس موضوع پر وہ مقالہ لکھا جارہا ہے اس موضوع کی لغت نما تعریف (dictionary definition) ہونا چاہیے! اور تعریف کی تعریف یہ ہے کہ
” | زیربحث موضوع یا مضمون یا عنوان یا لفظ کی مختصر ترین الفاظ میں کامل ترین وضاحت اس طرح کر دی جائے کہ تمام مضمون یا مقالہ پڑھے بغیر بھی مضمون کے بارے میں ایک خاکہ ذہن میں آجائے۔ تعریف کو کبھی بھی دوری نہیں ہونا چاہیے، اور یہاں دوری تعریف سے مراد یہ ہے کہ تعریف میں اس عنوان یا لفظ ہی کی تکرار کر دی جائے کہ جس کی تعریف بیان کرنا مقصود ہو! مثال کے طور پر اگر پرندے کی تعریف یوں کی جائے کہ ' پرندہ وہ ہے کہ جس کے پر ہوتے ہیں ' یا حیوان کی تعریف یوں کی جائے کہ ' حیوان وہ ہے جس میں حیوانیت ہوتی ہے ' تو یہ پرندے اور حیوان کی دونوں تعریفیں فی الحقیقت کامل تعریف نہیں ہیں بلکہ ان کو دوری تعریف کہا جائے گا کہ جن میں معرف یا اس سے مشتق لفظ ہی کو مکرر بیان کرا گیا ہے۔ ویکیپیڈیا کے عنوان کی دوری تعریف سے پرہیز کیا جانا لازم ہے کہ ان سے منطقی وضاحت سامنے نہیں آتی۔ | “ |
سرخیاں
- سرخی ، اصل میں ایک طرح کا ذیلی عنوان ہوا کرتی ہے اس ليے اس میں ان باتوں کا خیال رکھا جانا چاہیۓ جو عنوان کے تحت درج ہیں ہاں یہ ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوتی ہو تو سرخی میں اعراب استعمال کیۓ جاسکتے ہیں تاکہ وہ متن کی نسبت آسانی سے نظر آسکیں۔
- سرخی میں کبھی بھی html وغیرہ کے استعمال سے رنگ بھرنے یا جسامت تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی جانی چاہیۓ۔
- سرخی میں (قوسین) یا بلاقوسین ؛ کسی بھی صورت انگریزی متبادل یا انگریزی نام درج نہیں کیا جانا چاہیۓ۔
- سرخی میں کھبی بھی درون الویکی یا بین الویکی (intr wiki) ربط نہیں دیا جانا چاہیۓ۔
- سرخی اصطلاح کی شکل میں ہونا احسن ہے نا کہ عبارت کی شکل میں۔
وراۓ متن روابط
اردو دائرۃ المعارف ، چونکہ حِبالہ محیط عالم پر موجود ایک موقع روۓ خط ہے اور اس وجہ سے اس پر وراۓ متن (hyperlink) روابط سے بھر پور استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ آپ اپنے مضمون کی معلومات کو حبالہ محیط عالم پر موجود دیگر معطیات و مواقع سے بہراور کرنے کی خاطر اس میں ان مواقع کے روابط دے سکتے ہیں۔ کسی بھی مضمون میں ایسے روابط متعدد اقسام کے ہوتے ہیں جن کا تذکرہ اور ان کے اندراج کا طریقۂ کار ذیل میں دیا جارہا ہے؛ اس میں سے سب سے پہلے درج کیا گیا ربط (یعنی #1) انتہائی اہم ہے اور اسکے نا ہونے کی وجہ سے آپ کے مضمون کی ناصرف یہ کہ شاخت محدود ہو جاۓ گی بلکہ اس میں ترامیم و بہتری پیدا کرنے کے خواہشمند صارفین کو بھی دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے اس #1 پر مذکور ربط کی اسی اھمیت کی خاطر اردو ویکیپیڈیا اس کا اندراج لازمی سمجھتا ہے۔
- بین الویکی روابط : بین الویکی (interwiki) رابطہ ، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ مختلف زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں کے مابین رابطے کو کہا جاتا ہے، ایسا رابطہ کسی بھی ایک مخصوص مضمون کو دیگر زبانوں کے اسی مضمون سے رابطے میں لاتا ہے۔ اس ربط کو دینے کا طریقۂ کار یہ ہوتا ہے کہ مضمون کے اختتام پر تدوینی خانے (edit box) میں انکو درج کردیا جاۓ۔ مثال کے طور پر انگریزی کا بین الوکی دینے کيليے [[en:Name]] لکھنا ہوگا۔ اب ظاہر ہے کہ اس طرح ایک ایک زبان کا ربط لکھنا ناممکن ہے اس ليے بہتر یہ ہے کہ اپنے مضمون کو انگریزی ویکیپیڈیا پر تلاش کیجیۓ اور وہاں اس میں اختتام پر موجود بین الویکی روابط کو نقل کر کہ اردو مضمون میں چسپاں کردیجیۓ، اس طرح تمام زبانوں کے بین الویکی روابط تو آپ کے مضمون میں آجائیں گے مگر صرف انگریزی کا نہیں آۓ گا اور اسے آپ کو خود مندرجہ بالا طریقے کے مطابق درج کرنا ہوگا۔ اگر آپ کے پاس اس نقل و چسپاں کا وقت نا ہو تو پھر کم از کم ہاتھ سے صرف انگریزی ویکیپیڈیا کا ربط لازمی دے دیجیۓ۔
- درون الویکی روابط : درون الویکی (intrawiki) ربط ایسے ربط کو کہا جاتا ہے کہ جو آپ کے مضمون میں موجود ایسے مختلف الفاظ و کلمات کو ، ان پر اردو وکیپیڈیا میں موجود مکمل مضامین کے صفحات سے ملاتا ہے۔ مثال کے طور پر گذشتہ جملے میں ---- الفاظ ----- کے لفظ کو ، وراۓ متن کیا گیا ہے تا کہ اس کے زریعے اس پر موجود مکمل مضمون کی جانب راہنمائی کی جاسکے۔ اس قسم کے ربط کو دینے کے ليے اس لفظ کی ابتداء اور آخر میں بالترتیب [ اور پھر ] کی علامت کو دو بار درج کردیجیۓ یعنی [[لفظ|الفاظ]] لکھنے سے یہ وراۓ متن ہو جاۓ گا۔ یہی کام آپ چاہیں اپنے مطلوبہ لفظ کو فارہ سے منتخب کرنے کے بعد تدوینی خانے میں اوپر موجود Ab کے بٹن کو دبا کر بھی کر سکتے ہیں۔
- بیرونی روابط : ایسے روابط جو کہ کسی لفظ پر طق یعنی click کرنے پر کسی بیرونی موقع روۓ خط پر لے جائیں ، عام طور پر مضمون کے اختتام پر ایک سرخی بنام ----- بیرونی روابط ----- کے تحت دینا احسن اور مروجہ طریقہ ہے۔ اس کے ليے متعین کردہ موقع کے پتے کی ابتداء میں [ رکھ کر ایک فضاء (space) خالی چھوڑ کر وہ عبارت لکھ دیجیۓ جو آپ اس پتے کی جانب وراۓ متن کرنا چاہتے ہوں اور پھر ] لگا کر باقی عبارت لکھ دیجیۓ جو وراۓ متن نہیں ہوگی۔
- مثال کے طور پر سرطان کی بیماری کو ایک تفصیلی موقع Medline plus کی جانب رسائی کے ليے یوں لکھا جاۓ گا ۔۔۔
- اور محفوظ دبانے کے بعد ، مندرجہ بالا ترمیز کا نتیجہ مندرجہ ذیل کی صورت سامنے آۓ گا۔
- میڈلائین پلس نامی موقع روۓ خط پر سرطان کی وضاحت۔
اسی طرح آپ اعدادی شمار کے ساتھ جس قدر بھی بیرونی روابط ہوں انکو یکے بعد دیگرے درج کر سکتے ہیں۔
اعراب کا استعمال
اعراب اردو زبان میں بعض اوقات انتہائی اہمت اختیار کرجاتے ہیں ، بطور خاص اس وقت کہ جب کوئی کلمہ یا لفظ نیا ہو یا عربی زبان سے آیا ہو۔ گو اعراب کا اندراج تلفظ کی ادائگی کے ليے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا مگر اس بات کا خیال رکھنا چاہیۓ کہ اندراج اعراب ، باعثِ سہولت ہو نا کہ باعث زحمت۔ چونکہ ویکیپیڈیا پر تحریر شمارندی صفحۂ جال پر دکھائی دیتی ہے اور کاغذی صفحۂ کتاب سے نہایت مختلف نوعیت کی ہوتی ہے لہٰذا ویکیپیڈیا پر اعراب کے استعمال میں درج ذیل باتوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
- مضمون کے عنوان میں اعراب استعمال نہیں کیجیۓ۔ اس سے ناصرف یہ کہ اسکا درون الویکی ربط دینے میں دشواری پیش آتی ہے بلکہ اضافی رجوع مکررات (redirects) بنانے کی قباحت بھی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ جب مضمون کا عنوان ، تلفظ کی وضاحت کا طالب ہو تو ایسی صورت میں اس مضمون کی ابتدائی سطر میں اس کی اعراب شدہ شکل لکھ دی جاۓ ؛ مثال کے طور پر اس صفحہ کا عنوان --- انداز مقالات ، بے اعراب ہے مگر تلفظ کی وضاحت کی خاطر ابتدائی سطر میں انداز کے بعد زیر دیکر اندازِ مقالات درج کر دیا گیا ہے۔
- مضمون میں درج کیۓ جانے والے زمرہ جات کے ناموں میں اعراب کا استعمال قطعاً ممنوع ہے۔ ایسا کرنے سے امکان غالب و قوی ہے کہ سواۓ اصل مصنف کے کوئی دوسرا ان زمرہ جات کو بلادقت و بے اغلاط درج نا کر پاۓ گا اور اس طرح ایک زمرہ متعدد (کئی) ناموں سے وجود میں آجاۓ گا۔
- اگر اعراب کے متن میں اندراج سے متعلق یہ فکر لاحق ہو کہ وہ تحریر کی جسامت چھوٹی ہونے کے باعث واضح نظر نا آسکیں گے تو ایسا کیا جانا ممکن ہے کہ ان کو مضمون کی کسی سرخی (heading) میں درج کردیا جاۓ ، مضمون کے عنوان میں درج نہیں کیا جاۓ۔
- اعراب شدہ لفظ کو درون الویکی ربط نہیں بنایا جاۓ۔ اور اگر ایسا کرنا کسی وجہ سے انتہائی ضروری محسوس ہو تو پھر اسکے ليے اصل مضمون کا عنوان جو کہ بے اعراب ہوگا کو ربط میں | کے پیچھے پوشیدہ رکھ دیا جاۓ۔ مثال کے طور پر [ [ انداز مقالات | اندازِ مقالات (style of articles) ] ] کے انداز میں درج کرنا مناسب ہے۔
نئی اصطلاحات
اردو ویکیپیڈیا میں نئی سائنسی ، ریاضیاتی ، تاریخی ، معاشیاتی و دیگر مضامین کی اصطلاحات جوق در جوق چلی آتی ہیں ، ان اصطلاحات کو بہتری اور ترقی کے مقصد سے اختیار کیا جاتا ہے اور اگر ان سے یہی ترقی و ارتقاء اردو کا مقصد حاصل نہیں ہو سکے تو انکا اندراج کوئی معنی نہیں رکھتا۔ چونکہ اردو پڑھنے والوں کے ليے یہ اصطلاحات انگریزی کی نسبت اجنبی ہوتی ہیں اس ليے جب تک ان کے اصطلاحات کے اندراج میں یکسانیت سے ایک دستور نہیں اپنایا جاۓ گا انکا مقصد حاصل نہیں ہوسکتا۔ کسی بھی اصطلاح یا نۓ لفظ کے استعمال میں درج ذیل باتوں کو ملحوظ خاطر رکھیۓ۔
- کوئی بھی اصطلاح جب پہلی بار مضمون میں آۓ تو اسکا انگریزی متبادل ضرور ساتھ درج کیا جاۓ، ہاں دوسری یا اسکے بعد متعدد بار آنے پر بار بار ایسا کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ پہلی بار متبادل ، نا صرف یہ کہ علمی لحاظ سے بلکہ اخلاقیاتی (ethical) لحاظ سے بھی لازماً درج کیا جانا چاہیۓ؛ علمی لحاظ سے اس ليے کہ اگر کوئی لفظ قاری کے ليے نیا ہے اور اسکا رائج (یا باآسانی سمجھا جانے والا انگریزی [ یا کسی اور زبان کا ]) متبادل نہیں ہوگا تو اس سے قاری کی معلومات میں کوئی اضافہ ہونے کے بجاۓ لغات کی تلاش میں اضافہ ہوگا اور لازمی نہیں کہ آپ کا منتخب کردہ لفظ قاری کو باآسانی اسکے زیراستعمال لغت (لغات) میں مل بھی جاۓ اور اخلاقیاتی طور پر یوں لازمی ہے کہ ایک اچھے مصنف پر یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ قاری کے ذہن کو اپنی تحریر سے الجھانے کے بجاۓ سلجھاۓ۔
- اگر آپ کو محسوس ہو کہ اردو سطر میں انگریزی متبادل قوسین میں دینے سے عبارت الجھ جاتی ہے، تو اس کے لیے اصطلاح برابر کا سانچہ استعمال کر سکتے ہیں۔ استعمال کی مثال۔
- انگریزی اصطلاحات درج کرتے وقت خیال رکھا جانا چاہیۓ کہ وہ انگریزی طریقۂ کار کے مطابق حرف کبیرہ (capital letter) سے شروع نہـیں کیۓ جائیں ، یہاں ہم مضامین اردو میں لکھ رہے ہیں اس ليے انگریزی قواعد کی پیروی لازمی نہیں انگریزی تو صرف ضرورت کے تحت دی جاتی ہے۔ حرف کبیرہ میں لکھنے سے ایک اور قباحت یہ سامنے آتی ہے کہ انگریزی اردو اصطلاح کی نسبت زیادہ واضح اور اہم سی لگنے لگتی ہے۔
لکھنے والے کا نام
- اپنے مضمون میں کسی جگہ (ابتداء ، درمیان یا آخر) بھی اپنا نام درج کرنے کی کوشش نہیں کیجیۓ۔
- آپ کوئی مضمون لکھتے ہیں یا پہلے سے موجود کسی مضمون میں معمولی سی ترمیم بھی کرتے ہیں تو آپ کا نام ویکیپیڈیا پر ہمیشہ کے ليے محفوظ کر لیا جاتا ہے۔
- آپ کو ہر مضمون میں اوپر کی جانب ترمیم کے بائیں جانب تاریخچہ لکھا ہوا نظر آۓ گا۔ جب کوئی اس تاریخچہ پر طق کرتا ہے تو اسکے سامنے اس مضمون کے لکھنے والے اور اسکی ترامیم یا اصلاح میں حصہ لینے والوں تک کا نام تاریخ کے ساتھ محفوظ پایا جاتا ہے اور جو چاہے جب چاہے اس بات کا پتا چلا سکتا ہے کہ اس مضمون کی ابتداء کس نے کی اور کس کس نے اسکو بہتر بنانے میں حصہ لیا۔
- اب اگر کوئی تاریخچہ میں درج صارف کے نام پر طق کرے گا تو وہ باآسانی اس صارف کے ذاتی صفحے تک رسائی حاصل کر لے گا۔
- اگر آپ کو اپنے بارے میں کچھ اظہارِ خیال کرنا ہے تو آپ ایسا اپنے صفحۂ صارف (یعنی اپنے ذاتی صفحے) پر کر سکتے ہیں ، اس کے بعد جب کوئی آپ کا لکھا ہوا مضمون دیکھ کر آپ کے بارے میں مزید جاننا چاہے گا تو وہ تاریخچہ سے آپ کے نام پر طق کر کہ آپ کے صفحۂ صارف پر جاکر معلوم کر لے گا۔
زمرہ جات
- جہاں تک ممکن ہوسکے اپنے مقالے یا مضمون میں وہی زمرے رکھیۓ کہ جو اسی مضمون کے انگریزی متبادل پر انگریزی ویکیپیڈیا پر دیۓ گۓ ہوں۔
- اپنے مضمون سے متعلقہ زمرہ (زمرے) تلاش کرنے کے ليے آپ اس صفحے دس بڑے زمرے سے مدد لے سکتے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر موجود تمام تر زمرہ جات ان ہی دس بڑے زمروں میں آکر ختم ہوتے ہیں۔
- ان دس بڑے زمرہ جات کے دائیں جانب [+] کے نشان پر ٹک کیا جاۓ تو ان میں موجود ذیلی زمرے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اور اسی طرح ان کے ذیلی زمرے۔
- اگر آپ کو اپنا متعلقہ زمرہ دستیاب نا ہو سکے تو نیا زمرہ بنانے سے قبل دیوانِ عام میں دیگر ساتھیوں سے مشورہ کرنا لازم ہے تاکہ دہرے زمرے بن جانے سے بچا جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ زمرے کے ليے اختیار کیا جانے والا کلمہ یا لفظ یا الفاظ اتفاق راۓ سے اختیار کیۓ جاسکیں۔
- اپنے مضمون کے زمرے (یا زمرہ جات) کا متفقہ فیصلہ ہونے (یا زمرہ نا معلوم ہونے کی مدت) تک اپنے مضمون کو لاوارث نا چھوڑیئے اور اس میں زمرہ:نامعلوم رکھ دیجیۓ تاکہ بعد میں ایسے تمام مضامین کو جن میں زمرہ جات نا ہوں تو ان کو ایک ہی صفحے پر دیکھا جاسکے اور اصلاح میں آسانی ہو۔
مزید دیکھیے