پولیا
پلیہ | |
عمومی معلومات | |
علاقہ کا صدر مقام | باری (Bari) |
صدر علاقہ | نکی ویندولا (Nichi Vendola) |
صوبوں کی تعداد | 5 |
کمونے کی تعداد | 258 |
رقبہ | 19,366 مربع کلومیٹر (ساتواں ۔ 6.4 فیصد) |
آبادی | 4,071,518 (ساتواں ۔ 7.0 فیصد) |
علامت | |
فائل:Puglia-Stemma.png |
پلیہ (انگریزی: آپولیہ Apulia) (اطالوی :پلیہ Puglia) جنوبی اٹلی کا علاقہ ہے جس کے شمال میں اٹلی کا علاقہ مولیزے، مغرب میں کمپانیہ، جنوب مغرب میں بازیلیکاتا، مشرق میں بحیرہ روم کا حصہ بحیرہ آڈریاٹک (Adriatic Sea)، جنوب مشرق میں بحیرہ عیونین (بحیرہ ایونی) اور جنوب میں خلیج ترانتو واقع ہے۔ آڈریاٹک اور عیونین کے سمندروں سے پار یونان اور البانیہ کے ممالک واقع ہیں۔ علاقائی صدر مقام باری (Bari) ہے، علاقہ کا رقبہ19,366 مربع کلومیٹر اور آبادی لگ بھگ چالیس لاکھ ہے۔ علاقہ کو چھ صوبوں میں تقسیم کیا گيا ہے جن میں سے پانچ صوبے باری، برندیسی ( بریندیزی)، فوجا (Foggia)، لےچے (لیچہ) اور ترانتو ( تارانتو) ہیں، جبکہ چھٹا صوبہ بارلیتا، آندریا اور ترانی (Barletta Andria and Trani) کا 2005ء میں بنایا گیا ہے اور اس صوبہ کے لیے صوبائي نمائندون کے پہلے انتخابات 2008ء میں ہوں گئے۔ علاقہ زیادہ تر میدانی ہے، لیکن ساحلی علاقوں میں کئی چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں واقع ہیں۔
علاقہ کے پانچ باضابطہ صوبوں کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔
نمبر شمار | صوبہ | آبادی (2005ء) | رقبہ (مربع کلومیٹر) | کمونی |
---|---|---|---|---|
1 | باری (Bari) | 1,594,109 | 5,138 | 48 |
2 | برندیسی (بریندیزی) | 402,093 (2001ء) | 1,839 | 20 |
3 | فوجا (Foggia) | 686,856 | 7,190 | 64 |
4 | لےچے (لیچہ) | 787,639 (2001ء) | 2,759 | 97 |
5 | ترانتو (تارانتو) | 580,588 | 2,437 | 29 |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)
ماضی سے ہی فارمنگ اہم ترین پیشہ رہا ہے، لیکن صنعتی ترقی بھی آہستہ آہستہ ہوئی ہے۔ فارمی پیداواروں میں زیتون، انگور، بادام، تمباکو وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاقہ گلہ بانی بھی اہم پیشہ ہے اور اہم پالتو جانوروں میں بھیڑیں، سور، بکریاں وغیرہ شامل ہیں۔ صنعتی پیداوار پیٹرولیم اور پیٹرولیم کی مصنوعات، کمیائی مرکبات، سیمنٹ، لوہا اور سٹیل، تیار اور سربند خوردنی مصنوعات، پلاسٹک اور شرابیں شامل ہیں۔ ساحلی علاقوں میں ماہی گیری بھی اہم پیشہ ہے۔ شعبہ خدمات اور سیاحت زمانہ جدید میں اہم ذرائع آمدنی کے طور پر ابھر رہے ہیں۔
علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔
نمبر شمار | شہر | آبادی (05۔2004ء) | صوبہ |
---|---|---|---|
1 | باری (Bari) | 328458 | باری (Bari) |
2 | ترانتو (تارانتو) | 199012 | ترانتو (تارانتو) |
3 | فوجا (Foggia) | 154780 | فوجا (Foggia) |
4 | بارلیتا (Barletta) | 93104 | باری (Bari) |
5 | لےچے (لیچہ) | 92,061 | لےچے (لیچہ) |
6 | برندیسی (بریندیزی) | 89,422 | برندیسی (بریندیزی) |
7 | مانفریدونیا (مانفریدونیا) | 57,424 | فوجا (Foggia) |
8 | چیرینیولا (چیریگنولا) | 57813 | فوجا (Foggia) |
9 | بیتونتے (Bitonto) | 56420 | باری (Bari) |
10 | بیچیلیعے (Bisceglie) | 53405 | باری (Bari) |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)
تصاویر
[ترمیم]-
البیروبیلو
-
گراوینا ان پلیہ
-
اوستونی
-
بارلیتا
-
مونتے سان اینجیلو
مزید پڑھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- علاقہ پلیہ۔ باضابطہ ویب گاہ
- Puglia Uncovered - پلیہ کے نام، انگریزی کمیونٹی ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pugliauncovered.com (Error: unknown archive URL)
- کارسٹ پلیہ کے قدرتی مناظر
آبروزو | وادی آوستہ | پلیہ| بازیلیکاتا| کلابریا| کمپانیہ| ایمیلیا رومانیا| فریولی وینیزیا جولیا | لازیو| لیگوریا | لومباردیہ | مارچے| مولیزے| پیعیمونتے| ساردینیا | سسلیہ| ترینتینو جنوبی ٹائرول| تسکانہ | امبریا | وینیتو